سیاست

NDA Parliamentary Meeting: پی ایم مودی نے این ڈی اے کی اہم میٹنگ سے کیا خطاب ، نائب صدر کے انتخابات اور ’آپریشن سندور‘ پر رہا فوکس

پی ایم  نریندر مودی نے آج یعنی منگل کے روز پارلیمنٹ ہاؤس کمپلیکس میں این ڈی اے کے اراکینِ پارلیمنٹ کی میٹنگ سے خطاب کیا۔ یہ میٹنگ ایک ایسے اہم وقت میں ہوئی ہے جب پارلیمنٹ کا مانسون سیشن اپوزیشن جماعتوں کے احتجاج کی وجہ سے مسلسل متاثر ہو رہا ہے اور ملک میں نائب صدر کے انتخابات کے لیے نامزدگی کا عمل شروع ہونے والا ہے۔ اس میٹنگ میں وزیر اعظم کو حال ہی میں پہلگام میں ہوئے دہشت گرد حملے کے جواب میں چلائے گئے کامیاب ‘آپریشن سندور’ کے لیے خاص طور پر اعزاز سے نوازا گیا۔
پی ایم نریندر مودی کو آپریشن سندور کی کامیابی پر مبارکباد پیش کی گئی۔ بی جے پی کی قیادت والے قومی جمہوری اتحاد کے ارکان پارلیمنٹ نے ان کی قیادت کو سراہا۔ اجلاس کے دوران ارکان کی جانب سے تالیاں اور ہر ہر مہادیو کے نعرے لگائے گئے۔ آپریشن سندور اور آپریشن مہادیو کی مشترکہ کامیابی پر خوشی کا اظہار کیا گیا۔

نائب صدر کے انتخابات پر ہوئی بات چیت
یہ میٹنگ 7 اگست سے شروع ہونے والے نائب صدر کے انتخابات کے نامزدگی سے چند دن قبل منعقد ہوئی ہے۔ این ڈی اے کو الیکٹورل کالج میں واضح اکثریت حاصل ہے، جس کی وجہ سے اس کے امیدوار کی جیت تقریباً یقینی مانی جا رہی ہے۔ اتحاد کو 21 اگست تک اپنے امیدوار کا نام فائنل کرنا ہوگا، جو نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ ہے۔ ذرائع کے مطابق، پارلیمانی امور کے وزیر کرن ریجیجو اور بی جے پی کے کچھ قومی جنرل سیکریٹری اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر اس انتخاب کے لیے ہم آہنگی قائم کر رہے ہیں۔ اس میٹنگ میں وزیر اعظم مودی نے اراکینِ پارلیمنٹ کو انتخابی حکمتِ عملی کے بارے میں ہدایات بھی دیں۔

اپوزیشن پارلیمنٹ میں مسلسل احتجاج کر رہے ہیں
مانسون سیشن کے آغاز سے ہی اپوزیشن لگاتار احتجاج کر رہا ہے۔ خاص طور پر بہار میں الیکشن کمیشن کی جانب سے کی جا رہی خصوصی ووٹر لسٹ میں ترمیم (SIR) کو لے کر اپوزیشن نے حکومت پر جانبداری کا الزام لگایا ہے۔ ان احتجاجات کے سبب اب تک ایوان کی کارروائی متاثر رہی ہے۔ وزیر اعظم مودی نے اپنے خطاب میں ان الزامات کا جواب دیا اور حکومت کے قانون سازی ایجنڈے پر بھی بات کی۔ انہوں نے اراکینِ پارلیمنٹ کو بتایا کہ حکومت آج پانچ فہرست شدہ بلوں کو منظور کرانے کی کوشش کرے گی۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Bihar Boat Accident: وزیراعظم مودی نے راگھوپور کشتی حادثے پر دکھ کا کیا اظہار، کہا، دکھ کی اس گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں

بہار کے ضلع ویشالی کے راگھوپور میں کشتی حادثے نے کئی خاندانوں کی خوشیاں چھین…

5 minutes ago

Meerut Blue Drum Murder Case: میرٹھ کے نیلے ڈرم قتل معاملے میں عدالت کا بڑا فیصلہ، ساحل اور مسکان کو پھانسی کی سزا

میرٹھ کے مشہور سوربھ راجپوت قتل معاملے میں عدالت نے مسکان رستوگی اور اس کے…

48 minutes ago

UP MLC Elections: اکھلیش یادو کا بڑا داؤ، تو یوگی آدتیہ ناتھ کی دھواں دھار ریلیاں! یوپی کی 11 ایم ایل سی نشستوں پر سیاسی گھمسان

اتر پردیش میں قانون ساز کونسل کے انتخابات اسمبلی الیکشن سے پہلے دونوں جماعتوں کے…

2 hours ago

PM Narendra Modi: لیہہ ایئرپورٹ سے زانسکار تک چمکے گا لداخ، وزیر اعظم نریندر مودی 3,350 کروڑ روپے کے ترقیاتی منصوبوں کا کریں گے افتتاح

وزیر اعظم نریندر مودی 15 اکتوبر کو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے لداخ میں تقریباً 3,350…

2 hours ago