سیاست

Painful accident in UP’s Kasganj: یوپی کے کاس گنج میں درد ناک حادثہ! 4 خواتین کی موت، متعدد کی حالت نازک، سی ایم یوگی نے کیا افسوس کا اظہار

اتر پردیش کے کاس گنج میں ایک درد ناک  حادثہ پیش آیا ہے۔ اس حادثے میں 4 خواتین  کی موت ہو گئی ہے۔ کاس گنج کے قصبہ موہن پورہ گاؤں میں کچھ خواتین مٹی کھودنے گئی تھیں۔ اس دوران اچانک مٹی کا ڈھیر گر گیا اور کئی خواتین اس کے نیچے دب گئیں۔ اس حادثے میں ایک بچی سمیت تین خواتین کی دب کر موت ہوگی ۔ اس حادثے میں 4 خواتین شدید زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں کا اسپتال میں علاج کیا جا رہا ہے۔ تقریباً دو درجن خواتین کے مٹی کے نیچے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔ انہیں نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

کاس گنج میں بڑا حادثہ، 4 کی موت

کاس گنج ڈسٹرکٹ آفیسر میدھا روپم اور ایس پی اپرنا رجت کوشک جائے حادثہ پر موجود ہیں۔ دونوں افسران راحت اور بچاؤ کاموں کا معائنہ کر رہے ہیں۔ اس حادثے میں ایک بچی سمیت تین خواتین دب کر ہلاک ہو گئیں۔ دو درجن کے قریب خواتین کے اب بھی مٹی کے نیچے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔ راحت اور بچاؤ ٹیم موقع پر موجود ہے۔ جے سی بی سے مٹی ہٹانے کا کام مسلسل جاری ہے۔

گھر کو لیپ نے کے لیے مٹی کھودنے  گئیں خواتین مٹی میں دب گئیں

مٹی کھودنے کے لیے گئی ایک عینی شاہد زخمی خاتون ہیملتا کا نے بتایا کہ آج دیوتھان کے تہوار پر کٹور رام پور کی خواتین کے ساتھ گھر اور چولہے کو لیپ نے کے لیے زرد مٹی کھودنے گئیں تھی۔ پھر اچانک مٹی کا ڈھیر گرنے سے درد ناک حادثہ پیش آیا۔ عورتیں اور بچے اس میں دب گئے۔ انہوں نے بتایا کہ اس حادثے میں اب تک تین خواتین اور ایک بچی کی موت ہو چکی ہے۔

سی ایم یوگی نے کاس گنج حادثہ پر افسوس کا اظہار کیا

وزیر اعلیٰ یوگی نے کاس گنج میں ہونے والے اس درد ناک  حادثے پر غم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے مرنے والوں کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا اور واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے حکام کو فوری طور پر موقع پر پہنچنے اور راحت اور بچاؤ کے کاموں کو تیز کرنے کی ہدایت کی۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Protests in Italy: اٹلی میں حکومت مخالف مظاہرے پُرتشدد، میلونی نے کہا-  پُرامن احتجاج کا احترام، تشدد برداشت نہیں

فرانس اور اسپین میں ہونے والی تحریکوں سے متاثر ہوکر ان دنوں اٹلی میں مختلف…

28 minutes ago

Gwalior Tragic Incident: گوالیار میں بے قابو ٹرک کا قہر، شیتلا ماتا مندر کے قریب کئی دکانوں سے ٹکرایا، 12 افراد ہلاک، 5 کی حالت تشویش ناک

تاریخی شیتلا ماتا مندر میں نوراتری کے دوران لاکھوں عقیدت مند درشن کے لیے پہنچتے…

1 hour ago

Home Minister Amit Shah: گریٹر نوئیڈا میں دو خفیہ ڈرگ لیب کا پردہ فاش، مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے اسے بڑی کامیابی قرار دیا

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے گریٹر نوئیڈا میں دو خفیہ ڈرگ لیب کا پردہ…

10 hours ago

Non Bailable Warrant Against Rakhi Sawant: راکھی ساونت کے خلاف ناقابل ضمانت وارنٹ جاری، کیا ہے 16 سال پرانا معاملہ؟

16 سال پرانے رئیلٹی شو تنازع اور خودکشی کے لیے اکسانے کے معاملے میں جھانسی…

11 hours ago

Kolkata Durga Puja Accident: کولکاتا میں درگا پوجا کے دوران پنڈال گرنے سے بھگدڑ، 17 افراد کی موت، پوجا کمیٹی پر لاپروائی کا الزام

درگا پوجا کی خوشیوں کے درمیان سپتمی کی شام شمالی کولکاتا کے چورباگان سروجنین پوجا…

11 hours ago