سیاست

Independence Day 2025: لال قلعہ کے اوپر اُڑتے Mi-17 ہیلی کاپٹر پر لہرایا گیا ‘آپریشن سندور’ کا پرچم

پورے ملک میں 79واں یومِ آزادی جوش و خروش سے منایا جا رہا ہے۔ وزیرِاعظم نریندر مودی نے لال قلعہ کی فصیل سے قوم سے خطاب کیا۔ اس سے پہلے انہوں نے پرچم کشائی کی، جس دوران بھارتی فضائیہ کے دو Mi-17 ہیلی کاپٹر فضا میں نظر آئے، جو پھولوں کی بارش (پشپ ورشا) کر رہے تھے۔

ایک ہیلی کاپٹر نے ترنگا (قومی پرچم) لہرایا، جب کہ دوسرا ہیلی کاپٹر “آپریشن سندور” کا بینر لہرا رہا  تھا اور پھول برسا رہا تھا۔

وزیرِاعظم مودی نے کہا:”آج 140 کروڑ بھارتی ترنگے کے رنگ میں رنگے ہوئے ہیں۔
چاہے ریگستان ہو یا ہمالیہ کی چوٹیاں، سمندر کے کنارے ہوں یا بھیڑ بھاڑ والے شہر — ہر جگہ ایک ہی آواز گونج رہی ہے: ‘ماتر بھومی کا جے گان’ (وطن کی جے جے کار)۔”

“دفعہ 370 کی دیوار کا گرنا، ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی کو سچی خراجِ عقیدت ہے”

وزیرِاعظم مودی نے کہا:”یومِ آزادی عزم اور یکجہتی کا تہوار ہے۔ ہمارا آئین ایک مینارِ نور بن کر ہمیں راستہ دکھا رہا ہے۔”

انہوں نے حالیہ دنوں میں پہاڑی علاقوں میں آنے والی قدرتی آفات کا ذکر کرتے ہوئے کہا:”مرکزی اور ریاستی حکومتیں مل کر امدادی و بچاؤ آپریشنز چلا رہی ہیں۔”

مزید کہا:”لال قلعے سے دفعہ 370 (جموں و کشمیر کو خصوصی حیثیت دینے والی دفعہ) ختم کرنے کا فیصلہ، ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی کو سچی خراجِ عقیدت  پیش کی ہے۔”

“پہلگام حملے کا بدلہ: آپریشن سندور”

وزیرِاعظم نے پہلگام میں ہونے والے دہشت گرد حملے کا ذکر کرتے ہوئے کہا:”دشمن ملک سے آنے والے دہشت گردوں نے پہلگام میں مذہب پوچھ کر معصوموں کو قتل کیا، بیوی کے سامنے شوہر کو، بچوں کے سامنے والد کو مار دیا گیا۔
پورا ملک غصے سے بھر گیا — اور ‘آپریشن سندور’ اسی غصے کی بھرپور علامت ہے۔”

“بھارت اب نیوکلیئر دھمکیاں برداشت کرنے والا ملک نہیں”

وزیرِاعظم مودی نے دشمن ملک (پاکستان) کو سخت انتباہ دیتے ہوئے کہا:”بھارت اب نیوکلیئر دھمکیاں سہنے والا ملک نہیں رہا۔ ہم اپنی طاقت سے دشمنوں کو اُن کی اوقات دکھائیں گے۔”

انہوں نے کہا:”ہمارے سورما جوانوں نے دشمنوں کو ایسی سزا دی جو ان کی سوچ سے بھی باہر تھی۔”

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

A Vision for Mumbai’s Future Gateway: ممبئی ایئرپورٹ کے ٹرمینل 1 کی ازسرنو تعمیر، 60 سال پرانی عمارت کی جگہ بنے گا جدید ’گیٹ وے‘

دسمبر 2030 تک نیا ٹرمینل تیار کرنے کا منصوبہ، سالانہ 2 کروڑ مسافروں کو سنبھالنے…

5 hours ago

TB Mukt Bharat: انڈمان و نکوبار سے ’ٹی بی مکت بھارت‘ مہم کا آغاز، ایل جی ڈاکٹر دنیش شرما نے افسران و ملازمین کو دلایا عہد

انڈمان و نکوبار جزائر کی انتظامیہ نے ایک اہم قدم اٹھایا ہے۔ مرکز کے زیر…

5 hours ago