سیاست

Asaduddin Owaisi In Telangana: اسد الدین اویسی نے کہا کہ جو لوگ شادی نہیں کرتے وہ اپنا غصہ دوسروں پر نکالتے ہیں، بیچلر راہل گاندھی کو دیا مشورہ

Asaduddin Owaisi In Telangana: تلنگانہ اسمبلی انتخابات کی تشہیری مہم کے دوران اے آئی ایم آئی ایم لیڈر اسد الدین اویسی نے کانگریس لیڈر راہل گاندھی پر سخت تنقید  کی ہے۔ اسد الدین اویسی نے کہا کہ جو لوگ شادی نہیں کرتے وہ اپنا غصہ دوسروں پر نکالتے ہیں۔ انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی پر بھی اسی طرح طنزکیا ہے۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ اسد الدین اویسی کی قیادت والی آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) نے تلنگانہ میں صرف نو سیٹوں پر الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس  واقعہ کے بعد کانگریس اور اے آئی ایم آئی ایم کے درمیان لفظوں کی جنگ جاری ہے۔ 14 نومبر کو حیدرآباد میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے اسد الدین اویسی نے شادی نہ کرنے پر راہل گاندھی کو ذاتی طور پر نشانہ بنایا۔ نام لیے بغیر اسد الدین اویسی نے کہا کہ کسی کو اس دنیا میں کبھی بھی کنوارہ نہیں رہنا چاہیے کیونکہ جو اکیلا رہتا ہے
وہ دوسروں پر اپنا غصہ نکالتا رہتا ہے۔

راہل گاندھی اور پی ایم مودی پر بیک وقت حملہ

اسد الدین اویسی نے کہا، “زندگی میں ایک بات یاد رکھنی چاہیے کہ دنیا میں کبھی تنہا نہ نہیں رہے۔ گھر میں ہمیشہ کوئی نہ کوئی ہونا چاہئے اور جن کے پاس کوئی نہیں ہوتا ہے ۔ان کی مایوسی دوسروں پر نکلتی رہتی ہے۔ ملک میں ایک جوڑی ہے ( راہل گاندھی اور نریندر مودی) جن کے پاس گھر پرکوئی نہیں ہے اور دونوں نے اپنی مایوسی اور تنہائی  کی بھڑاس دوسروں پر نکالی ہے۔اسی لیے وہ میرے پیچھے ہیں۔ اویسی کے اس بیان کے بعد ہجوم میں زبردست تالیاں اور نعرے بازی ہونے لگی۔

‘تلنگانہ کانگریس کے سربراہ سنگھی ہیں’

اسد الدین اویسی نے کانگریس کے تلنگانہ سربراہ ریونت ریڈی کو بھی نشانہ بنایا، ان پر راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کے ساتھ “روابط” رکھنے  کا الزام لگایا۔ حیدرآباد کے دورے کے دوران اے این آئی سے بات کرتے ہوئےاے آئی ایم آئی ایم کے رکن پارلیمنٹ نے کہا، “ان کا (ریونت ریڈی) نام آر ایس ایس انا ہے۔انہوں نے اپنی زندگی آر ایس ایس سے شروع کی تھی۔ وہ آر ایس ایس کونہیں چھوڑیں گے۔ آج حیدرآباد میں کانگریس ہیڈکوارٹر کو  موہن بھاگوت کے ذریعہ کنٹرول کیا جارہا ہے۔ قابل ذکر بات یہ ہے  کہ 130 سیٹوں والی تلنگانہ اسمبلی کے لیے 30 نومبر کو انتخابات ہونے ہیں۔ ووٹوں کی گنتی 3 دسمبر کو ہوگی۔

بھارت ایکسپیرس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Dallewal Fasting For 28 Days:بھوک ہڑتال پر28دنوں سے بیٹھے بزرگ کسان رہنما جگجیت سنگھ ڈلیوال کی جان کو خطرہ، پڑ سکتا ہے دل کا دورہ

ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…

2 hours ago

A speeding dumper ran over 9 people:نشے میں دھت ڈمپر ڈرائیور نے فٹ پاتھ پر سوئے ہوئے 9 افراد کو کچل دیا، 3 مزدوروں کی موقع پر موت

حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…

2 hours ago