سیاست

Pawan Kalyan Wishes Diwali To Pakistan Hindus: پون کلیان نے پاکستان، بنگلہ دیش اور افغانستان کے ہندوؤں کو دیوالی کی مبارکباد دی

آندھرا پردیش کے نائب وزیر اعلیٰ پون کلیان نے دیوالی کے موقع پر پاکستان، بنگلہ دیش اور افغانستان میں رہنے والے ہندوؤں کو مبارکباد دی ہے۔ اداکار سے سیاست داں بنے پون کلیان نے جمعرات 31 اکتوبر کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم X کے ذریعے اپنی خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے لکھا، پاکستان، بنگلہ دیش اور افغانستان میں رہنے والے ہندوؤں کو دیوالی کی میری دلی مبارکباد۔

پون کلیان نے خاص طور پر بنگلہ دیش میں رہنے والے ہندوؤں کو دیوالی کے تہوار کی مبارکباد دی۔ انہوں نے لکھا کہ بھگوان شری رام  آپ کو اس حال میں طاقت اور ہمت دے۔ ہم سب ہندوستان میں آپ کی سلامتی اور استحکام کی امید کرتے ہیں اور آپ ہماری پراتھناؤں میں شامل  ہیں۔ جنا سینا کے رہنما نے یہ امید بھی ظاہر کی کہ عالمی برادری اور عالمی رہنما پاکستان اور بنگلہ دیش میں ظلم و ستم کا شکار ہندوؤں کے تحفظ اور بنیادی حقوق کے لیے ان سے رابطہ کریں گے۔

‘پاکستان میں ظلم و ستم کا شکار ہندوؤں کی حفاظت کے لیے پراتھناکریں’

ڈپٹی چیف منسٹر پون کلیان نے مزید کہا کہ آج دیوالی کے دن آئیے ہم سب بنگلہ دیش اور پاکستان میں ظلم و ستم کا شکار ہندوؤں کی حفاظت کے لیے پراتھنا کریں۔ ان کی سرزمین پر مذہب دوبارہ قائم ہو۔ نائب وزیر اعلیٰ نے ایک پوسٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے ہندو بچے کے گانے کا بھی جواب دیا اور لکھا، پاکستان کے ایک ہندو بچے کا یہ گانا تقسیم کے گہرے درد اور بھارت کی روح سے دوبارہ جڑنے کی تڑپ کو ظاہر کرتا ہے۔

آندھرا پردیش کے لوگوں کو دیوالی مبارک ہو

پوسٹ میں لکھا ہے  پاکستان میں یہ ہندو بچہ جو سندھی گانا گا رہا ہے وہ ہے ‘البیلو انڈیا’، جو اس طرح ہے، ‘میرا ہندو پڑوسی البیلو انڈیا جا رہا ہے۔ وہ اس جمعہ 1 نومبر کو ٹرین میں سوار ہوں گے اور کبھی پاکستان واپس نہیں آئیں گے۔” پون کلیان نے آندھرا پردیش کے لوگوں کو دیوالی کی مبارکباد بھی دی اور کہا کہ یہ تہوار ان کی زندگیوں میں خوشی اور خوشحالی لائے گا۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

1st ODI shifted from Delhi to Visakhapatnam: دہلی کی زہریلی ہوا کے آگے جھکا بی سی سی آئی، ہندوستان-سری لنکا ونڈے کا مقام تبدیل

 بی سی سی آئی نے دہلی کی آلودگی اوراسٹیڈیم میں چل رہی تجدید کاری کے…

36 minutes ago

Drone Attacks on Protesters in PoK: پی او کے میں مظاہرین پر فائرنگ اور ڈرون حملوں کا الزام، 7 افراد ہلاک، 18 زخمی

پاکستانی سکیورٹی فورسز پر راولاکوٹ میں پُرامن مظاہرین اور رہائشی علاقوں کو نشانہ بنانے کا…

47 minutes ago

The revolution of 1857: ملک کی تحریک آزادی اور 1857 کو بغاوت کہنا تاریخ کے ساتھ ناانصافی، یہ آزادی کی پہلی جنگ تھی: امت شاہ

نائب سنگھ سینی نے امت شاہ کی تنظیمی صلاحیتوں کی بھی تعریف کی۔ انہوں نے…

56 minutes ago

اردو ڈراما مقابلہ میں طلبا کی صلاحیتوں کا شاندارمظاہرہ، 18مختلف موضوعات پرڈراموں کی پیشکش، عمدہ اداکاری نے جج صاحبان کو متاثر کیا

اردواکادمی، دہلی کی جانب سے ان مقابلوں میں شرکت کرنے والے تمام طلبہ وطالبات کو…

60 minutes ago

Prime Minister Narendra Modi: پیدائش سے  معذور بچوں کے لیے پنشن کی راہ ہموار، رقم میں بھی اضافہ کیا: وزیر اعظم مودی

گزشتہ ماہ حکومت نے وزیر اعظم دیویانگ جن پنشن اسکیم کے تحت معذور افراد کے…

1 hour ago