کانگریس ایم پی پرینکا گاندھی کے شوہر رابرٹ واڈرا نے دہلی اسمبلی انتخابات میں مکمل نتائج آنے سے پہلے ہی کانگریس کی شکست کو قبول کر لیا ہے۔ ان کے ایک بیان سے یہ واضح ہوگیا کہ وہ کانگریس کی زمینی حقیقت کو جانتے ہیں۔ ابتدائی رجحانات سامنے آنے سے پہلے ہی انہوں نے کہا کہ دہلی کے لوگ جسے بھی منتخب کریں گے، کانگریس ان کے ساتھ مل کر کام کرے گی۔
رابرٹ واڈرا نے کہا، ‘میں صرف اتنا کہوں گا کہ دہلی کے لوگوں نے جس پارٹی کو منتخب کیا ہے، اسے ان کے تمام وعدوں کو پورا کرنا چاہیے۔ ہم آلودگی سے نجات چاہتے ہیں، ہم خواتین کی حفاظت چاہتے ہیں، ہم یہاں کے بنیادی ڈھانچے میں تبدیلی چاہتے ہیں۔ میں جانتا ہوں کہ جو بھی حکومت آئے گی، کانگریس پارٹی اور کانگریس کے سبھی لیڈر ان کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔
“کوئی خرید ہو فروخت نہیں ہونی چاہئے”
واڈرا نے کہا، ‘میں یہ بھی کہوں گا کہ آلودگی سب سے بڑا مسئلہ ہے، اس پر توجہ دیں۔ اب جو لوگ اس بات پر لڑ رہے ہیں کہ حکومت بنانے کے لیے کس کو خریدنا ہے اور کیا کرنا ہے۔ ایسا نہیں ہونا چاہیے۔ عوام کا ووٹ اہم ہے۔ جو بھی پارٹی آئے اسے عوام کے مفاد میں کام کرنا چاہیے۔ دہلی ہماری قومی راجدھانی ہے۔ پوری دنیا دہلی کی طرف دیکھ رہی ہے۔ نئی نسل آلودگی، انفراسٹرکچر، خواتین کے عدم تحفظ وغیرہ سے پریشان ہے۔ اگر یہ سب ٹھیک رہا تو نوجوان دہلی چھوڑ کر نہیں جائیں گے۔
بھارت ایکسپریس
لداخ میں کھیلوں کے امکانات کا ذکر کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ یہاں…
سماعت کے دوران راجپال یادو کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ اداکار کو ایک…
تہواروں کے دوران بڑھتی ہوئی بھیڑ اور سکیورٹی انتظامات کو مدنظر رکھتے ہوئے نئی دہلی،…
نیویارک میں بھارتی سفارت خانے نے کہا کہ اسے امریکی شہر اورورا میں ایک مذہبی…
عمران خان کے معاملے میں اوورسیز سٹیزن آف انڈیا (او سی آئی) کارڈ کا موضوع…
امریکی صدر نے دعویٰ کیا کہ امریکہ نے آبنائے ہرمز پر مکمل کنٹرول حاصل کر…