سیاست

PM chairs a meeting of the Cabinet Committee on Security on developments in Nepal: پی ایم مودی نے نیپال میں جاری پرتشدد مظاہروں پر گہری تشویش اور افسوس کا  کیااظہار

پی ایم  مودی نےآج ہماچل پردیش اور پنجاب کے دورے سے واپسی پر، سلامتی سے متعلق کابینہ کمیٹی کی ایک میٹنگ میں نیپال کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ نیپال میں ہونے والی پرتشدد کارروائیاں دل دہلا دینے والی ہیں۔ مجھے گہرا دکھ ہے کہ کئی نوجوانوں نے اپنی جانیں گنوا دی ہیں۔ نیپال کا استحکام، امن اور خوشحالی ہمارے لیے نہایت اہم ہے۔ میں نیپال کے اپنے تمام بھائیوں اور بہنوں سے پُر خلوص اپیل کرتا ہوں کہ امن کو برقرار رکھیں۔

پی ایم مودی نے نیپال میں جاری پرتشدد مظاہروں پر گہری تشویش اور افسوس کا اظہار کیا، جن میں کئی نوجوانوں کی جانیں جا چکی ہیں۔ انہوں نے نیپالی عوام سے امن اور اتحاد کو قائم رکھنے کی پرخلوص اپیل کی۔

پی ایم مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ (سابقہ ٹویٹر) پر اپنے پیغامات میں کہا:”ہماچل پردیش اور پنجاب کے دورے سے واپسی کے بعد، کابینہ کی سلامتی کمیٹی کی میٹنگ میں نیپال کے حالات پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔ نیپال میں ہونے والی تشدد کی خبریں دل کو دہلا دینے والی ہیں۔ یہ جان کر بے حد دکھ ہوا کہ اس میں کئی نوجوان اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ نیپال کی استحکام، امن اور خوشحالی ہمارے لیے نہایت اہم ہے۔ میں نیپال کے اپنے تمام بھائیوں اور بہنوں سے پُر خلوص اپیل کرتا ہوں کہ وہ امن قائم رکھیں۔”

پی ایم مودی نے یہ پیغام تین زبانوں میں— انگریزی، ہندی اور نیپالی — میں جاری کیا تاکہ نیپال کے عوام تک ان کی بات براہ راست اور مؤثر انداز میں پہنچ سکے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

UP New Congress President: ارادھنا مشرا بنیں یوپی کانگریس کی نئی صدر، عمران مسعود کار گزار صدر مقرر

ارادھنا مشرا پرتاپ گڑھ کی رام پور خاص اسمبلی نشست سے کانگریس کی رکن اسمبلی…

7 hours ago

Asian Games 2026: ایشین گیمز 2026 کی اختتامی تقریب میں نیرو ڈھانڈا ہوں گی ہندوستان کی پرچم بردار، ٹریپ شوٹر نے 2 گولڈ سمیت جیتے ہیں 3 تمغے

نیرو ڈھانڈا کی کارکردگی کے اعتراف میں انہیں اختتامی تقریب میں ہندوستانی دستے کی قیادت…

7 hours ago