سیاست

PM Modi 75th Birth Day: پوپ لیو نے ویٹیکن سٹی سے پی ایم مودی کو 75ویں سالگرہ پر دی مبارکباد

پی ایم  نریندر مودی 75 برس کے ہو چکے ہیں۔ ان کی سالگرہ کے موقع پر ملک و بیرون ملک سے مختلف شخصیات نے مبارکباد پیش کی۔ امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے لے کر اٹلی کی پی  جارجی ایم میلونی تک نے انہیں سالگرہ کی مبارکباد دی۔ پی ایم مودی کی سالگرہ پر ویٹیکن سٹی کے سربراہ پوپ لیو XIV نے بھی مبارکباد دی۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے پی ایم  مودی کے صحت مند اور طویل العمر زندگی کے لیے دعا کی۔

مقدس ویٹیکن سٹی کے سینٹ پیٹرز اسکوائر میں بدھ کے روز منعقدہ پوپل آڈینس کے موقع پر 30,000 سے زائد افراد جمع ہوئے۔ یہ ایک خصوصی تقریب ہوتی ہے، جس میں پوپ لیو XIV زائرین کو تبلیغ کرتے ہیں  اور دعائیں دیتے ہیں۔

اس مقدس تقریب کے دوران، پوپ لیو XIV نے بھارتی اقلیتی فیڈریشن کے وفد سے ملاقات کی، جہاں کیتھولک چرچ کے روحانی پیشوا نے پی ایم نریندر مودی کے لیے طویل عمر اور اچھی صحت کی دعا کی۔

بھارتی وفد نے کی ملاقات

راجیہ سبھا کے رکن پارلیمنٹ ستنام سنگھ سندھو، رکنِ پارلیمنٹ و سابق سفارت کار ہرش وردھن شرنگلا اور آئی ایم ایف کنوینر ہمانی سود کے ہمراہ وفد نے پوپ لیو XIV سے ملاقات کی۔ اس ملاقات کے دوران پوپ نے پی ایم مودی کی تصویر پر دعائیہ کلمات کہے۔ ایم پی ستنام سنگھ سندھو نے ایک کتاب “ہارٹ ٹو ہارٹ:ساگا آف ریورینس “ تحفے میں دی، جو پی ایم نریندر مودی اور سکھ برادری کے خصوصی تعلقات پر مبنی ہے۔

ٹرمپ نے بھی پی ایم مودی کو سالگرہ کی مبارکباد دی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے منگل کے روز پی ایم  نریندر مودی کو ان کی 75ویں سالگرہ پر فون کرکے مبارکباد دی۔ ٹرمپ نے اپنی سوشل میڈیا سائٹ “ٹروتھ سوشل” پر لکھا:”میں نے اپنے دوست پی ایم نریندر مودی سے فون پر بہت اچھی گفتگو کی۔ میں نے انہیں سالگرہ کی ڈھیروں مبارکبادیں دیں۔ وہ بہت شاندار کام کر رہے ہیں۔پی ایم مودی نے بھی اس کال پر صدر ٹرمپ کا شکریہ ادا کیا۔

روس اور اسرائیل کے صدور نے بھی پی ایم کو دی مبارکباد

روسی صدر ولادیمیر پوتن نے اپنے پیغام میں لکھا:محترم پی ایم ، آپ کو 75ویں سالگرہ کے موقع پر دلی مبارکباد۔ آپ نے دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹیجک شراکت داری کو مضبوط بنانے اور مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

بنجمن نیتن یاہو نے کہا:پی ایم مودی، میرے عزیز دوست نریندر، میں آپ کو سالگرہ کی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ میں جلد ہی آپ سے ملاقات کروں گا، کیونکہ ہمیں اپنی شراکت داری اور دوستی کو نئی بلندیوں تک لے جانا ہے۔ سالگرہ مبارک ہو، میرے دوست۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Seema Kumari Claims Asian Games: ایشین گیمز میں سیما کماری نے 10,000 میٹر دوڑ میں کانسے کا تمغہ جیتا، وزیر اعظم مودی نے سراہا

تقریباً 16 سال بعد اس مقابلے میں ہندوستان کو ملا تمغہ، سیما کماری نے 32:50.05…

36 minutes ago

Mushtaq Khan Passed Away: ’ویلکم‘ فیم اداکار مشتاق خان کا انتقال، 56 سال کی عمر میں کینسر سے ہار گئے زندگی کی جنگ

معروف اداکار مشتاق خان 24 ستمبر کو ممبئی میں انتقال کر گئے۔ ممبئی کے ناناوتی…

2 hours ago

Nasha Mukt Punjab Yatra: نشہ مکت پنجاب یاترا، 30 ستمبر کو جالندھر میں امت شاہ کریں گے اختتامی پروگرام سے خطاب

بی جے پی کی 4 یاترائیں 117 اسمبلی حلقوں سے گزرتے ہوئے جالندھر میں ہوں…

3 hours ago

PK Party Announces Bihar MLC: پی کے کا بڑا قدم، نیرج کمار کے خلاف جن سوراج نے اتارا امیدوار، اننت سنگھ کی بھی حمایت

بہار قانون ساز کونسل انتخابات کے لیے جن سوراج نے 3 امیدواروں کے ناموں کا…

3 hours ago