سیاست

Ratan Tata Last Speech: رتن ٹاٹا کی ہندی میں آخری تقریر! اس تقریر کو سن کر پی ایم مودی جذباتی ہوگئےتھے

صنعتکار رتن ٹاٹا اب ہم بیچ نہیں رہے۔ ان کا انتقال بدھ کی رات 9 اکتوبر 2024  کو ممبئی کے بریچ کینڈی اسپتال میں ہوا۔ رتن ٹاٹا کی عمر 89 برس تھی اور وہ طویل عرصے سے صحت سے متعلق مسائل میں مبتلا تھے۔ بے شک وہ اب ہم میں نہیں رہے لیکن ان کے انتقال کے بعد ان کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے۔

یہ ویڈیو ان کی آخری عوامی تقریر کی ہے۔ انہوں نے یہ تقریر آسام میں دی تھی۔ اس تقریر میں وہ کسی نہ کسی طرح ٹوٹی پھوٹی ہندی بول کر لوگوں کو مخاطب کرتے ہیں۔ اگرچہ ان کی زیادہ تر تقریریں انگریزی میں ہوتی ہیں لیکن وہ لوگوں کے لیے چند سطریں ہندی میں بولتے ہیں۔ تقریر کے آغاز میں وہ یہ بھی کہتے ہیں کہ میں ہندی میں تقریر نہیں کر سکتا اس لیے انگریزی میں تقریر کروں گا۔

رتن ٹاٹا نے اپنی آخری تقریر کہاں کی تھی؟

رتن ٹاٹا نے 28 اپریل 2022 کو اپنی آخری عوامی تقریر کی۔ تب وہ آسام میں کینسر اسپتالوں کا افتتاح کرنے آئے تھے۔ اس موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی اور آسام کے وزیر اعلی ہمنتا بسوا سرما بھی اسٹیج پر موجود تھے۔ حکومت نے یہ کینسر اسپتال ٹاٹا ٹرسٹ کی شراکت سے بنایاتھا ، اسی لیے رتن ٹاٹا کو بھی مدعو کیا گیا تھا۔

رتن ٹاٹا نے اپنی تقریر میں کیا کہا؟

اپنی تقریر کے آغاز میں رتن ٹاٹا نے پی ایم مودی اور سی ایم ہمنتا بسوا سرما کا شکریہ ادا کیا۔ اس کے بعد وہ کہتے ہیں کہ آج کا دن آسام کی تاریخ کے لیے بہت خاص دن ہے۔ انہوں نے آسام میں کینسر اسپتال کے افتتاح کو ریاست کی تاریخ کا ایک بڑا دن قرار دیا تھا۔ اس کے بعد ہندی میں تقریر کرتے ہوئے وہ کہتے ہیں کہ آج آسام دنیا کو بتا سکتا ہے کہ ہندوستان کی ایک چھوٹی ریاست کینسر کا علاج کر سکتی ہے۔ وزیر اعظم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے وہ کہتے ہیں کہ میں مودی حکومت کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ وہ آسام کو نہیں بھولے اور مجھے امید ہے کہ یہ ریاست آگے بڑھے گی۔ ہندوستانی پرچم اور ہندوستان آگے بڑھیں گے۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

PM Modi Boosts Morale of Para-Athletes: وزیراعظم مودی نے پیرا ایتھلیٹس کا حوصلہ بڑھایا، کہا-عزم ہو تو کوئی بھی ہدف ناممکن نہیں

وزیر اعظم مودی نے کہا کہ عالمی کھیلوں کے میدان میں ہندوستان کی شناخت مسلسل…

9 hours ago

PM Modi to visit Vaishali: بہار میں این ڈی اے حکومت کا ایک سال مکمل، 21 نومبر کو وزیر اعظم مودی کا ویشالی دورہ ممکن، بڑے جشن کی تیاریاں

وزیر اعظم کے مجوزہ بہار دورے اور پروگرام کی تیاریوں کے سلسلے میں جمعرات کو…

9 hours ago

Nepal’s Prime Minister Balen Shah Praises PM Modi: نیپال کے وزیر اعظم بالیندر شاہ نے پی ایم مودی کی ستائش کی، بھارت کے تعاون پر ادا کیا شکریہ

نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو میں جمعرات کے روز بھارت کے خارجہ سکریٹری وکرم مسری نے…

10 hours ago