سیاست

Mann Ki Baat’s 126th Episode: پی ایم مودی نے من کی بات میں چھٹھ پوجا کو “عالمی تہوار” قرار دیا، یونیسکو میں شامل کرانے کی کوششوں کا بھی کیا ذکر

پی ایم  نریندر مودی نے اپنے ریڈیو پروگرام من کی بات کے 126ویں ایپی سوڈ میں بھارتی تہذیب، ثقافت اور روایات پر گفتگو کرتے ہوئے چھٹھ پوجا کی اہمیت کو اجاگر کیا اور اسے بھارت کی جیتی جاگتی ثقافتی وراثت قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ آج یہ تہوار نہ صرف بھارت بلکہ دنیا بھر میں اپنی پہچان بنا چکا ہے اور “ایک عالمی تہوار” (Global Festival) بنتا جا رہا ہے۔
چھٹھ پوجا: سورج دیوتا کو نمن کرنے کا عظیم تہوار

پی ایم مودی نے کہا: ہمارے تہوار بھارت کی ثقافت کو زندہ رکھتے ہیں۔ چھٹھ پوجا ایک ایسا مقدس موقع ہے جو دیوالی کے فوراً بعد آتا ہے۔ یہ سورج دیوتا کو وقف ہے۔ اس میں ہم ڈوبتے سورج  کی عبادت کرتے ہیں۔”
انہوں نے مزید کہا: چھٹھ پوجا آج دنیا کے کئی حصوں میں منائی جا رہی ہے، اور ایک ’گلوبل فیسٹیول‘ بن چکا ہے۔
چھٹھ پوجا کو یونیسکو کی فہرست میں شامل کرانے کی کوشش
مودی جی نے اعلان کیا کہ: مجھے یہ بتاتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ بھارت سرکار چھٹھ مہاپرو کو یونیسکو کی ’غیر مادی ثقافتی ورثے کی فہرست‘ (UNESCO Intangible Cultural Heritage List) میں شامل کرانے کی بھرپور کوشش کر رہی ہے۔
انہوں نے یاد دلایا کہ:”ایسی ہی کوششوں کے نتیجے میں کولکتہ کی درگا پوجا کو پہلے ہی یونیسکو کی فہرست میں شامل کیا جا چکا ہے۔ اگر ہم اپنے تہواروں کو عالمی سطح پر پہچان دلائیں تو دنیا ان کی خوبصورتی اور معنویت کو سمجھ سکے گی۔”
مقامی مصنوعات کو اپنائیں، مقامی معیشت کو مضبوط بنائیں
پی ایم مودی نے مقامی مصنوعات (Swadeshi products) کو ترجیح دینے کی اپیل کرتے ہوئے کہا:
جب ہم تہواروں پر مقامی مصنوعات خریدتے ہیں، تو یہ صرف روایت کو زندہ نہیں رکھتا بلکہ ان کاریگروں اور مزدوروں کے خاندانوں کو براہِ راست فائدہ پہنچاتا ہے۔ یہ بھارت کی معیشت کو نچلی سطح سے مضبوط بناتا ہے۔
یہ پیغام صرف ایک تہوار کی اہمیت کو اجاگر نہیں کرتا، بلکہ بھارت کی قدیم روایتوں کو عالمی سطح پر مقام دلانے کے عزم کا مظہر ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Rajesh Mangal Ayodhya Visit: بی جے پی کے قومی شریک خزانچی راجیش منگل کل پہنچیں گے ایودھیا، رام للا کے کریں گے درشن

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی شریک خزانچی راجیش منگل منگل کے روز…

25 seconds ago

Bishnoi Gang Shooters Arrested: جودھپور میں بشنوئی گینگ کے دو انعامی شوٹر گرفتار، دونوں پر تھا 5-5 لاکھ روپے کا انعام

پولیس نے دونوں کو جودھپور کے کیلاش نگر علاقے میں واقع ایک ہوٹل کے کمرے…

29 minutes ago

Saudi Arabia-Houthi Crisis: سعودی کے تمام مددگار کیوں ہو گئے بے کار؟ پاکستان اور ترکیہ کے انکار نے ایم بی ایس کی بڑھائی مشکل

یمن میں حوثی باغیوں کے بڑھتے حملوں سے پریشان سعودی عرب نے شام، ترکیہ اور…

30 minutes ago

Suchika Tariyal: کون ہیں بھارت کی ایم ایم اے کوئین سُچیکا تاریال؟ جنہوں نے ایشیائی کھیلوں میں پکا کیا ملک کا پہلا تمغہ

ایشین گیمز 2026 میں بھارت کا پہلا تمغہ سُچیکا تاریال نے یقینی بنایا۔ 36 سالہ…

1 hour ago