سیاست

PM Modi Nagpur and Chhattisgarh Visit: پی یم مودی آج ناگپور اور چھتیس گڑھ کے دورے پر، کروڑوں کے ترقیاتی پروجیکٹوں کا دیں گے تحفہ، ناگپور میں ہیڈگیوار اور امبیڈکر کو خراج عقیدت پیش کی

وزیر اعظم نریندر مودی آج 30 مارچ ناگپور اور چھتیس گڑھ کا دورہ کریں گے۔ پی ایم مودی دیکشا بھومی میں ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کو خراج عقیدت پیش کیا، انہوں نے ناگپور میں آر ایس ایس کے بانی ڈاکٹر کے بی ہیڈگیوار کی یادگار پر پھول بھی  چڑھائیں ۔

مادھو آئی اسپتال کا سنگ بنیاد رکھیں گے!

اس دوران پی ایم مودی مادھو نیترالیا  پریمیم سینٹر کا سنگ بنیاد رکھا۔ مادھو نیترالیا آئی انسٹی ٹیوٹ اینڈ ریسرچ سنٹر کی ایک نئی توسیع ہوگی، جو گولوالکر کی یاد میں 2014 میں قائم کیا گیا تھا۔ اس سنٹر میں 250 بیڈ کا اسپتال، 14 او پی ڈیز اور 14 جدید آپریشن سینٹر تھیٹر ہوں گے۔

وزیراعظم آرڈیننس فیکٹری پلانٹ کا دورہ کریں گے!

وزیراعظم سولر ڈیفنس اینڈ ایرو اسپیس لمیٹڈ کے آرڈیننس مینوفیکچرنگ پلانٹ کا بھی دورہ کریں گے، جہاں مودی 1250 میٹر لمبی اور 25 میٹر چوڑی فضائی پٹی کا افتتاح کریں گے۔ اس فضائی پٹی کو ڈرونز (غیر مسلح فضائی گاڑیوں – UAVs) کی پرواز اور جانچ کے ساتھ ساتھ جنگی سامان کی جانچ کے لیے بھی استعمال کیا جائے گا۔ پی ایم مودی وار ہیڈ ٹیسٹنگ سہولت کا بھی افتتاح کریں گے۔

سیکیورٹی کے سخت انتظامات!

پی ایم مودی کے دورہ ناگپور میں سیکیورٹی کے وسیع انتظامات کئے گئے ہیں۔ ایس پی جی اور ناگپور پولیس نے حفاظتی انتظامات کے حوالے سے بھرپور ریہرسل کی ہے۔ پی ایم مودی کے قافلے میں 20 خصوصی گاڑیاں ہوں گی، جن میں وی آئی پی سیکیورٹی گاڑیاں اور ریڈیو کنٹرولڈ امپرووائزڈ ایکسپلوسیو ڈیوائس (آر سی ای آئی ڈی) جیمرز سے لیس گاڑیاں شامل ہیں۔

ترقیاتی کاموں کا تحفہ دیں گے!

اس کے ساتھ ہی پی ایم مودی چھتیس گڑھ میں کئی ترقیاتی پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے اور افتتاح کریں گے۔ پی ایم مودی چھتیس گڑھ کو کروڑوں روپے کے ترقیاتی کاموں کا تحفہ بھی دیں گے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

A Chill in the Air in Delhi-NCR: دہلی-این سی آر میں سردی نے دی دستک، درجۂ حرارت 6 ڈگری تک گرا، آج بھی ہوگی بارش؟

کم سے کم درجۂ حرارت میں کوئی خاص تبدیلی درج نہیں کی گئی، تاہم یہ…

27 minutes ago

Lehra Do Tiranga March: دفعہ 163 نافذ، سینٹرل پارک دو دن کے لیے بند، سی جے پی کی ترنگا یاترا پر دہلی پولیس کا بیان

ڈپٹی کمشنر آف پولیس (ڈی سی پی) نے بتایا کہ نئی دہلی میونسپل کونسل (این…

2 hours ago

Punam Raut Quits International Cricket: پونم راوت نے بین الاقوامی کرکٹ کے تمام فارمیٹس سے ریٹائرمنٹ کا کیا اعلان

پونم نے جمعرات کو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے لکھا، ’’کافی…

11 hours ago