سیاست

Bihar Election Rally 2025: بہار انتخابات میں وزیر اعظم مودی کی حکمت عملی پر وزیراعلیٰ موہن یادو کی توجہ، عوامی جلسوں سے پیدا کریں گے جوش

بھارتیہ جنتا پارٹی نے اسمبلی انتخابات کے پیش نظر اپنی حکمت عملی کو مؤثر بنانا شروع کر دیا ہے۔ وزیر اعظم مودی نے کارکنان کو واضح پیغام دیا ہے کہ پارٹی اسی وقت کامیابی حاصل کرتی  ہے جب ہر بوتھ مضبوط ہو۔ انہوں نے کہا کہ ہر بوتھ کارکن اپنے علاقے میں مودی ہے۔ اس پیغام نے کارکنان میں نئی توانائی پیدا کر دی ہے۔

بہار کے دورے پر سی ایم یادو

اسی سلسلے میں اب مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو بھی بہار کی انتخابی مہم میں شامل ہو چکے ہیں۔ وہ 16 اکتوبر کو بہار کے دورے پر رہیں گے اور کُمہرار اسمبلی حلقے کے کدمکواں اور وکرم اسمبلی حلقے کے پاروتی اسکول اسپورٹس گراؤنڈ میں بڑے عوامی جلسے کریں گے۔ وہ سنجے گپتا اور سدھارتھ سوربھ کی حمایت میں انتخابی مہم چلائیں گے اور پارٹی کارکنان کے ساتھ میٹنگ بھی کریں گے۔

سی ایم یادو بطور اسٹار پرچارک

وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو نے بطوراسٹار پرچارک اپنی شناخت قائم کر لی ہے۔ دہلی اسمبلی انتخابات میں انہوں نے ہری نگر، مصطفیٰ باد، مالویہ نگر، وکاسپوری، نجم گڑھ، ترینگر، اُتم نگر، نانگلوی، بادلی، روہنی اور مادی پور میں انتخابی مہم چلائی تھی، جن میں سے زیادہ تر نشستیں بی جے پی نے جیتی تھیں۔

لوک سبھا انتخابات میں یوپی میں مہم

گزشتہ سال لوک سبھا انتخابات میں انہوں نے اتر پردیش کے دیوریا اور رابرٹس گنج میں انتخابی مہم چلائی تھی۔ اس کے علاوہ ہریانہ کے بھوانی، دادری، توشام، جھجر اور بوانی کھیڑا حلقوں میں بھی عوامی جلسے کیے تھے، جن میں سے چار سیٹیں بی جے پی کے حصے میں آئیں۔ انہوں نے جموں و کشمیر کی سانبہ سیٹ پر بھی مہم چلائی تھی، جو پارٹی نے جیت لی۔

کیا ہے خاص بات؟

ڈاکٹر موہن یادو کی خاص بات یہ ہے کہ انہوں نے 13 دسمبر 2023 کو وزیر اعلیٰ کے عہدے کا حلف لیا، اور محض تین مہینے بعد ہی ان کی قیادت میں بی جے پی نے مدھیہ پردیش کی تمام 29 لوک سبھا سیٹوں پر کامیابی حاصل  کرلی۔ یہ ریاست کی تاریخ میں ایک ریکارڈ ہے۔ انہوں نے کانگریس کے گڑھ چھندواڑہ کو بھی فتح کر کے تاریخ رقم کی۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Abul Kalam

Recent Posts

Delhi Air Quality: دہلی کی ہوا پھر ہوئی زہریلی، اکتوبر کا پہلا ہفتہ 3 سال میں سب سے زیادہ آلودہ، اوسط اے کیو آئی 171 ریکارڈ

مانسون کی رخصتی کے ساتھ دارالحکومت کی فضائی آلودگی میں اضافہ، 2025 کے مقابلے اس…

3 hours ago

Rahul Gandhi First Reaction After Detained: حراست سے رہائی کے بعد راہل گاندھی کا پہلا ردعمل، کہا-پارلیمنٹ، سڑک اور جنتر منتر پر مضبوطی سے ڈٹے ہیں‘

الیکشن کمیشن کے معاملے پر انڈیا اتحاد کے ارکان پارلیمنٹ کا احتجاج دوسرے روز بھی…

3 hours ago

Smriti Mandhana: کپتانی ملنے کے بعد اسمرتی مندھانا کا ہرمن پریت کور کے نام پیغام، کہا- مل کر مزید کامیابیاں حاصل کریں گے

بھارتی خواتین کرکٹ ٹیم کی نئی کپتان اسمرتی مندھانا نے سابق کپتان ہرمن پریت کور…

4 hours ago

Ajit Agarkar Farewell: ’تاریخ آپ کے ساتھ زیادہ نرمی برتے گی‘، اگرکر کی رخصتی پر گمبھیر کے ایک جملے نے کھینچی توجہ

اجیت اگرکر: چیف سلیکٹر کے عہدے سے اجیت اگرکر کے ہٹنے کے بعد گوتم گمبھیر…

4 hours ago

CM Hemant Soren Mother Passes Away: جھارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی والدہ روپی سورین کا انتقال، سیاسی حلقوں میں سوگ کی لہر

روپی سورین کے انتقال کی خبر سامنے آتے ہی جھارکھنڈ کے سیاسی اور سماجی حلقوں…

4 hours ago

Russia-Ukraine War: روس کا بڑا فضائی حملہ، کیف سمیت 12 علاقوں میں تباہی، 4 بچوں سمیت 19 افراد ہلاک

روس-یوکرین جنگ: روس نے بدھ کی صبح یوکرین کے دارالحکومت کیف سمیت کئی شہروں اور…

5 hours ago