قومی

BSP Chief Mayawati Lucknow Rally : وزیر اعلی یوگی کی تعریف اور اکھلیش پر حملہ، بوا-بھتیجے کے رشتے میں دراڑ، مایاوتی نے لکھنؤ کی ریلی میں کیا بڑا اعلان

لکھنؤ کے رمابائی میدان میں بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے ایک بڑی عوامی ریلی سے خطاب کیا اور کئی اہم سیاسی اعلانات کیے۔ اس ریلی میں ہزاروں حامیوں نے شرکت کی، جنہوں نے مایاوتی اور آکاش آنند کی حمایت میں نعرے لگائے۔

سماج وادی پارٹی پر حملہ

مایاوتی نے اسٹیج سے سماج وادی پارٹی پر شدید حملہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایس پی ایک دوغلی پارٹی ہے، جو اقتدار میں آتے ہی کانشی رام کے نام سے منسوب اسکیموں اور اداروں کے نام بدل دیتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایس پی کو صرف پی ڈی اے اور کانشی رام یاد آتے ہیں جب وہ اقتدار میں نہیں ہوتی ہے۔

وزیر اعلی یوگی کی ستائش

بی ایس پی سربراہ نے یوگی حکومت کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے امبیڈکر پارک کی تزئین و آرائش پر پورا پیسہ خرچ کیا، جبکہ سماج وادی پارٹی کی حکومت نے ایک پیسہ بھی خرچ نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ٹکٹوں سے جمع ہونے والی رقم کو سماج وادی پارٹی کی حکومت کی طرح ضائع نہیں کیا گیا، بلکہ اس کا استعمال اچھے کام کے لیے کیا گیا۔

مایاوتی کا بڑا اعلان

سب سے بڑا اعلان مایاوتی نے 2027 کے اسمبلی انتخابات کو لیکر کیا۔ انہوں نے واضح طور پر کہا کہ بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) اب کسی پارٹی کے ساتھ اتحاد نہیں کرے گی اور تنہا الیکشن لڑے گی۔ انہوں نے کہا کہ اتحاد سے پارٹی کو فائدہ نہیں ہوا بلکہ نقصان ہوا ہے۔ اعلیٰ ذات کے ووٹ منتقل نہیں ہوتے اور مخلوط حکومتیں قائم نہیں رہتیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ بی ایس پی 2027 میں اقتدار میں واپس آئے گی۔

افواہوں پر توجہ نہ دیں۔ مایاوتی

مایاوتی نے بھی اعظم خان کے ارد گرد ہونے والی قیاس آرائیوں کا جواب دیا۔ ان کا نام لیے بغیر انہوں نے کہا کہ افواہوں پر دھیان نہ دیں، اگر میں کسی سے ملتی ہوں تو کھلے عام ملتی ہوں، چھپ کر نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ نہیں جانتی کہ بی ایس پی میں کون شامل ہو رہا ہے۔

آکاش آنند کو اپنا جانشین قرار دیا

ریلی میں مایاوتی نے ایک بار پھر آکاش آنند کو اپنا جانشین قرار دیا۔ انہوں نے پارٹی کارکنوں سے اپیل کی کہ وہ آکاش آنند کے ساتھ کھڑے رہیں جس طرح انہوں نے کانشی رام اور ان کے ساتھ کھڑے ہو کر پارٹی کو مضبوط کیا ہے۔ اس اعلان کے ساتھ ہی بی ایس پی نے 2027 کی تیاریوں کا بگل بجا دیا ہے۔

–بھارت ایکسپریس اردو

Sibghatullah

Recent Posts

Microsoft Layoff Alert: مصنوعی ذہانت کے دور میں 60,000 ملازمین کو ملازمت چھوڑنے کی پیشکش، جانئے کیا ہے مائیکروسافٹ کا منصوبہ؟

مائیکروسافٹ کا یہ قدم ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ٹیکنالوجی کمپنیاں مصنوعی ذہانت…

18 minutes ago

Commonwealth Kabaddi Championship 2026: کامن ویلتھ کبڈی چیمپئن شپ 2026، بھارتی مرد و خواتین ٹیموں نے نائجیریا کو بری طرح دی شکست

بھارتی مردوں نے 50-23 سے کامیابی حاصل کی، جبکہ خواتین ٹیم نے نائجیریا کو 38-10…

9 hours ago

‘Lakhpati Didi’ Scheme: لکھ پتی دیدی اسکیم سے سنور رہی ہے دیہی خواتین کی زندگی، خود کفالت کی جانب بڑھ رہے قدم

مدھیہ پردیش کے نیمچ ضلع میں لکھ پتی دیدی اسکیم کے مثبت نتائج سامنے آ…

9 hours ago