سیاست

PM Modi wishes Gajendra Singh Shekhawat on his birthday: پی ایم نریندر مودی سمیت متعدد سیاسی رہنماؤں نےگجیندر سنگھ شیخاوت کو پیش کی سالگرہ کی مبارکباد

پی ایم  نریندر مودی سمیت مختلف ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ اور مرکزی وزراء نے مرکزی وزیر برائے ثقافت و سیاحت، گجیندر سنگھ شیخاوت کو ان کی سالگرہ پر دلی مبارکباد پیش کی۔پی ایم  مودی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ‘ایکس’ پر پیغام میں کہا: بھارت کو سیاحت کا مرکز بنانے اور بھارتی ثقافت کو عالمی سطح پر فروغ دینے کے لیے گجیندر سنگھ شیخاوت جو وسیع پیمانے پر کوششیں کر رہے ہیں، انہیں سالگرہ کی دل سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ میں ان کی طویل عمر اور صحت مند زندگی کے لیے پراتھنا کرتاہوں۔”

اسی طرح دہلی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا، راجستھان کے وزیر اعلیٰ بھجن لال شرما، یوپی کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ، مہاراشٹرا کے وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس، ہریانہ کے وزیر اعلیٰ نایب سینی اور مرکزی وزیر منوہر لال نے بھی شیخاوت کو نیک تمناؤں سے نوازا۔

دہلی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے اپنے پیغام میں لکھا:”آپ کی محنت اور لگن کی بدولت بھارت کی ثقافتی وراثت اور سیاحت کا شعبہ نئی بلندیوں کی طرف گامزن ہے۔ ہماری حکومت، دہلی میں ثقافت، روایات اور سیاحت کے فروغ کے لیے آپ کی رہنمائی میں مسلسل کام کر رہی ہے۔ ہم بھگوان  سے آپ کی صحت اور طویل عمر کے لیے پراتھنا کرتے ہیں۔”

راجستھان کے وزیر اعلیٰ بھجن لال شرما نے بھی سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ: ہم پروردگار شری رام سے پراتھنا کرتے ہیں کہ وہ آپ کو صحت مند، لمبی اور خوشحال زندگی عطا فرمائیں۔”

اسی طرح مرکزی وزیر منوہر لال نے کہا کہ شیخاوت  نہ صرف کابینہ میں ان کے پرجوش ساتھی ہیں بلکہ ان کی قیادت میں ثقافت اور سیاحت کے میدان میں کئی مثبت پیش رفت ہوئی ہیں۔

یوپی کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے اپنی نیک خواہشات میں کہا:”ماں سنتوشی سے پراتھناہے کہ آپ کو صحت، لمبی عمر اور باعزت زندگی عطا ہو۔ آپ کی زندگی قوم کی خدمت، عوامی فلاح اور سماجی ترقی کے عزم سے روشن رہے۔”

ہریانہ کے وزیر اعلیٰ نایب سینی نے بھی شیکھاوت کے لیے دعائیں دیتے ہوئے لکھا:”ہم پراتھنا کرتے  ہیں کہ آپ اسی طرح ملک کی ترقی اور عوامی خدمت میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں۔”

گجیندر سنگھ شیخاوت، جو کہ جودھپور سے رکنِ پارلیمنٹ بھی ہیں، کو پورے سیاسی حلقے سے ملنے والی یہ دعائیں ان کے قومی کردار اور عوامی مقبولیت کا مظہر سمجھی جا رہی ہیں۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

JUSTICE B.R. GAVAI ADDRESS: باوقار زندگی کے بغیر حقوق بے معنی، جسٹس بی آر گوائی کا 9ویں این سی چاگلہ لیکچر سے خطاب

سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس بھوشن رام کرشن گوائی نے کہا کہ محض سیاسی…

5 hours ago

Jayant Chaudhary meets PM Modi: وزیراعظم نریندر مودی سے اہل خانہ کے ساتھ ملے جینت چودھری، اتحاد کا دیا پیغام

مرکزی وزیر اور راشٹریہ لوک دل (آر ایل ڈی) کے صدر جینت چودھری نے جمعہ…

6 hours ago

Ronaldo Ends Retirement Speculation: رونالڈو کی ریٹائرمنٹ سے متعلق قیاس آرائیاں ختم، نیشنز لیگ کے لیے پرتگال کی ٹیم میں شامل

پرتگال 24 ستمبر کو گھریلو میدان پر ویلز کے خلاف نیشنز لیگ مہم کا آغاز…

6 hours ago

Zimbabwe vs Australia: آسٹریلیا نے دوسرے ون ڈے میچ میں زمبابوے کو 84 رنز سے دی شکست، سیریز میں 0-2 کی ناقابلِ شکست برتری حاصل کی

ہرارے اسپورٹس کلب میں کھیلے گئے مقابلے میں آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 50…

7 hours ago

Chief Minister Hemant Soren: جھارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کو ای ڈی کیس میں ہائی کورٹ سے راحت نہیں، ٹرائل جاری رہے گا

جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے زمین سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں کارروائی روکنے کی درخواست…

8 hours ago

Nandigram by-election: نندی گرام ضمنی انتخاب، سابق وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی حمایت کے اعلان کے بعد کانگریس امیدوار ملن پردھان گرفتار

ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی کی جانب سے نندی گرام میں کانگریس امیدوار کی…

8 hours ago