سیاست

PM Modi roadshow in Vadodara: آپریشن سندورکے بعد پی ایم مودی پہلی بار گجرات پہنچے، روڈ شو کے دوران لوگوں نے پھول برسائے

وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کو گجرات کے وڈودرا میں روڈ شو کیا۔ اس روڈ شو کے دوران لوگوں کی بڑی تعداد سڑک کے دونوں طرف جمع تھے۔ لوگوں نے ‘آپریشن سند ور’ کی کامیابی پر وزیراعظم پر پھول برسا  کر ان کا استقبال کیا۔ وزیراعظم نے ہاتھ ہلا کر عوام کا مبارکباد بھی قبول کیا۔ روڈ شو کے دوران لوگ پی ایم کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے اپنے گھروں کی چھتوں پر دھوپ اور گرمی  میں کھڑے رہے۔ سڑک کے کنارے کھڑے لوگ ترنگا ہاتھوں میں پکڑے ہوئے تھے۔ لوگوں نے ‘مودی-مودی’ کے نعرے بھی لگائے۔ پی ایم مودی گجرات کے دو روزہ دورے پر ہیں۔ وہ بھج اور احمد آباد بھی جائیں گے۔

وزیراعظم کئی ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کریں گے

وزیر اعظم اپنے دورے کے دوران 82,000 کروڑ روپے کے کئی ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح کریں گے۔  وزیر اعظم مودی پیر کو اپنے گجرات دورے کے دوران داہود سے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے وندے بھارت ایکسپریس سمیت دو نئی ٹرینوں کو ہری جھنڈی دکھائیں گے۔ ریلوے بورڈ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر (اطلاعات اور پبلسٹی) دلیپ کمار کے مطابق، نئی خدمات میں سابرمتی-ویراول وندے بھارت ایکسپریس اور ولساڈ-داہود ایکسپریس شامل ہیں۔
منصوبوں کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے
وزیر اعظم پہلے داہود جائیں گے جہاں وہ لوکو مینوفیکچرنگ شاپ رولنگ اسٹاک ورکشاپ کا افتتاح کریں گے۔ افتتاح کے بعد وہ کھاروڈ، داہود میں عوام سے خطاب کریں گے اور 24000 کروڑ روپے کے ریلوے اور دیگر سرکاری پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے۔ پہلی ٹرین، سابرمتی-ویراول وندے بھارت ایکسپریس، سابرمتی اسٹیشن کو مشہور سومناتھ مندر کے قریب ویراول سے جوڑے گی۔ یہ ہفتہ میں چھ دن چلے گا، سوائے جمعرات کے۔
اس موقع پر وہ شہری ترقی، صحت اور پانی کی فراہمی سے متعلق کئی منصوبوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھیں گے۔ پی ایم آواس یوجنا کے تحت 22,000 سے زیادہ مکانات عوام کے لیے وقف کیے جائیں گے۔ گولڈن جوبلی چیف منسٹر اربن ڈیولپمنٹ اسکیم کے تحت شہری اداروں کو 3,300 کروڑ روپے کی رقم بھی فراہم کی جائے گی۔

Abu Danish Rehman

Recent Posts

اے ایم یو اسٹوڈنٹس یونین کی بحالی کے مطالبے کی حمایت، سپریم کورٹ کے ایڈوکیٹ زیڈ کے فیضان نے طلباء کے دھرنے اور بھوک ہڑتال کو حق بجانب قرار دیا

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی اسٹوڈنٹس یونین کے سابق صدراورسپریم کورٹ کے ایڈوکیٹ زیڈ کے فیضان…

7 hours ago

Slap Case Delhi: ’یہ دیش تمہارے پِتا جی کا نہیں…‘ پرویش ورما پر برسے اروند کیجریوال، گرفتاری کا کیا مطالبہ

عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اروند کیجریوال نے پرویش ورما کی گرفتاری کا مطالبہ…

8 hours ago

Iran IRGC Warns US: ایران کے آئی آر جی سی کا امریکی صدر ٹرمپ کو انتباہ، جنگ ہوئی تو تباہی بحر ہند تک پھیلے گی

ایران امریکہ کشیدگی: آئی آر جی سی نے خبردار کیا ہے کہ اگر امریکہ نے…

8 hours ago