سیاست

Parliament session may start from June 18: پارلیمنٹ کا اجلاس 18 جون سے ہوسکتا ہے  شروع ، لوک سبھا اسپیکر کا انتخاب 20 جون کو ممکن

ملک کی 18ویں لوک سبھا کا پہلا اجلاس 18 جون سے شروع ہونے کا امکان ہے۔ اجلاس کا آغاز نومنتخب امیدواروں کی بطور ممبر ایوان حلف برداری سے ہوگا۔ ذرائع کے مطابق ارکان اسمبلی کی حلف برداری تین دن تک ہو گی۔ لوک سبھا اسپیکر کا انتخاب 20 جون کو ہو سکتا ہے۔ جب کہ صدر کا خطاب 21 جون کو متوقع ہے۔ حلف کی تکمیل کے بعد صدر جمہوریہ دروپدی مرمو لوک سبھا اور راجیہ سبھا کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گی اور اس طرح سیشن کا باقاعدہ افتتاح کیا جائے گا۔ اجلاس کے دوران وزیر اعظم مودی اپنی وزراء کونسل کے اراکین کا دونوں ایوانوں سے تعارف بھی کرائیں گے۔

نریندر مودی نے اتوار کو تیسری بار وزیر اعظم کے عہدے کا حلف لیا

آپ کو بتا دیں کہ نریندر مودی نے اتوار کو تیسری بار وزیر اعظم کے عہدے کا حلف لیا۔ صدر دروپدی مرمو نے پی ایم مودی کو عہدے اور رازداری کا حلف دلایا۔ اس کے ساتھ ہی نریندر مودی نے مسلسل تیسری بار وزیر اعظم کے عہدے کا حلف لے کر جواہر لعل نہرو کے ریکارڈ کی برابری کر دی ہے۔ اس موقع پر بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ کے علاوہ بھوٹان کے وزیر اعظم داشو شیرنگ ٹوبگے، نیپال کے وزیر اعظم پشپا کمل دہل ‘پراچند’، ماریشس کے وزیر اعظم پرویند کمار جگناوتھ، سری لنکا کے صدر رانیل وکرماسنگھے، مالدیپ کے صدر محمد معیزو، سیشلز کے نائب صدر احمد احمد بھی موجود تھے۔
وزیر اعظم مودی نے  جیت کی ہیٹ ٹرک بنائی

وزیر اعظم مودی نے وارانسی لوک سبھا سیٹ سے جیت کی ہیٹ ٹرک بنائی ہے۔ انہوں نے کانگریس امیدوار اجے رائے کو ڈیڑھ لاکھ سے زیادہ ووٹوں سے شکست دی۔

لوک سبھا انتخابات 2024 میں بی جے پی کی قیادت والی این ڈی اے کو 293 سیٹیں ملی ہیں۔ جبکہ انڈیا الائنس کی اتحادی جماعتوں نے 234 نشستیں حاصل کیں۔ وہیں دیگر کو 17 سیٹیں ملیں 2024 کے لوک سبھا انتخابات میں سب سے بڑی پارٹی بن کر ابھری ہے۔ بی جے پی نے 240 سیٹیں جیتی ہیں۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Iranian Oil Tanker: ایرانی تیل بردار جہازوں پر سوار 27 ملاح بیمار، سری لنکا سے طبی مدد طلب

سری لنکا نے اتوار کو بتایا کہ اس کی سمندری حدود کے قریب پھنسے ایرانی…

59 minutes ago

PM Modi Congratulates Athletes: ’ملک کے لیے فخر کا لمحہ‘، بھارتی پیرا ایتھلیٹس کی تاریخی جیت پر وزیر اعظم نریندر مودی کا پیغام

ایشین پیرا گیمز 2026 میں بھارت نے 30 طلائی سمیت 114 تمغے جیتے۔ تاریخی کارکردگی…

1 hour ago

PM Modi: وارانسی میں اروند ٹیکسٹائل فیکٹری کے افتتاح پر پی ایم مودی سے مل کر جذباتی ہوئیں خواتین ملازمین، روزگار کی نئی امید

فیکٹری میں کام کرنے والے ملازمین اور زیر تربیت افراد میں وزیر اعظم سے ملاقات…

2 hours ago

PM Modi’s ‘Mann Ki Baat’: پی ایم مودی کی ’من کی بات‘ سے سماجی کاموں اور اختراعات کو ملتا ہے قومی پلیٹ فارم: نتن نبین

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی صدر نتن نبین نے اتوار کو رانچی…

2 hours ago