سیاست

Operation Sindoor : ‘آپریشن سندور’ کے بعد یوپی میں ریڈ الرٹ، 19 اضلاع میں بلیک آؤٹ، بلند شہر سب سے زیادہ حساس

پہلگام دہشت گردانہ حملے کے بعد ہندوستانی فوج نے ‘آپریشن سندور’ کے تحت میزائل داغ کر پاکستان میں دہشت گردوں کے 9 ٹھکانوں کو تباہ کر دیا ہے۔ اس آپریشن میں 90 سے زائد دہشت گردوں کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔ بھارتی فوج کے ‘آپریشن سندور’ کے بعد اتر پردیش میں ریڈ الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ ڈی جی پی پرشانت کمار نے یوپی پولیس کے تمام یونٹوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ دفاعی یونٹوں کے ساتھ تال میل کرتے ہوئے اہم مقامات کی حفاظت کو مضبوط بنائیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ پولیس شہریوں کے تحفظ کے لیے تیار ہے۔

آج یوپی کے 19 اضلاع سمیت 244 اضلاع میں موک ڈرل کی جائے گی۔ اس دوران ہدایات دی گئی ہیں کہ جنگ جیسی صورتحال میں سائرن بجنے پر لوگوں کو کیا کرنا چاہیے۔

دہشت گردوں کو سبق سکھانے کے لیے مودی حکومت مکمل ایکشن موڈ میں نظر آرہی ہے۔ قابل ذکر بات  یہ ہے  کہ وزارت داخلہ نے عام لوگوں کو جنگ کی صورت میں بدھ 7 مئی کو ملک بھر میں موک  ڈرل کرنے کی ہدایات جاری کی۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم X پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے، ڈی جی پی نے لکھا، “آپریشن سندور کے تحت دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر ہندوستانی فوج کی کارروائی کے پیش نظر، اتر پردیش میں ریڈ الرٹ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ یوپی پولیس کی تمام فیلڈ یونٹوں کو دفاعی فورسز کے ساتھ تعاون کرنے اور اہم تنصیبات کی حفاظت کو مضبوط بنانے کی ہدایت دی گئی ہے۔ یوپی پولیس چوکس ہے، ریاست کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے ہر طرح کے وسائل سے لیس اور تیار ہے۔ جے ہند ‘‘

آپ کو بتا دیں کہ منگل کی رات دیر گئے ہندوستانی فوج نے پاکستان میں دہشت گردوں کے 9 ٹھکانے تباہ کر دیئے۔ اس کے بعد سے جموں و کشمیر کے قریب لائن آف کنٹرول پر پاکستان کی طرف سے شدید گولہ باری کی جا رہی ہے، جس کا بھارتی فوج منہ توڑ جواب دے رہی ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ بھارت کی جوابی کارروائی میں پاک فوج کے کئی جوان بھی مارے گئے ہیں۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Reliance Reply To Musk: اسٹار لنک تنازع پر ریلائنس کا مسک کو دیا جواب، اسٹار لنک کا خیرمقدم ہے… ہمیں مقابلے سے کوئی ڈر نہیں ہے

گزشتہ ہفتے ایلن مسک نے ہندوستان میں اسٹارلنک کے داخلے کے معاملے پر ارب پتی…

54 minutes ago

Akhilesh Yadav: لکھنؤ ایکسپریس کا انجن فیل ہوگیا ہے، راجناتھ سنگھ کی پریس کانفرنس پر اکھلیش کا طنز

۔ایس پی سربراہ اکھلیش یادو نے جمعہ کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹ…

2 hours ago

CMRL-Exalogic Case: سی ایم آر ایل-ایکسالوجک معاملے میں پنارائی وجین کی بڑھیں مشکلیں، سپریم کورٹ کی سماعت پر سب کی نظریں

انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) اور ویجلنس اینڈ اینٹی کرپشن بیورو (وی اے سی بی) دو…

3 hours ago

Rahul Gandhi’s ‘Masterclass’: راہل گاندھی کی پاٹھ شالا، یوتھ کارکنوں سے کہا، ایف آئی آر سے نہ ڈریں، لمبی لڑائی کے لیے تیار رہیں

راہل گاندھی مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کو لے کر بھی جارحانہ انداز میں نظر…

3 hours ago