سیاست

Bihar Fodder Scam: چارہ گھوٹالہ کے 950 کروڑ روپے کی ہوگی واپسی! بہار حکومت ریکوری کے لے جائے گی عدالت

بہار میں چارہ گھوٹالہ معاملے نے پوری ریاست کی سیاست کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ اس معاملے میں عدالت نے آر جے ڈی سپریمو اور سابق سی ایم لالو پرساد یادو کو بھی سزا سنائی ہے۔ اب چارہ گھوٹالے کے معاملے میں ایک نئی معلومات سامنے آئی ہے۔ ذرائع کے مطابق بہار حکومت چارہ گھوٹالہ کے 950 کروڑ روپے کی واپسی کے لیے عدالت سے رجوع کرے گی۔ اس کے علاوہ نتیش حکومت انکم ٹیکس اور سی بی آئی سے بھی بات چیت کرے گی۔

آپ کو بتاتے چلیں کہ محکمہ انیمل ہسبنڈری کی طرف سے مارے گئے چھاپے کے دوران محکمہ میں 950 کروڑ روپے کا گھپلہ ہونے کا انکشاف ہوا تھا۔ اس معاملے میں جون 1997 میں ایک مقدمہ درج کیا گیا تھا، جس میں اس وقت کے وزیر اعلیٰ لالو پرساد یادو کو ملزم بنایا گیا تھا۔ اس گھوٹالے میں سابق وزیر اعلیٰ جگناتھ مشرا کا نام بھی شامل تھا۔

29 سال گزرنے کے بعد بھی کوئی ریکوری نہںی
قابل ذکر بات یہ ہے کہ چارہ گھوٹالہ  کی جانچ سی بی آئی کو سونپتے ہوئے پٹنہ ہائی کورٹ نے غبن کی گئی رقم کو سرکاری کھاتےمیں واپس کرنے کی ذمہ داری دی تھی، جسے گھوٹالے کے ملزمنگ کی جائد اد ضبط کرکے واپس کاب جانا تھا، لکنن 29 سال گزر گئے اور ابھی تک ایک روپہل بھی حکومت کو واپس نہںن کاا گاا۔

رقم کی وصولی آسان نہں اب حکومت نے ایک بار پھر اس معاملے کو اٹھایا ہے۔ قابل ذکر بات یہ ہےکہ یہ کام اتنا آسان نہںی ہے، کیوں کہ اس گھوٹالے میں  بڑے بڑے لیڈرر اور افسران شامل ہیں۔ چارہ گھوٹالہ کی جانچ مارچ 1996 میں  پٹنہ ہائی کورٹ نے سی بی آئی کو منتقل کر دی تھی۔گزشتہ 29 سالوں سایت دانوں اور افسروں کے خلاف چھان بنو ہوئی اور انہںس جیل بھیجا گیا، کچھ  کو مجرم قرار دیا گیا، لیکن یہ رقم اب تک سرکاری خزانے میں واپس نہںی آئی۔ جانچ ، ضمانت اور دیگر کاررائیوں  کا سلسلہ جاری ہے، تاہم رقم کی واپسی کا کام ابھی تک ادھورا ہے۔
کہا جا رہا ہے کہ اگر نتیش حکومت چارہ گھوٹالہ کا پیسہ واپس لانے کی کوشش کرتی ہے تو یہ ملک بھر میں ایک بڑی پہل ہوگی۔ یہی نہیں، اگر حکومت اس پر کوئی ٹھوس قدم اٹھاتی ہے تو یہ انتخابی سال میں ایک بڑا انتخابی معاملہ بھی بن سکتا ہے۔ اس کے علاوہ جتنے بھی سیاستدان اس معاملے میں ملوث رہے ہیں ان کے نام نئے سرے سے عوام کے سامنے لائے جا سکتے ہیں۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Test Match: ٹیسٹ: شانتو اور رحیم کی جوڑی نے افغانستان کے خلاف 159 رنز جوڑے، تیسرے دن تک بنگلہ دیش کو 329 رنز کی برتری

بنگلہ دیش نے دوسری اننگز میں 6 وکٹوں پر 223 رنز بنائے، حسن محمود نے…

31 minutes ago

Ranji Trophy 2026-27: رنجی ٹرافی، بھارتی فاسٹ بولر محمد شامی کا پھر چلا جادو، سمرن کی سنچری، راہل اور یشسوی فلاپ

محمد شامی نے رنجی ٹرافی 27-2026 میں ایک بار پھر شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے…

32 minutes ago

Russia Ukraine Energy Ceasefire: امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کا بڑا اعلان، روس اور یوکرین کے درمیان ’انرجی سیز فائر‘ نافذ

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ روس اور یوکرین کے درمیان توانائی…

1 hour ago

Rahul Gandhi Announces Supreme Court March: راہل گاندھی کی سپریم کورٹ تک مارچ کی اپیل، چیف جسٹس کو سونپا جائے گا میمورنڈم

سی ای سی گیانیش کمار کے استعفے اور مبینہ ووٹ چوری کے خلاف 12 اکتوبر…

1 hour ago

PM Modi Fishermen Project: وزیر اعظم مودی کا ماہی گیروں کو بڑا تحفہ، ہزاروں کروڑ روپے کے منصوبوں کو منظوری، چنئی فشنگ ہاربر ہوگا جدید

پی ایم متسیہ سمپدا یوجنا کے تحت مچھلی کی پیداوار، کولڈ اسٹوریج اور سمندری خوراک…

2 hours ago