سیاست

President Droupadi Murmu: صدر دروپدی مرمو اور مرکزی وزیر کرن رجیجو ویٹیکن سٹی کے لیے روانہ، پوپ فرانسس کی آخری رسومات میں  کریں گےشرکت

صدر دروپدی مرمو جمعہ کو پوپ فرانسس کی آخری رسومات میں شرکت کے لیے مرکزی پارلیمانی امور اور اقلیتی امور کے وزیر کرن رجیجو کے ساتھ ویٹیکن سٹی کے لیے روانہ ہوئیں۔ اس وفد میں اقلیتی امور اور ماہی پروری کے وزیر مملکت جارج کورین اور گوا قانون ساز اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر جوشوا ڈی سوزا بھی شامل ہیں۔ پوپ فرانسس کا انتقال 21 اپریل کو 88 سال کی عمر میں ہوا۔

صدر پوپ فرانسس کو خراج تحسین پیش کریں گے

وزارت خارجہ (MEA) نے جمعرات کو ایک سرکاری بیان میں کہا کہ صدر مرمو 25-26 اپریل تک اپنے دو روزہ دورے کے دوران آخری رسومات میں ہندوستان کی نمائندگی کریں گی۔ اس کے ساتھ وہ حکومت ہند اور عوام کی جانب سے تعزیت کا اظہار کریں گی۔ صدر مملکت ویٹیکن سٹی میں سینٹ پیٹرز باسیلیکا میں آنجہانی پوپ (پوپ فرانسس) کو خراج  عقیدت پیش کریں گی۔

وزارت خارجہ کا بیان جاری

وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وہ 26 اپریل کو ویٹیکن سٹی کے سینٹ پیٹرز میں آخری رسومات میں شرکت کریں گی، جس میں کئی عالمی رہنماوں اور معززین کی شرکت متوقع ہے۔ ویٹیکن نے جمعرات کو کہا کہ تقریباً 130 غیر ملکی وفود نے پوپ فرانسس کی آخری رسومات میں شرکت کی تصدیق کی ہے، جن میں 50 سربراہان مملکت اور 10 شاہی خاندان شامل ہیں۔

پوپ فرانسس کے انتقال پروزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا، “میں تقدس مآب پوپ فرانسس کے انتقال سے بہت غمزدہ ہوں۔ غم کی اس گھڑی میں، عالمی کیتھولک برادری کے ساتھ دلی تعزیت کرتا ہوں۔ پوپ فرانسس کو دنیا بھر کے کروڑوں انسان، ہمدردی اور ہمدردی کی علامت کے طور پر ہمیشہ یاد رکھیں گے۔ چھوٹی عمر سے ہی اس نے اپنے آپ کو خداوند یسوع مسیح کے نظریات کو سمجھنے کے لیے وقف کر دیا، انہو ں نے ان لوگوں میں امید کا جذبہ پیدا کیا۔

پی ایم مودی نے انتقال پر غم کا اظہار کیا

وزیر اعظم نے کہا، “میں ان کے ساتھ اپنی ملاقاتیں یاد کرتا ہوں اور جامع اور ہمہ جہتی ترقی کے ان کے عزم سے بہت متاثر ہوا ہوں۔ ہندوستان کے لوگوں کے تئیں ان کا پیار ہمیشہ برقرار رہے گا۔ ان کی روح کو ایشورکی گود میں ابدی سکون نصیب ہو۔”

اس سے قبل بھارت نے پوپ کے انتقال پر تین روزہ سرکاری سوگ کا اعلان کیا تھا۔ بھارت نے پوپ فرانسس کی آخری رسومات کے دن اضافی سرکاری سوگ کا اعلان کیا ہے۔ اس دوران ہندوستان کا قومی پرچم سرنگوں رہے گا اور کوئی سرکاری تفریحی پروگرام نہیں ہوگا۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Reliance Reply To Musk: اسٹار لنک تنازع پر ریلائنس کا مسک کو دیا جواب، اسٹار لنک کا خیرمقدم ہے… ہمیں مقابلے سے کوئی ڈر نہیں ہے

گزشتہ ہفتے ایلن مسک نے ہندوستان میں اسٹارلنک کے داخلے کے معاملے پر ارب پتی…

1 hour ago

Akhilesh Yadav: لکھنؤ ایکسپریس کا انجن فیل ہوگیا ہے، راجناتھ سنگھ کی پریس کانفرنس پر اکھلیش کا طنز

۔ایس پی سربراہ اکھلیش یادو نے جمعہ کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹ…

2 hours ago

CMRL-Exalogic Case: سی ایم آر ایل-ایکسالوجک معاملے میں پنارائی وجین کی بڑھیں مشکلیں، سپریم کورٹ کی سماعت پر سب کی نظریں

انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) اور ویجلنس اینڈ اینٹی کرپشن بیورو (وی اے سی بی) دو…

4 hours ago

Rahul Gandhi’s ‘Masterclass’: راہل گاندھی کی پاٹھ شالا، یوتھ کارکنوں سے کہا، ایف آئی آر سے نہ ڈریں، لمبی لڑائی کے لیے تیار رہیں

راہل گاندھی مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کو لے کر بھی جارحانہ انداز میں نظر…

4 hours ago