سیاست

Acharya Pramod Krishnam on IIT Baba: پرمود کرشنم نے آئی آئی ٹی بابا  کوجوکر بتایا، کہا- سناتن میں ایسی بکواس چیزوں کی گنجائش نہیں

 کالکی پیتھادھیشور اور کانگریس کے سابق لیڈر آچاریہ پرمود کرشنم نے آئی آئی ٹی بابا کو جوکر کہا ہے۔ پرمود کرشنم نے کہا، “اگر کوئی پاگل شخص خود کو بابا کہنا شروع کردیا یا میڈیا اسے بابا کہنا شروع کردے تو وہ بابا کیسے ہو گیا؟ وہ بابا نہیں بلکہ بدمعاش ہے۔ مجھے نہیں معلوم کہ میڈیا اسے اتنی اہمیت کیوں دیتا ہے۔ سناتن کی اپنی روایت ہے، مجھے نہیں معلوم کہ اس طرح کے مذاق کرنے والوں کے بارے میں کیوں بات کی جاتی ہے۔”

قابل ذکر بات یہ ہے کہ  آئی آئی ٹی بابا کی سوشل میڈیا پر بہت بڑی فین فالوونگ ہے۔ بڑی تعداد میں لوگ سوشل میڈیا پر آئی آئی ٹی بابا کو فالو کرتے ہیں۔ آچاریہ پرمود کرشنم نے کہا، “پاگلوں کی بھی فین فالوونگ ہوتی ہے۔ دنیا میں ہر طرح کے لوگ ہوتے ہیں، لیکن جہاں تک میں سناتن کو سمجھتا ہوں، سناتن میں اس طرح کی بکواس، حماقتوں اور مسخرئے پن کی کوئی اجازت یا گنجائش نہیں ہے۔”

3 مارچ 2025 کو جے پور پولیس نے آئی آئی ٹی بابا کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا ،جو مہا کمبھ سے چرچہ  میں آئے تھے، این ڈی پی ایس ایکٹ کی دفعات کے تحت۔ پولیس کو بابا کے پاس سے گانجہ ملا تھا۔ جس کی بنیاد پر یہ مقدمہ درج کیا گیا۔ ایف آئی آر درج ہونے کے بعد بابا نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ایک ویڈیو پوسٹ کیا تھا اور پولیس پر سختی کا الزام لگایا تھا۔ اس سے پہلے اس نے پولیس کے سامنے خودکشی کرنے کی دھمکی بھی دی تھی۔

آپ کو بتاتے چلیں کہ آئی آئی ٹی بابا کا نام ابھے سنگھ ہے۔ مبینہ طور پر اس نے آئی آئی ٹی بمبئی سے ایرو اسپیس انجینئرنگ کی تعلیم حاصل کی۔ مبینہ طور پر ابھے سنگھ نے کینیڈا میں اپنی زیادہ تنخواہ والی نوکری چھوڑ دی اور سنیاس (تیگ) کا راستہ اختیار کیا۔ اس غیر معمولی یاترانے انہیں سوشل میڈیا پر وائرل کر دیا۔ 30 سالہ ابھے نے اپنے شاندار کیریئر کو چھوڑکر اور سنیاسی ہونے کے بعد کافی مقبولیت حاصل کی۔

بھارت ایکسپریس

Bharat Express

Recent Posts

Bollywood Actress Sonakshi Sinha: سوناکشی سنہا کی فحش فرضی تصاویر وائرل کرنے کے الزام میں گرفتاری، لیکن ملزم کو عدالت سے ملی راحت

سماعت کے دوران باندرہ پولیس نے ملزم کی تین دن کی پولیس حراست کی درخواست…

29 minutes ago

Sports News: روہت شرما کے لیے ڈراؤنا خواب ثابت ہوئی نیوزی لینڈ ون ڈے سیریز، مسلسل چوتھی اننگز میں بھی فلاپ

سابق ہندوستانی کپتان کی اس مایوس کن کارکردگی نے ایک بار پھر 2027 کے ون…

1 hour ago

Two planes collide at Miami Airport: امریکہ کی ریاست فلوریڈا کے میامی ایئرپورٹ پر دو طیارے آپس میں ٹکرائے، ویڈیو وائرل

اس واقعے کے بعد سوشل میڈیا پر ایئر ٹریفک کنٹرول (اے ٹی سی) اور پائلٹوں…

1 hour ago

PM Modi to Visit the Philippines: پی ایم مودی جائیں گے فلپائن، دہلی میں ہوگا ایس سی او کے پہلے ’سویلائزیشنل ڈائیلاگ فورم‘ کا انعقاد

ہندوستان اور آسیان کے تعلقات کو وزیر اعظم کی ایکٹ ایسٹ پالیسی اور ہند-بحرالکاہل خطے…

2 hours ago

India vs New Zealand: پانچواں ون ڈے میں ہندوستانی ٹیم 209 رن بنائے، نیوزی لینڈ کے سینٹنر اور ڈفی نے حاصل کیں 3-3 وکٹیں

سیریز میں ہندوستانی ٹیم فی الحال 2-1 سے آگے ہے۔ اگر ہندوستانی ٹیم یہ مقابلہ…

2 hours ago