سیاست

Yemen War Plan Leak: ڈونلڈ ٹرمپ کا حوثی باغیوں پرحملے کا خفیہ منصوبہ ایک بار پھرہوا لیک،اس رپورٹ میں انکشاف ہوا

یہ پیشین گوئی کرنا مشکل ہوتا جا رہا ہے کہ امریکہ میں کیا ہونے والا ہے، خاص طور پر ڈونلڈ ٹرمپ کے بطور صدر، اس سے قبل بھی جب یہ بات سامنے آئی کہ ٹرمپ انتظامیہ نے یمن میں حوثی جنگجوؤں پر حملہ کرنے کا منصوبہ ایک صحافی سے پہلے ہی شیئر  دیا تھا،  تو کافی ہنگامہ برپا ہوا تھا۔

اب یہ معاملہ مزید بڑھ گیا ہے۔ نیویارک ٹائمز کی ایک نئی رپورٹ کے مطابق 15 مارچ کو یمن پر امریکی حملہ شروع ہونے سے قبل امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ  نے ایک نجی سگنل گروپ چیٹ میں اس حملے سے متعلق اہم معلومات شیئر کی تھیں۔ اس گروپ میں ان کی بیوی، بھائی اور ذاتی وکیل شامل تھے۔ یہ رپورٹ نیویارک ٹائمز نے اتوار 20 اپریل کو شائع کی تھی۔ اس سے ٹرمپ حکومت کی سیکیورٹی سے متعلق لاپرواہی پر مزید سوالات اٹھ گئے ہیں۔

سوالات اٹھ رہے ہیں

اس رپورٹ نے ایک بار پھر یہ سوال اٹھایا ہے کہ ٹرمپ حکومت کے اہلکار ایک عام  میسجنگ ایپ پر اتنی خفیہ اور حساس سیکیورٹی معلومات کیوں شیئر کر رہے ہیں۔ سگنل ایپ واٹس ایپ کی طرح ایک میسجنگ ایپ ہے، لیکن یہ حکومتی یا محفوظ نظام نہیں ہے۔

رپورٹ میں انکشاف ہوا

نئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پیٹ ہیگستھ نے ایک پرائیویٹ چیٹ میں وہی معلومات شیئر کیں، جو گزشتہ ماہ دی اٹلانٹک میگزین نے رپورٹ کی تھی۔ نیویارک ٹائمز نے چار لوگوں کا حوالہ دیا ہے، جو اس چیٹ گروپ سے جڑے ہوئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ دوسری بات چیت میں یہ بھی بتایا گیا کہ F/A-18 ہارنٹس جیٹ کب اڑیں گے۔ انہی لڑاکا طیاروں نے یمن میں حوثی باغیوں کے ٹھکانوں پر حملہ کیا تھا۔

پہلے زیر بحث چیٹ گروپ میں دی اٹلانٹک میگزین کے ایک صحافی کو قومی سلامتی کے مشیر مائیک والٹز نے غلطی سے شامل کر لیا تھا۔ اب جو نیا کیس سامنے آیا ہے وہ ایک مختلف پرائیویٹ چیٹ گروپ کا ہے، جسے خود پیٹ ہیگستھ نے جنوری میں بنایا تھا۔ اس گروپ میں ان کی اہلیہ اور ایک درجن کے قریب لوگ شامل تھے جو ذاتی اور پیشہ ورانہ طور پر اس کے قریب تھے۔ نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق اس گروپ کا نام “Defense | Team Huddle” تھا اور یہ گروپ اس کے سرکاری فون کے بجائے اس کے ذاتی فون سے چلایا جا رہا تھا۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

How Air Pollution Triggers Headaches: آلودگی کے درمیان گھر سے نکلتے ہی ہونے لگتا ہے سر درد؟ تھکن نہیں، خراب ہوا بھی ہو سکتی ہے وجہ

آلودہ ہوا سے مکمل طور پر بچنا مشکل ہے، لیکن کچھ احتیاطی تدابیر اختیار کرکے…

30 minutes ago

Amit Shah wished Pralhad Joshi on his birthday: مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سمیت ان لیڈروں نے پرہلاد جوشی کو سالگرہ کی دی مبارکباد

امت شاہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا، ’’مرکزی وزیر…

1 hour ago

PM Modi extends birthday wishes to Pralhad Joshi: وزیر اعظم مودی سمیت ان لیڈروں نے پرہلاد جوشی کو سالگرہ کی دی مبارکباد

وزیر اعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ کے ذریعے…

2 hours ago

Pathankot Infiltration: پٹھان کوٹ سرحد پر بی ایس ایف کی کارروائی، بمیال سیکٹر میں ایک درانداز ہلاک

پنجاب میں گزشتہ چند ماہ کے دوران سرحدی علاقوں میں سکیورٹی مزید سخت کی گئی…

3 hours ago

India vs New Zealand Test: دوسرے سیشن میں گیند بازوں نے کرائی ہندوستان کی واپسی، رچن رویندر کھاتہ کھولے بغیر آؤٹ

ہندوستانی ٹیم نے اپنی پلیئنگ الیون میں ایک تبدیلی کی ہے۔ پرسدھ کرشنا کی جگہ…

4 hours ago