سیاست

Acharya Pramod Krishnam invited Sadhvi Mamta Kulkarni: سادھوی ممتا کلکرنی یکم جون کو کلکی دھام  پہنچ کرشیلا دان کریں گی، آچاریہ پرمود کرشنم نے انہیں کیامدعو

اداکارہ بنی سادھوی ممتا کلکرنی یکم جون کو کلکی دھام پہنچیں گی۔ وہ یہاں شیلا دان کا پروگرام  میں شرکت کریں گی۔ کالکی دھام کے پیتھادھیشور آچاریہ پرمود کرشنم نے انہیں شیلا دان پروگرام کے لیے مدعو کیا ہے۔

سادھوی ممتا کلکرنی نے بتایا کہ اچاریہ پرمود کرشنم نے انہیں کالکی دھام میں شیلا دان  کرنے کی دعوت دی ہے اور میں خود  پر فخر محسوس کررہی ہوں کہ میں یہ نیک کام اپنے ہاتھوں سے کروں گی۔

پریاگ راج مہا کمبھ کے دوران کنر اکھاڑہ کے مہامنڈلیشور میں پیدا ہونے والے تنازعہ پر، سابق اداکارہ اور سادھوی ممتا کلکرنی نے کہا، “اس کمبھ میں مہامنڈلیشور بننا میرے لیے مکمل طور پر بھگوان کے ہاتھ میں تھا، جو کہ 140 سالوں میں سب سے مقدس موقع تھا۔ بھگوان مجھے 25 سال کےپھل دے رہے تھے۔”

میں مسلمانوں سے پیار کرتی ہوں، لیکن مجھے دہشت گردی سے پیار نہیں ہے

ایک بیان میں ممتا  کلکرنی نے کہا کہ وہ مسلمانوں سے پیار کرتی ہیں۔ انہوں نے کہا، “مسلمانوں نے مجھے بہت پیار دیا ہے اور میری سادھنا کے دوران  میں نے دبئی میں کافی وقت گزارا، جہاں مجھے بہت سکون ملا۔ میں مسلمانوں سے پیار کرتی ہوں، لیکن مجھے دہشت گردی سے پیار نہیں ہے۔ میں آپ کو بتاتی چلوں کہ ایک دہشت گرد صرف دہشت گرد ہوتا ہے، وہ نہ تو کسی کا شوہر ہوتا ہے، نہ کسی کا باپ، بیٹا اور نہ ہی وہ کسی کا رشتہ دار ہو سکتا ہے”۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Punam Raut Quits International Cricket: پونم راوت نے بین الاقوامی کرکٹ کے تمام فارمیٹس سے ریٹائرمنٹ کا کیا اعلان

پونم نے جمعرات کو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے لکھا، ’’کافی…

1 hour ago