امریکہ کی طرف سے ٹیرف (محصولات) میں اضافے کے بعد پیدا ہونے والی کشیدگی کے درمیان اقوام متحدہ میں امریکہ کی سابق سفیرنکی ہیلی نے بھارت کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ:روس سے تیل کی خریداری کے معاملے پر بھارت کو ٹرمپ انتظامیہ کے ساتھ مل کر جلد از جلد کوئی حل نکالنا چاہیے، کیونکہ یہ مسئلہ جتنا جلد حل ہوگا، اتنا ہی بہتر ہوگا۔
نکی ہیلی نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں لکھا: دنیا کی دو سب سے بڑی جمہوری طاقتوں کے درمیان دہائیوں سے قائم دوستی اور اعتماد، موجودہ اختلافات کے سبب کمزور ہو رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا: تجارتی تنازعات اور روس سے تیل کی درآمد کے معاملے پر سخت بات چیت ضروری ہے، لیکن مشترکہ مقاصد سب سے زیادہ اہمیت رکھتے ہیں۔
قابل ذکر بات یہ ہےکہ نکی ہیلی نے ٹرمپ انتظامیہ کو بھی خبردار کرتے ہوئے کہا: چین کا مقابلہ کرنے کے لیے امریکہ کو بھارت جیسے دوست کی ضرورت ہے۔
یہ پہلا موقع نہیں جب نکی ہیلی نے بھارت کو نصیحت یا تنبیہ کی ہو۔ اس سے قبل بھی انہوں نے کہا تھا کہ بھارت-امریکہ تعلقات ایک نازک موڑ پر ہیں، اس لیے ٹیرف کے تنازع کو دونوں ممالک کے درمیان دراڑ کا باعث نہیں بننے دینا چاہیے۔
اس کے جواب میں، امریکہ کی طرف سے 25 فیصد اضافی ٹیرف عائد کیے جانے پر بھارت کے وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس. جے شنکر نے سخت ردعمل دیا۔ انہوں نے کہا: ہماری تشویش اس بات پر ہے کہ یہ حدود بنیادی طور پر ہمارے کسانوں اور کسی حد تک ہمارے چھوٹے صنعتکاروں کے مفاد سے جڑی ہیں۔ ہم ایک حکومت کے طور پر اپنے کسانوں اور چھوٹے پیدا کنندگان کے مفادات کے تحفظ کے لیے پُرعزم ہیں، اور اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔
وزیر خارجہ جے شنکر نے مزید کہا: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ دنیا، اور یہاں تک کہ اپنے ملک کے ساتھ بھی جس انداز میں برتاؤ کرتے ہیں، وہ روایتی طور طریقوں سے بالکل مختلف ہے۔
انہوں نے سوال اٹھایا کہ: یورپی یونین اور چین بھی روس سے تیل درآمد کر رہے ہیں، تو کیا ان پر یہ الزام نہیں لگتا کہ وہ پوتن کا خزانہ بھر رہے ہیں؟ اگر بھارت پر یہ الزام ہے، تو کیا وہ بھی پوتن کی مدد نہیں کر رہے؟
بھارت ایکسپریس اردو
ملک بھر میں جاری ’سیوا سنکلپ ابھیان‘ کے تحت 7 اکتوبر کو ہریانہ کے گروگرام…
مرکزی وزیر داخلہ و تعاون امت شاہ نے کہا کہ کوآپریٹو نظام کے ذریعے مویشی…
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کی ’زیرو ٹالرنس‘ پالیسی کے تحت جموں و کشمیر سے…
اتر پردیش میں پی ایم سوریہ گھر یوجنا کے تحت 8.76 لاکھ سے زائد روف…
ایس آئی آر کے خلاف اپوزیشن کا بڑا احتجاج، 300 سے زائد ارکان پارلیمنٹ نے…
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کے اعلان کا سابق وزیر اعلیٰ اوما بھارتی نے کیا…