سیاست

PM Modi Varanasi Visit : پی ایم مودی کا وارانسی کا دورہ، کاشی کو دیں گے 23 پروجیکٹ کے تحفے ، 6,611 کروڑ روپے کے پروجیکٹوں کا  کریں گےافتتاح

وزیر اعظم نریندر مودی اتوار کو اپنے پارلیمانی حلقہ وارانسی کو بڑا تحفہ دیں گے۔ وہ یہاں 6,611 کروڑ روپے کے 23 پروجیکٹوں کا  افتتاح کریں گے۔ ان میں 90 کروڑ روپے کی لاگت سے بنایا گیا آر جے شنکر آئی اسپتال بھی شامل ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی اتوار کو وارانسی پہنچ رہے ہیں۔ اس دوران ان کے پارلیمانی حلقے میں 500 سے زائد ہورڈنگز لگائے گئے ہیں۔ بھارتیہ جنتا پارٹی یووا مورچہ کے ضلع صدر امن سونکر نے ایک ہورڈنگ لگائی ہے جس میں پی ایم مودی کو 10 ہاتھوں کے ساتھ  دکھایا گیا ہے۔ پوسٹر میں پی ایم مودی کے ہر ہاتھ میں مختلف سرکاری اسکیموں کو دکھایا گیا ہے، جس میں سرکاری اسکیموں اور مشنوں جیسے سوچھ بھارت مشن، جن دھن یوجنا اور میک ان انڈیا کو دکھایا گیا ہے۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ لنکا، چتائی پور اور سارناتھ میں لگائے گئے پوسٹروں میں پی ایم مودی کو یوگ پروش بتایا گیا ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی 12:30 بجے وارانسی کے لال بہادر شاستری بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پہنچیں گے۔ پھر وہاں سے تقریباً 2:15 بجے تک رنگ روڈ پر واقع شنکر نیترالیہ میں پروگرام ہوگا۔ اس کے بعد وہ دوپہر 2:30 بجے شنکر نیترالیہ سے سگرا کے وارانسی اسپورٹس کمپلیکس کے لیے روانہ ہویں گے۔ اس کے بعد سگرا میں ایک جلسہ عام اور اسٹیڈیم کا معائنہ تقریباً 2.50 بجے (5:00 بجے تک) طے ہے۔ سگرا پروگرام کے اختتام کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی سڑک کے ذریعے وارانسی ہوائی اڈے کے لیے روانہ ہوں گے۔

بتایا جا رہا ہے کہ اپنے دورے کے دوران وزیر اعظم شری کاشی وشوناتھ مندر ٹرسٹ کی طرف سے شروع کیے گئے مفت بوجن کے پروگرام کا بھی اعلان کر سکتے ہیں۔ اس اسکیم کا مقصد 16 سنسکرت اسکولوں کے طلباء اور تین اسپتالوں کے حاضرین کو کھانا فراہم کرنا ہے۔

سی ایم یوگی اور گورنر آنندی بین پٹیل بھی موجود رہیں گے

وارانسی کے گوڈولیا علاقے میں ’ساتوک سناتن رسوئی‘ کا کامیابی سے انعقاد کیا گیا۔ اس کے پہلے مرحلے میں تقریباً تین ہزار افراد نے فوائد حاصل کیے، جنہیں بڑھا کر پانچ ہزار مستفید کرنے کا منصوبہ ہے۔ شری کاشی وشواناتھ ٹیمپل ٹرسٹ کے سی ای او وشو بھوشن مشرا نے کہا کہ وزیر اعظم اپنے دورے کے دوران اس اقدام کا اعلان کر سکتے ہیں۔ اس پروگرام میں گورنر آنندی بین پٹیل، وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ اور دیگر کئی سینئر لیڈران شرکت کریں گے۔

پی ایم مودی کا ڈھول اور پھولوں کے ساتھ استقبال کیا جائے گا

وارانسی بی جے پی کے صدر دلیپ پٹیل نے کہا کہ وزیر اعظم کا شہر کے مختلف مقامات پر ڈھول اور پھولوں کے ساتھ شاندار استقبال کیا جائے گا۔ وزیر اعظم کے دورے سے پہلے ہفتہ کو وارانسی بھر میں کئی ہورڈنگز لگائے گئے ہیں۔ ایک پوسٹر میں پی ایم مودی کے 10 ہاتھ دکھائے گئے ہیں، جس میں حکومت کی اسکیموں کی اطلاع دی گئی ہے۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

اب نوجوانوں کے ہاتھوں میں ہندوستان کا مستقبل، خوشحالی اور پائیداری کے میدان میں کریں قیادت: ڈاکٹر راجیشور سنگھ

ڈاکٹر راجیشور سنگھ نے ملک کو دنیا کی تیسری سب سے بڑی معیشت بنانے اور…

6 minutes ago

لندن میں امریکی سفارت خانہ کے قریب مشتبہ پیکج دھماکہ! برطانیہ میں الرٹ، گیٹوک ایئرپورٹ خالی کرا لیا گیا

لندن میں امریکی سفارت خانہ نے کہا کہ مقامی افسرلندن میں امریکی سفارت خانہ کے…

43 minutes ago

ونود تاؤڑے نے راہل گاندھی-کھڑگے کو بھیجا 100 کروڑ کا نوٹس، کہا- ’معافی مانگیں ورنہ ہوگی قانونی کارروائی‘

بی جے پی لیڈرونود تاؤڑے نے ووٹنگ والے دن ان الزامات کوخارج کرتے ہوئے کہا…

2 hours ago

Sanatana dharma controversy: اودے ندھی اسٹالن کو سپریم کورٹ سے فروری تک ملی راحت،مقدمے کی منتقلی سے متعلق درخواست پر سماعت جاری

سپریم کورٹ نے ادھیاندھی اسٹالن کو فروری تک نچلی عدالت میں حاضری سے استثنیٰ دیتے…

4 hours ago

IND vs AUS 1st Test Day 1: ٹیم انڈیا نے آسٹریلیائی کھلاڑیوں کو دن میں دکھائے تارے،40 رنز پر آدھی ٹیم لوٹی پویلین

آسٹریلیا کو ابھی تک  پانچ وکٹ کا نقصان ہوچکا ہے۔ محمد سراج نے مچل مارش…

5 hours ago