وزیر اعظم نے کیا نیک خواہشات کا اظہار
وزیر اعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جیتن رام مانجھی کو ان کی سالگرہ پر مبارکباد دی ۔انہوں نے لکھا، ’’مرکزی وزیر جیتن رام مانجھی کو دل کی گہرائیوں سے سالگرہ کی مبارکباد۔ انہوں نے معاشرے کے غریب اور محروم طبقوں کی خدمت کرکے اپنی ایک الگ شناخت قائم کی ہے ۔ وہ ایم ایس ایم ای سیکٹر کو مضبوط کرنے کے لیے غیر معمولی کوششیں کر رہے ہیں، جو ایک ترقی یافتہ ہندوستان کی تعمیر میں اہم کردار ادا کر رہا ہے ۔‘‘ وزیر اعظم مودی نے کہا کہ میں ان کی اچھی صحت اور لمبی عمر کے لیے دعا گو ہوں ۔
خود کفیل بھارت میں تعاون: امت شاہ
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے بھی ایکس پر پوسٹ کے ذریعہ مانجھی کو ان کی سالگرہ پر مبارکباد دی ۔ انہوں نے لکھا ،’’مرکزی وزیر جیتن رام مانجھی کو سالگرہ کی مبارکباد ۔ وزیر اعظم مودی کی قیادت میں آپ ایم ایس ایم ای سیکٹر کو رفتار دے کر خود کفیل ہندوستان کی تعمیر میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ ایشور آپ کو اچھی صحت اور لمبی عمر عطا کرے ۔ ‘‘
دہلی کی وزیر اعلی ریکھا گپتا نے کی ستائش
دہلی کی وزیر اعلی ریکھا گپتا نے بھی ایکس پر پوسٹ شیئر کی ۔ انہوں نے کہا کہ ، ’’جیتن رام مانجھی جی کی قیادت میں مائیکرو ، چھوٹے اور درمیانے درجے کی صنعتوں کو ایک نئی سمت ملی ہے ۔ یہ شعبہ ملک کی اقتصادی ترقی کے لیے ایک مضبوط بنیاد بن چکا ہے ۔ میں ان کی لمبی عمر اور صحت مند زندگی کی دعا کرتی ہوں ۔ ‘‘
اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے مانجھی کو ان کی سالگرہ پر مبارکباد دی اور لکھا ، ’’آپ نے محروم اور مظلوموں کی آواز کو ایک قومی پلیٹ فارم دیا ہے ۔ آپ کی عوامی خدمات قابل ستائش ہیں۔ پربھو شری رام آپ کو اچھی صحت اور لمبی عمر عطا کریں ۔ ‘‘
ہریانہ کے وزیراعلیٰ نایب سینی نے دی مبارکباد
ہریانہ کے وزیراعلیٰ نایب سینی نے بھی مانجھی کو سالگرہ کی مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا، ’’ایشور سے دعا ہے کہ آپ صحت مند رہیں اور قوم کی ترقی اور عوامی فلاح و بہبود کے لیے مسلسل کام کرتے رہیں۔‘‘ جیتن رام مانجھی کی سالگرہ پر رہنماؤں کی جانب سے دی گئی مبارکبادوں نے ایک بار پھر ان کی سماجی اور سیاسی خدمات کو اجاگر کیا۔ سب نے ان کے کاموں کی تعریف کی اور ملک کی ترقی میں ان کے کردار کو اہم قرار دیا۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
وزارت خارجہ نے کہا کہ خطے میں جہازوں پر حملوں کے مسلسل واقعات بھارت کے…
پی ایم او نے ’ایکس‘ پر لکھا، ’بھارت سے آبی حکمرانی کا ایک ایسا ماڈل…
مظفر نگر کے طالب کو میرٹھ کی ذاکر کالونی میں قتل کیا گیا، بیوی علمہ…
ہرمن پریت نے منگل کے روز سوشل میڈیا پر ایک طویل پوسٹ کے ذریعے تمام…
انڈیا اتحاد کے اس احتجاج کے دوران اپوزیشن ارکان نے چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار…
چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے استعفے کے مطالبے پر ’انڈیا‘ بلاک کے تقریباً 300…