-بھارت ایکسپریس
مرکزی وزیر انوراگ ٹھاکر نے کانگریس کے سابق لیڈر راہل گاندھی پر پلٹ وار کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس کا سوپڑا صاف ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ نتائج کیوں آئیں ہیں، انہیں معلوم تھا، بی جے پی مرکزی وزیر انوراگ ٹھاکر نے راہل گاندھی پر طنز کستے ہوئے کہا کہ پیگاسس ان کے مبائل میں نہیں بلکہ ان کے دماغ میں ہے ۔
راہل گاندھی کو نشانہ بناتے ہوئے انوراگ ٹھاکر نے کہا کہ شاید انہوں (راہل گاندھی) نے وہ نہیں سنا جو اٹلی کے وزیر اعظم نے کہا… انہوں نے کہا کہ پوری دنیا کے لوگ پی ایم مودی کو پسند کرتے ہیں۔ پیگاسس کیس پر مرکزی وزیر نے کہا کہ انہوں نے اپنا فون کیوں نہیں پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنے غیر ملکی دوستوں کے ذریعے بار بار ملک کو بدنام کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔
مرکزی وزیرانوراگ ٹھاکر نے کہا کہ ’’ملک کو بدنام کرنے کی یہ بار بار کوشش، جو کہ بیرونی سرزمین سے کی جاتی ہے، اپنے آپ میں ایک سوالیہ نشان کھڑا کرتی ہے کہ کانگریس کا ایجنڈا کیا ہے؟
قابل ذکر بات یہ ہے کہ کانگریس کے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے کیمبرج یونیورسٹی میں تقریر میں کہا تھا کہ بڑی تعداد میں سیاسی لیڈروں کے فون پر پیگاسس ہے۔ میرے فون پر پیگاسس تھا۔ مجھے انٹیلی جنس افسران نےخود بتایا کے آپ براہ کرم محتاط رہیں کہ آپ فون پر کیا بولتے ہیں کیونکہ ہم ریکارڈنگ کر رہے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اسی لیے ہم مسلسل دباؤ محسوس کرتے ہیں۔ اپوزیشن کے خلاف مقدمات درج ہیں۔ میرے خلاف بہت سے فوجداری مقدمات درج ہیں جو فوجداری مقدمات کے تحت نہیں ہونے چاہئیں۔
-بھارت ایکسپریس
دہلی ہائی کورٹ نے بدھ کو اناؤ عصمت دری کیس کے مجرم اور سابق ایم…
ممبئی کے تین بڑے فنکاروں کو پاکستان سے دھمکی آمیز میل موصول ہوئی ہے۔ ذرائع…
ٹیم انڈیا نے شاندار شروعات کرتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف پہلے T20 میچ میں 7…
ترلوک پوری کے جلسہ عام میں ایک خاص نظارہ دیکھنے کو ملا۔ یہاں ریلی میں…
یہ حادثہ شمالی مہاراشٹر کے جلگاؤں ضلع میں بدھ (22 جنوری) کی شام کو پیش…
ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…