سیاست

PM Modi Look on Independence Day: پی ایم مودی کا انداز… 79ویں یوم آزادی پر پگڑی سے لے کر صدری تک خاص

وزیر اعظم نریندر مودی لال قلعہ سے یوم آزادی کے موقع پر قوم سے اپنا 12واں خطاب کر رہے ہیں۔ ہر سال ان کا لباس اور ان کی پگڑی زیرِ بحث رہتی ہے۔ اس بار وزیر اعظم مودی نے بھگوا (زعفرانی) رنگ کی پگڑی کے ساتھ اپنی جیکٹ کا رنگ بھی نارنجی رکھا ہے۔ ہر سال 15 اگست کو جب وزیر اعظم دہلی کے لال قلعہ سے خطاب کرتے ہیں تو وہ ایک یادگار موقع بن جاتا ہے۔ یہ روایت نئی نہیں بلکہ ابتدا سے جاری ہے۔

 سب سے پہلے بھارت کے پہلے وزیر اعظم جواہر لال نہرو نے بھی آزاد بھارت کا پہلا خطاب لال قلعہ ہی سے کیا تھا۔ اس سال ملک اپنا 79واں یومِ آزادی منا رہا ہے۔ گزشتہ 11 سالوں سے وزیر اعظم مودی 15 اگست کو قوم سے خطاب کر رہے ہیں۔ ہر سال اس موقع پر ان کی پگڑی مرکز نگاہ بن جاتی ہے۔ نریندر مودی لال قلعے کی فصیل سے قوم سے خطاب کرتے ہیں۔ پچھلے 11 سالوں میں ان کے خطابات نے بھارت کی پالیسیوں، ترجیحات اور خوابوں کی عکاسی کی ہے۔ آئیے تصویروں کے ذریعے اب تک کے عزم پر ایک نظر ڈالتے ہیں۔

بھگوا پگڑی میں پی ایم مودی
ہر سال کی طرح اس سال بھی وزیر اعظم نریندر مودی نے لال قلعہ  پر یومِ آزادی کے موقع پر پرچم کشائی کی۔ اس موقع پر ان کا انداز ہر سال سے کچھ مختلف دکھائی دیا۔ اس بار بھی ان کی پگڑی نے لوگوں کی توجہ حاصل کی۔ پی ایم مودی اس بار بھگوا (زعفرانی) رنگ کی پگڑی میں نظر آئے۔

پی ایم مودی کا لباس
اس موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی نے سفید رنگ کا کرتا اور چُوڑی دار پاجامہ پہنا ہوا تھا۔ ساتھ ہی زعفرانی رنگ کی بند گلے والی آدھی آستینوں کی جیکٹ پہنی۔ ان کی پگڑی اور جیکٹ اس بارایک ہی  رنگ کی  تھی۔ جہاں پی ایم کی پگڑی بھگوا رنگ کی تھی، وہیں ان کی جیکٹ بھی زعفرانی رنگ کی تھی۔

ترنگے رنگ کا اسٹول
پگڑی اور جیکٹ کے ہم آہنگ ہونے کے علاوہ پی ایم کے اسٹول (گمچھے) میں بھی حب الوطنی کا رنگ جھلک رہا تھا۔ پی ایم مودی نے سفید رنگ کا گمچھا لیا ہوا تھا جس پر ترنگے (تین رنگوں) کی دھاریاں بنی ہوئی تھیں۔ ان کے ترنگے گمچھے میں آزادی کی جھلک دکھائی دی۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Nandigram by-election: نندی گرام ضمنی انتخاب، سابق وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی حمایت کے اعلان کے بعد کانگریس امیدوار ملن پردھان گرفتار

ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی کی جانب سے نندی گرام میں کانگریس امیدوار کی…

9 minutes ago

India vs Afghanistan T20: بھارت-افغانستان سیریز کے دوران 19 افراد گرفتار، جانئے کیا ہے پورا معاملہ

13 ستمبر کو بھارت نے پہلا میچ 7 وکٹ سے جیتا، جب کہ دوسرے مقابلے…

2 hours ago

Prime Minister Modi: دہلی میں ماحولیات پر بڑا بین الاقوامی اجلاس، وزیر نریندر اعظم مودی 19 ستمبر کو کریں گے افتتاح

’ماحولیات اور آب و ہوا کی حرکیات کا مستقبل‘ کے موضوع پر دو روزہ کانفرنس،…

2 hours ago