قومی

PM Modi offers prayers at Mallikarjuna Swamy temple in Andhra’s Srisailam: پی ایم  نریندر مودی کا آندھرا پردیش کا دورہ، شری شَیلم مندر میں پوجا، 13 ہزار کروڑ کے میگا منصوبوں کا افتتاح

آندھرا پردیش کے دورے پر آئے پی ایم نریندر مودی نے جمعرات، 16 اکتوبر کو شری شَیلم کے مقدس پہاڑی مندر، شری بھرمربا ملیکارجُن سوامی مندر میں خصوصی پوجا اور ارچنا کی۔ انہوں نے پنچ امرت سے رودرابھشیک اور دیگر مذہبی رسومات ادا کیں اور دیوی بھرمربا کی “کھڑگ  مالا” اور “کُمکُم ارچنا” میں بھی شرکت کی۔پی ایم مودی کے استقبال کے لیے مندر کے پجاریوں اور ویدک اسکالرز نے روایتی طریقے سے پُورن کُنبھم کے ساتھ ان کا خیر مقدم کیا اور مقدس منتر پڑھ کرآشیرواددیا۔ مندر میں درشن اور پوجا کے بعد پی ایم شری شیواجی سفورتی کیندر بھی جائیں گے۔قابلِ ذکر بات یہ ہے کہ شری بھرمربا ملیکارجُن مندر بھارت کے بارہ جیوتِرلِنگوں اور باون شکتی پیٹھوں میں سے ایک ہے۔ یہ مندر منفرد اس لیے ہے کہ یہاں ایک ہی احاطے میں ایک جیوتِرلِنگ اور ایک شکتی پیٹھ واقع ہیں، جو ہندوستانی مندروں میں ایک نایاب خصوصیت ہے۔

ریاستی قائدین نے کیا پرجوش استقبال

اس سے قبل پی ایم  مودی آندھرا پردیش کے کرنول ضلع میں واقع اورواکَل ایئرپورٹ پہنچے، جہاں آندھرا پردیش کے گورنر جسٹس عبدالنذیر، وزیر اعلیٰ این چندرابابو نائیڈو، نائب وزیر اعلیٰ پون کلیان، وزیر نارا لوکیش اور دیگر اعلیٰ عہدیداران نے ان کا پرجوش استقبال کیا۔

ایئرپورٹ سے پی ایم  وزیر اعلیٰ اور نائب وزیر اعلیٰ کے ساتھ ہیلی کاپٹر کے ذریعے سنی پینت روانہ ہوئے، پھر وہاں سے سڑک کے ذریعے شری شَیلم مندر پہنچے۔ بعد ازاں وہ ہیلی کاپٹر سے نَنّور روانہ ہوں گے اور راگ مایوری گرین ہلز میں منعقدہ “سُپر جی ایس ٹی، سُپر بچت” جلسہ عام میں شرکت کریں گے۔

13,430 کروڑ روپے کی منصوبوں کا سنگ بنیاد اور افتتاح

شری شَیلم کی زیارت کے بعد پی ایم مودی کرنول جائیں گے، جہاں وہ تقریباً 13,430 کروڑ روپے کی میگا منصوبوں کا افتتاح، سنگ بنیاد اور قوم کے نام وقف کرنے کی تقاریب میں شرکت کریں گے۔ ان منصوبوں کا تعلق صنعت، بجلی کی ترسیل، سڑکوں، ریلوے، دفاعی پیداوار، پیٹرولیم اور قدرتی گیس جیسے کئی شعبہ جات سے ہے۔ پی ایم مودی اس موقع پر ایک عوامی جلسے سے خطاب بھی کریں گے، جس میں ان منصوبوں کی اہمیت اور ان کے فوائد پر روشنی ڈالنے کی توقع ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

PM Modi Chennai Visit: وزیر اعظم نریندر مودی کے دورۂ چنئی کی تیاریوں کے پیش نظر 15 ہزار پولیس اہلکار تعینات

وزیر اعظم کے دورے کے پیش نظر شہر کی اہم سڑکوں پر گاڑیوں کی جانچ…

5 hours ago

China Open: چائنا اوپن، بارٹونکووا کو شکست دے کر فائنل میں پہنچیں اینڈریوا، عالمی نمبر 3 رینکنگ یقینی

کامیابی کے بعد اینڈریوا نے میڈیا سے کہا، ’’میں فائنل میں پہنچ کر بہت خوش…

5 hours ago

Umrao Jaan: ریکھا نے ’امراؤ جان‘ کے لیے کیوں نہیں لی تھی فیس؟ ہدایت کار مظفر علی نے سنایا دلچسپ قصہ

1981 میں ریلیز ہونے والی فلم میں ریکھا نے امراؤ جان کے کردار کو اپنی…

5 hours ago