سیاست

Rahul Gandhi, Mallikarjun Kharge Skip Red Fort Celebrations: یومِ آزادی کی تقریب میں راہل اور کھڑگے کی غیر حاضری پر سیاسی ہنگامہ، کانگریس نے دیا دو ٹوک جواب

15 اگست 2025 کو دہلی کے تاریخی لال قلعہ پر منعقدہ ی یوم آزادی کی تقریب میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی اور کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے کی غیر موجودگی نے سیاسی طوفان کھڑا کر دیا ہے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے کانگریس پر شدید تنقید کرتے ہوئے الزام لگایا ہے کہ اپوزیشن پارٹی نے قومی تقریب کا بائیکاٹ کر کے قوم کی توہین کی ہے۔

بی جے پی کی شدید تنقید

بی جے پی کے ترجمان شہزاد پوناوالا نے میڈیا سے کہا:”یہ کوئی نجی تقریب نہیں بلکہ ملک کا قومی تہوار تھا۔ کانگریس قیادت کی غیر موجودگی اس بات کا ثبوت ہے کہ انہیں قومی روایات یا حب الوطنی سے کوئی سروکار نہیں۔”

بی جے پی کے مطابق ایسے موقع پر جب پورا ملک جشنِ آزادی منا رہا ہو، اپوزیشن جماعت کے اعلیٰ رہنماؤں کا نہ آنا ایک منفی پیغام دیتا ہے اور قومی یکجہتی کے جذبے کو کمزور کرتا ہے۔

کانگریس کا بھرپور جواب

بی جے پی کے ان الزامات کا کانگریس نے بھی فوری اور دوٹوک جواب دیا۔ کانگریس رہنما گُردیپ سنگھ سپل نے کہا:”گزشتہ گیارہ برسوں سے وزیر اعظم نریندر مودی لال قلعہ کی فصیل سے اپوزیشن پر حملے کرتے آ رہے ہیں۔ وہ  یوم آزادی کی تقریر کو سیاسی حملوں کا پلیٹ فارم بناتے ہیں۔ ان کی زبان ایسی ہوتی ہے جیسے ملک 2014 کے بعد ہی جاگا ہو۔”

تاریخی کارنامے چھپائے جا رہے ہیں: کانگریس

سپل نے مزید کہا کہ وزیر اعظم نے اپنی تقریر میں بھارت کو زرعی پیداوار، چاول، مصالحہ جات اور پھلوں کی پیداوار میں دنیا میں سرفہرست قرار دیا، لیکن یہ ذکر نہیں کیا کہ یہ کامیابیاں:

اندرا گاندھی کی ہرِت کرانتی (زرعی انقلاب)

راجیو گاندھی کے آئل سیڈ مشن

اور نرسمہا راؤ کی شویت کرانتی (دودھ انقلاب)

کا نتیجہ تھیں۔

“وزیر اعظم کو ملک کو جوڑنے کی بات کرنی چاہیے“

کانگریس کے مطابق وزیر اعظم کو قومی دن پر ملک میں اتحاد، بھائی چارے اور ہم آہنگی کی بات کرنی چاہیے، نہ کہ سیاسی مخالفین پر الزامات کی بوچھار۔ سپل نے کہا:”آئین نے وزیر اعظم کو ملک کو جوڑنے کی ذمہ داری دی ہے، مگر گزشتہ گیارہ سالوں میں یہ کردار نظر نہیں آیا۔”

سیاسی بیانات کا سلسلہ جاری

یہ معاملہ اب مکمل طور پر ایک سیاسی بحث میں تبدیل ہو چکا ہے۔ ایک طرف بی جے پی اسے حب الوطنی اور قومی وقار سے جوڑ رہی ہے، تو دوسری طرف کانگریس اسے وزیر اعظم کی “تقسیم کی سیاست” کا نتیجہ قرار دے رہی ہے۔ دونوں جماعتوں کے بیانات نے یہ واضح کر دیا ہے کہ یومِ آزادی جیسے قومی دن کو بھی سیاست سے مکمل طور پر الگ رکھنا اب آسان نہیں رہا۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Modi’s Focus on Water Education: پانی کے تحفظ پر مودی حکومت کا بڑا زور، اسکولوں کے نصاب میں شامل ہوں گے آبی انتظام سے متعلق موضوعات

نئی دہلی میں ایمپاورڈ ٹاسک فورس (ETF) کے 20ویں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے سی…

3 hours ago

UDMA Day 2026: جامعہ ملیہ اسلامیہ میں اُڈما ڈے 2026 کا انعقاد 10 اکتوبر سے، یونانی طب، ادویہ سازی، تحقیق، تعلیم اور صحت سے وابستہ نمائندگان کی شرکت

میلے میں ڈسٹری بیوٹرز اور ایجنسیوں کو کمپنی مالکان اور سینئر نمائندگان سے براہِ راست…

3 hours ago

INDIA Alliance Protest: ایس آئی آر کے خلاف اپوزیشن کا ملک گیر احتجاج، پٹنہ میں تیجسوی کا مارچ، لکھنؤ اور بنگلورو میں بھی مظاہرے

بہار کے دارالحکومت پٹنہ میں اپوزیشن کے ’انڈیا‘ اتحاد کے لیڈروں نے سڑکوں پر اتر…

4 hours ago