سیاست

Natural Farming Mission: پی یم نریندر مودی کریں گے ’نیشنل نیچرل فارمنگ مشن‘ کا افتتاح، 1 کروڑ کسانوں کو ہوگا فائدہ

نئی دہلی:وزیر اعظم نریندر مودی آج (ہفتہ، 23 اگست) کو نئی دہلی کے پُوسا واقع انڈین ایگریکلچرل ریسرچ انسٹیٹیوٹ (ICAR) میں ’نیشنل نیچرل فارمنگ مشن‘ (National Natural Farming Mission – NNFM) کا باقاعدہ افتتاح کریں گے۔ یہ مشن ماحولیاتی لحاظ سے محفوظ، پائیدار اور کم لاگت زراعت کو فروغ دینے کے مقصد سے شروع کیا جا رہا ہے، جس سے ملک کے ایک کروڑ کسان براہِ راست مستفید ہوں گے۔

ماحولیاتی ذمے داری کی سمت ایک بڑا قدم

اس مشن کی معلومات دیتے ہوئے مرکزی وزیر برائے زراعت، شیو راج سنگھ چوہان نے جمعرات کو ریاستی وزرائے زراعت کے ساتھ ایک اعلیٰ سطحی ویڈیو کانفرنسنگ کے بعد پریس کانفرنس میں بتایا کہ یہ اسکیم مرکزی حکومت کی ماحول دوست زرعی ترقی کے لیے مضبوط عزم کی عکاسی کرتی ہے۔

2,481 کروڑ روپے کا کل بجٹ

شیو راج سنگھ کے مطابق اس منصوبے کے لیے 2,481 کروڑ روپے کا بجٹ مختص کیا گیا ہے، جس میں مرکزی حکومت 1,584 کروڑ روپے جب کہ ریاستی حکومتیں 897 کروڑ روپے کا تعاون دیں گی۔ آغاز میں ملک بھر کے ایک کروڑ کسانوں کو اس اسکیم سے فائدہ پہنچے گا، اور 7.5 لاکھ ہیکٹر زمین پر قدرتی طریقے سے کاشتکاری کو فروغ دیا جائے گا۔

کسانوں کی قسمت کیسے بدلے گی؟

مشن کا مقصد روایتی کیمیائی کھادوں کی جگہ قدرتی اور مقامی وسائل پر مبنی کھیتی کو فروغ دینا ہے تاکہ کسانوں کی لاگت کم ہو اور زمین کی زرخیزی (Soil Health) میں بہتری آئے۔ آغاز میں یہ اسکیم اُن علاقوں میں نافذ کی جائے گی جہاں قدرتی کاشتکاری کا رجحان پہلے سے موجود ہے۔ اس کے تحت ملک بھر میں 15,000 گرام پنچایت کلسٹر قائم کیے جائیں گے۔

پہلے مرحلے میں کن ریاستوں کو فائدہ؟

این این ایف ایم (NNFM) کا ابتدائی فائدہ ان 11 ریاستوں کے کسانوں کو ملے گا:
آندھرا پردیش، چھتیس گڑھ، کیرالہ، گجرات، ہماچل پردیش، جھارکھنڈ، اوڈیشہ، مدھیہ پردیش، راجستھان، اتر پردیش اور تمل ناڈو۔

زرعی سہولیات اور جدید ٹیکنالوجی کا امتزاج

اس اسکیم کے تحت حکومت ملک بھر میں 10,000 بایو ان پٹ ریسورس سینٹرز قائم کرے گی، جہاں کسانوں کو قدرتی کھاد، جیو فرٹیلائزرز اور دیگر ضروری زرعی مواد میسر ہوگا۔ساتھ ہی کسانوں کو سرٹیفیکیشن سسٹم، کامن مارکیٹ برانڈنگ اور آن لائن پورٹل کے ذریعے Geo-tagging کی سہولت دی جائے گی تاکہ ان کی فصل کی مانیٹرنگ اور فروخت آسان ہو سکے۔

مستقبل کا وژن: دو سال کے بعد اگلا قدم

یہ اسکیم ابتدائی طور پر دو سال کے لیے نافذ کی جائے گی، جس کے بعد اس کی کامیابی کی بنیاد پر اسے آگے بڑھانے یا توسیع دینے پر فیصلہ کیا جائے گا۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Strait of Hormuz: آبنائے ہرمز میں تجارتی جہاز پر پروجیکٹائل سے حملہ، 11 بھارتی زخمی، تمام افراد کو بحفاظت نکالا گیا

بھارت کی وزارتِ خارجہ (MEA) نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے حملے کی سخت مذمت…

2 minutes ago

Attack on Commercial Ship: عمان کے ساحل کے قریب کمرشل جہاز پر حملہ، 11 بھارتی ملاح زخمی، وزارت خارجہ نے دی جانکاری

وزارت خارجہ نے کہا کہ خطے میں جہازوں پر حملوں کے مسلسل واقعات بھارت کے…

16 minutes ago

Gujarat Water-Governance Model: گجرات کے آبی انتظامی ماڈل سے گلوبل ساؤتھ کو سیکھ لینے کا مشورہ، پی ایم او نے شیئر کیا مضمون

پی ایم او نے ’ایکس‘ پر لکھا، ’بھارت سے آبی حکمرانی کا ایک ایسا ماڈل…

34 minutes ago

Harmanpreet Kaur: ہرمن پریت کور نے بھارتی ویمنز ٹیم کی کپتانی چھوڑی، بطور کھلاڑی سفر جاری رکھنے کا اعلان

ہرمن پریت نے منگل کے روز سوشل میڈیا پر ایک طویل پوسٹ کے ذریعے تمام…

56 minutes ago

Rahul Gandhi Waves Tricolor Climbing on Barricade: بیریکیڈ پر چڑھے راہل گاندھی، لہرایا ترنگا؛ الیکشن کمیشن کے خلاف اپوزیشن کا احتجاج

انڈیا اتحاد کے اس احتجاج کے دوران اپوزیشن ارکان نے چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار…

1 hour ago