امریکہ نے یوکرین کے لیے ایک سیکورٹی گارنٹی کی تجویز دی ہے، جو نیٹو رکن ممالک کے درمیان مشترکہ دفاعی معاہدے جیسی ہے۔ قابل ذکر بات یہ ہےکہ یہ نیٹو میں شمولیت جیسا نہیں ہوگا۔ اس دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، یوکرین کےصدر وولودومیر زیلنسکی اور یورپی رہنماؤں نے بھی فون پر بات چیت کی۔
خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق اٹلی کی وزیر اعظم جارجیا میلونی اور ایک سفارتکار نے بتایا کہ پوتن کے ساتھ سربراہی اجلاس کے بعد ٹرمپ نے زیلنسکی اور یورپی رہنماؤں سے بات چیت کی۔ سفارتی ذرائع نے بتایا کہ امریکہ نے یوکرین کے لیے ایک غیر نیٹو آرٹیکل 5 جیسی سیکورٹی گارنٹی کی تجویز دی ہے۔
پوتن نے امریکی تجویز سے اتفاق کیا – رپورٹ
رپورٹ کے مطابق روسی صدر پوتن نے بھی اس تجویز سے اتفاق کا عندیہ دیا ہے۔ میلونی نے ایک بیان میں کہا کہ اس تجویز کا بنیادی مقصد اجتماعی سیکورٹی کی وضاحت کرنا ہے، تاکہ یوکرین کو امریکہ سمیت تمام اتحادیوں کی حمایت حاصل ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ اگر روس دوبارہ حملہ کرتا ہے تو یوکرین کو کارروائی کے لیے تیار رہنا چاہیے۔
یوکرین کو نیٹو جیسی سیکورٹی فراہم کرنے پر غور
امریکی صدر ٹرمپ نے بارہا یوکرین کی نیٹو میں شمولیت کے امکان کو مسترد کیا ہے، جو مغربی ممالک کا فوجی اتحاد ہے۔ الاسکا میں ہونے والی ملاقات سے قبل، ٹرمپ نے زیلنسکی کو فون کیا اور مشترکہ سیکورٹی تجویز کا معاملہ اٹھایا۔ اس کے بعد ٹرمپ نے یورپی ممالک سے بات چیت میں اس پر دوبارہ زور دیا۔
رپورٹ کے مطابق معاملے پر نظر رکھنے والے ایک اور ذریعے نے تصدیق کی ہے کہ یوکرین کو نیٹو جیسی سیکیورٹی گارنٹی فراہم کرنے پر بات چیت ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا، “فی الحال کسی کو نہیں معلوم کہ یہ تجویز کیسے کام کرے گی اور پوتن نے اس سے کیوں اتفاق کیا، جب کہ وہ نیٹو کے واضح طور پر خلاف ہیں۔”
بھارت ایکسپریس اردو
آئچی-ناگویا ایشین گیمز 2026 میں بھارت کی شاندار شروعات، منی پور کی روشیبینا دیوی نے…
چین کے صدر شی جن پنگ تین روزہ دورے پر واشنگٹن پہنچ گئے، صدر ڈونلڈ…
اتر پردیش کے گریٹر نوئیڈا میں یمنا ایکسپریس وے پر ایک دل دہلا دینے والا…
پیوپلس اویرنس فورم کے صدر اور سپریم کورٹ کے سینئر ایڈوکیٹ زیڈ کے فیضان نے…
ایشین گیمز 2026 میں میرابائی چانو نے خواتین کے 49 کلوگرام ویٹ لفٹنگ مقابلے میں…
ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں امریکی صدر ڈونلڈ…