سیاست

PK Jan Suraaj first list 51 candidates announced: بہار انتخاب 2025: پی کے کی پارٹی ’’جن سوراج‘‘ نے جاری کی پہلی فہرست، 51 امیدواروں کے ناموں کا اعلان

بہار میں انتخابات کے اعلان کے بعد جہاں روایتی سیاسی جماعتیں اور اتحاد ایک دوسرے کو منانے میں لگے ہوئے ہیں، وہیں سیاست میں نئے نئے شامل ہوئے پرشانت کشور نے سب پر سبقت حاصل کر لی ہے۔ انہوں نے زیادہ انتظار کیے بغیر اپنی پارٹی ’’جن سوراج‘‘ کے 51 امیدواروں کے ناموں کا اعلان کر دیا ہے۔ پہلے یہ قیاس تھا کہ فہرست دوپہر 2 بجے جاری کی جائے گی، لیکن جن سوراج نے اس سے قبل ہی امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کر دی ہے۔

پارٹی کے قومی صدر اُدے سنگھ نے پٹنہ کے شیخ پورہ ہاؤس میں ایک پریس کانفرنس کے دوران ان امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا۔ اس موقع پر پرشانت کشور خود موجود نہیں تھے۔ اُدے سنگھ نے بتایا کہ پارٹی روزانہ امیدواروں کی نئی فہرست جاری کرتی رہے گی اور 11 تاریخ سے باضابطہ انتخابی مہم کا آغاز کیا جائے گا۔ انہوں نے یہ بھی اعلان کیا کہ پرشانت کشور راغھوپور حلقے سے اپنی مہم کا آغاز کریں گے۔ پہلی فہرست میں 7 محفوظ نشستوں، 17 انتہائی پسماندہ طبقات، اور 8 اقلیتی امیدواروں کے نام شامل کیے گئے ہیں۔

انتخابی حکمتِ عملی ساز سے سیاستدان بنے پرشانت کشور کی پارٹی ’’جن سوراج‘‘ کی امیدواروں کی پہلی فہرست منظر عام پر آ گئی ہے۔ اس فہرست میں شامل 9 امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا گیا ہے۔ روہتاس ضلع کی کرگہر اسمبلی نشست کے لیے بھی امیدوار کا اعلان کیا گیا ہے، جہاں سے خود پرشانت کشور کے انتخاب لڑنے کی چہ میگوئیاں جاری تھیں۔

تاہم، جن سوراج نے کرگہر سیٹ سے مشہور بھوجپوری گلوکار ریتیش پانڈے کو انتخابی میدان میں اتارنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس طرح پرشانت کشور نے اپنی ممکنہ نشست ریتیش پانڈے کے لیے چھوڑ دی ہے، جو اس انتخاب میں پارٹی کی طرف سے نمایاں چہرے کے طور پر سامنے آ سکتے ہیں۔

پرشانت کشور نے حال ہی میں بیان دیا ہے کہ اگر وہ بہار اسمبلی انتخابات 2025 میں حصہ لیتے ہیں تو وہ راگھوپور اسمبلی نشست سے تیجسوی یادو کے خلاف میدان میں اُتر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ، انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ وہ اپنی جنم بھومی کرگہر سے بھی انتخاب لڑ سکتے ہیں۔

پرشانت کشور نے واضح طور پر کہا کہ اگر پارٹی یہ طے کرتی ہے کہ انہیں انتخاب لڑنا ہے تو وہ ضرور لڑیں گے، اس میں کوئی مشکل نہیں ہے۔ ان کے اس بیان سے سیاسی حلقوں میں ہلچل مچ گئی ہے، کیونکہ راگھوپور نشست تیجسوی یادو کی روایتی سیٹ مانی جاتی ہے۔

اب سب کی نظریں اس پر ٹکی ہیں کہ آیا جن سوراج پارٹی پرشانت کشور کو واقعی راگھوپور سے ٹکٹ دیتی ہے یا نہیں، اور کیا وہ براہِ راست تیجسوی یادو کو انتخابی چیلنج دیتے ہیں۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Abul Kalam

Recent Posts

LK Advani admitted to Apollo Hospital: لال کرشن اڈوانی اسپتال میں داخل، سینے میں انفیکشن کی شکایت، اپولو اسپتال میں علاج جاری

بھارت کے سابق نائب وزیراعظم لال کرشن اڈوانی کو جمعہ کے روز اسپتال میں داخل…

16 minutes ago

SC Allows PFI Chief Abubaker Treatment: پی ایف آئی کے سربراہ ابو بکر کو میکس اسپتال میں علاج کی اجازت، سپریم کورٹ کی ہدایت

عدالت نے علاج اور پولیس سکیورٹی کا پورا خرچ خود برداشت کرنے کو کہا، طبی…

1 hour ago

Gold-Sivler Price: سونے اور چاندی کی چمک پھر لوٹ آئی! بازار کھلتے ہی قیمتوں میں زبردست اچھال، جانیے تازہ قیمتیں

سونے کی درآمد میں بھاری گراوٹ کے باوجود گھریلو اور عالمی بازار میں تیزی، ملٹی…

2 hours ago