سیاست

Mann Ki Baat: یوپی اسی سی امتحان میں کامیاب نہ ہونے والے نوجوانوں کے لئے حکومت نے لیا بڑا فیصلہ، پی ایم مودی نے من کی بات میں کیا ذکر

نئی دہلی: پی ایم  نریندر مودی نے اتوار کو نشر ہونے والے اپنے ماہانہ ریڈیو پروگرام ’من کی بات‘ کے 125ویں ایپیسوڈ میں نوجوانوں کے لیے ایک اہم فیصلے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ UPSC (یونین پبلک سروس کمیشن) کی سخت ترین مقابلہ جاتی امتحانات میں شامل ہونے والے لاکھوں نوجوانوں کی کوششیں قابلِ ستائش ہیں، خواہ وہ حتمی فہرست (فائنل میرٹ لسٹ) میں جگہ نہ بنا پائیں۔

پی ایم مودی نے کہا کہ ہم عموماً سول سروسز کے ٹاپرز کی کہانیاں سنتے ہیں، مگر ہزاروں ایسے نوجوان بھی ہوتے ہیں جو تمام مراحل کامیابی سے مکمل کرتے ہیں، مگر معمولی فرق سے فائنل لسٹ میں شامل نہیں ہو پاتے۔ ان کی قابلیت اور محنت کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔

‘پرتیبھا سیتو’  کیا ہے؟

پی ایم مودی نے بتایا کہ حکومت نے ایسے ہی قابل مگر کامیابی سے محروم رہنے والے امیدواروں کے لیے ایک نیا ڈیجیٹل پلیٹ فارم ‘پرتیبھا سیتو‘  تیار کیا ہے۔ اس کا مقصد ان نوجوانوں کی محنت کو ضائع ہونے سے بچانا اور ان کی صلاحیتوں کو دیگر سرکاری یا غیر سرکاری مواقع کے لیے استعمال کرنا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ:”اب تک ایسے امیدواروں کو دیگر امتحانات کے لیے نئے سرے سے تیاری کرنی پڑتی تھی، جو وقت اور وسائل دونوں کا زیاں تھا۔ لیکن ‘پرتیبھا سیتو’  کے ذریعے ان کی محنت کا مناسب استعمال ممکن ہو سکے گا۔”

یہ بھی پڑھیں: بھارت اور چین کے تعلقات باہمی اعتماد، احترام اور حساسیت کی بنیاد پر آگے بڑھانے کے پابند ہیں: وزیراعظم مودی

10,000 سے زائد امیدواروں کا ڈیٹا بینک تیار

پی ایم نے مزید بتایا کہ اس پورٹل پر اب تک 10,000 سے زائد ایسے امیدواروں کا ڈیٹا جمع کیا جا چکا ہے، جنہوں نے یو پی ایس سی کے مختلف مراحل کامیابی سے مکمل کیے، لیکن حتمی فہرست میں جگہ نہیں بنا سکے۔ اب ان کی معلومات متعلقہ اداروں کو دستیاب ہوں گی تاکہ انہیں دیگر شعبوں میں مواقع فراہم کیے جا سکیں۔

یہ فیصلہ نہ صرف امیدواروں کے اعتماد کو تقویت دے گا بلکہ حکومت کی جانب سے قابل نوجوانوں کے تئیں ایک حساس اور عملی قدم کی علامت بھی ہے۔ پی ایم مودی کا یہ اقدام نوجوانوں کی حوصلہ افزائی اور قومی ترقی کے لیے ایک مثبت کوشش کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Tamil Nadu By-election: تمل ناڈو ضمنی انتخابات کا پہلا رجحان، وزیر اعلیٰ وجے کے لیے خوشخبری، کس امیدوار کو کتنے ملے ووٹ؟

مدورانتکم اور دھاراپورم دونوں اسمبلی سیٹوں پر ٹی وی کے امیدوار آگے، مئی میں حکومت…

14 minutes ago

Elon Musk wrote, “Thank you, Rahul: راہل گاندھی کے جواب سے خوش ہوئے ایلون مسک، بولے شکریہ راہل، یہ واقعی تشویش ناک ہے

راہل گاندھی نے ایلون مسک کی پوسٹ پر ردعمل دیتے ہوئے لکھا تھا، ’’ایلون، بھارت…

1 hour ago

Abhijit Deepke, founder of CJP: کس خاتون نے ابھجیت دیپکے کی پیشانی چومی؟ جذباتی ہو کر بولے، میرا نیا خاندان

ابھجیت دیپکے نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹ کرکے بنگلورو میں ملنے والی…

2 hours ago