سیاست

ارجن ایوارڈیافتہ ڈی ایس پی دلبیر سنگھ کی لاش ملنے سے مچی ہلچل ،ڈی ایس پی کی سروس پستول بھی غائب

سنگرور میں تعینات ڈی ایس پی کی لاش ملنے کے بعد پنجاب کے جالندھر میں ہلچل مچ گئی۔ ڈی ایس پی دلبیر سنگھ  دیول کی لاش بستی باوا خیل نہر کے قریب سڑک پر پڑی ہے۔
دیول جالندھر میں پنجاب آرمڈ پولیس (پی اے پی) ہیڈکوارٹر میں تعینات تھے۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ کچھ عرصہ قبل جالندھر کے ایک گاؤں میں ڈی ایس پی دلبیر کی کچھ لوگوں کے ساتھ  لڑائی ہوگئی تھی۔ اس دوران انہو ں  نے اپنے لائسنسی ریوالور سے گولی بھی چلادی تھی۔ لیکن اگلے دن گاؤں والوں  کے ساتھ ان کی صلح ہوگئی تھی۔

اے ڈی سی پی بلوندر سنگھ رندھاوا نے بتایا کہ ہمیں کسی نے فون کرکے اطلاع دی کہ بستی باوا خیل کے قریب کسی کی لاش پڑی ہوئی ہے۔ جب ہماری ٹیم موقع پر پہنچی تو پتہ چلا کہ لاش ڈی ایس پی دلبیر کی ہے۔ جو سنگرور میں تعینات تھے۔ ان کے سر پر بھی چوٹ بھی  لگی  ہوئی تھی۔ پنجاب پولیس ابتدائی طور پر اسے سڑک حادثہ سمجھ رہی تھی ۔لیکن پوسٹ مارٹم میں ڈی ایس پی کی گردن میں گولی پھنسی ہوئی پائی گئی۔ واقعے کے بعد  سے ڈی ایس پی کی سروس پستول بھی غائب ہے۔

دیول ویٹ لفٹنگ میں ایشین گیمز کے گولڈ میڈلسٹ تھے اور بعد میں انہیں 2000 میں ارجن ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

PM Modi Russia Visit: وزیر اعظم مودی کے دورہ روس کے دوران پوتن سے کن مسائل پر بات ہوگی؟ ایس جے شنکر نے بتائی تفصیلات

وزیر خارجہ ایس۔ جے شنکر کا بیان سامنے آیا ہے۔ انہوں نے اتوار (07 جولائی)…

4 hours ago

People Died Due To Lightning In Bihar: بہار میں آسمانی بجلی گرنے سے اب تک 10 لوگوں کی موت ، وزیر اعلی نتیش کمار نے کیا معاوضے کا اعلان

بہار میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں آسمانی بجلی نے تباہی مچا دی ہے۔ ریاست میں…

5 hours ago

Josh Maleeh Aabadi: شاعر انقلاب جوش ملیح آبادی کے آخری شعری مجمو عے’محمل وجرس‘ اور نثری کتاب ’فکرو ذکر‘ کا رسمِ اجرا

پروفیسر انیس الرحمن نے کہا کہ جوش کئی معنوں میں اہم شاعر ہیں،زبان کی سطح…

6 hours ago