وزیراعظم نریندر مودی نے اتوار کے روز صدر جمہوریہ دروپدی مرمو سے راشٹرپتی بھون میں ملاقات کی۔ اس رسمی ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں کے درمیان تبادلہ خیال ہوا۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ اس بات چیت کی تفصیلات عوام کے ساتھ شیئر نہیں کی گئیں۔ صدر کے سوشل میڈیا ہینڈل “ایکس” پر اتوار کو وزیراعظم مودی اور صدر مرمو کی ملاقات کی تصویر بھی شیئر کی گئی، جس میں دونوں رہنما گفتگو کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔
صدر کے سرکاری “ایکس” ہینڈل پر تصویر کے ساتھ لکھا: “وزیراعظم نریندر مودی نے راشٹرپتی بھون میں صدر دروپدی مرمو سے ملاقات کی۔ یہ ملاقات ایسے وقت میں ہوئی ہے جب بھارت میں اگلے نائب صدر کے انتخاب کی باضابطہ کارروائی کا آغاز ہو چکا ہے۔ الیکشن کمیشن نے یکم اگست کو نائب صدر کے عہدے کے انتخاب کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق نائب صدر کے لیے ووٹنگ 9 ستمبر کو کرائی جائے گی۔ کمیشن کی طرف سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق 7 اگست کو انتخاب کے لیے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔ اس کے بعد خواہش مند امیدوار 21 اگست تک اپنے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرا سکیں گے۔ نامزدگی کی جانچ پڑتال 22 اگست کو کی جائے گی۔ اس سے قبل 16 جولائی کو بھی وزیراعظم مودی نے صدر مرمو سے راشٹرپتی بھون میں ملاقات کی تھی، جو کہ پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس سے پہلے ہوئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم مودی 10 اگست کو کریں گے بنگلورمیٹرو ییلو لائن کا افتتاح، میٹرو فیز-3 کا رکھیں گے سنگِ بنیاد
یہ بھی پڑھیں:تمل ناڈو میں 6.5 لاکھ مہاجر مزدور ووٹر لسٹ میں شامل، چدمبرم ہوئے برہم، الیکشن کمیشن پر لگائے سنگین الزامات
صدر جمہوریہ کے دفتر نے سرکاری “ایکس” ہینڈل پر اس ملاقات کی تصاویر بھی شیئر کی تھیں۔ اس کے علاوہ، 7 مئی کو بھی وزیراعظم مودی نے صدر مرمو سے راشٹرپتی بھون میں ملاقات کی تھی اور انہیں “آپریشن سندور” کے بارے میں آگاہ کیا تھا۔ اس مہم کے دوران بھارتی مسلح افواج نے پاکستان اور پاکستان کے زیر قبضہ کشمیر (POK) میں کئی دہشت گرد ٹھکانوں کو تباہ کیا تھا۔ صدر دفتر کے “ایکس” ہینڈل پر بتایا گیا تھا: “وزیراعظم نریندر مودی نے راشٹرپتی بھون میں صدر دروپدی مرمو سے ملاقات کی اور انہیں ‘آپریشن سندور’ کے بارے میں معلومات فراہم کیں۔”
بھارت ایکسپریس اردو
گورنر سنتوش گنگوار نے کہا کہ تیر اندازی یکسوئی اور درست نشانے کا کھیل ہے۔…
پٹنہ کے باپو آڈیٹوریم میں 26 اکتوبر کو IVY بھوجپوری میوزک ایوارڈز 2026 کا انعقاد…
وزیر اعظم مودی نے کہا کہ موجودہ عالمی نظام آج کے چیلنجز کا حل پیش…
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کی طویل عمر اور صحت مند زندگی کے لیے نیک…
آل انڈیا اسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن (AISA) کی صدر نیہا بورا کی عرضی پر دہلی ہائی…
پولیس نے حضرت گنج تھانے میں شردھا دوبے سے تقریباً 6 گھنٹے تک پوچھ گچھ…