نئی دہلی: پی ایم نریندر مودی نے اتوار کے روز اپنے ماہانہ ریڈیو پروگرام ’من کی بات‘ کے 125ویں ایپیسوڈ میں ملک کے مختلف حصوں میں بارشوں کے باعث آئی قدرتی آفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ ہفتوں میں ملک نے سیلاب، زمین کھسکنے (لینڈ سلائیڈ)، اور دیگر قدرتی سانحات کی شدید مار جھیلی ہے، جس نے ہر ہندوستانی کو غمزدہ کر دیا ہے۔
وزیراعظم نے کہا:”جن خاندانوں نے اپنے عزیزوں کو کھو دیا، ان کا درد ہم سب کا درد ہے۔”
قدرتی آفات پر ملک کی آزمائش
پی ایم مودی نے نشاندہی کی کہ مانسون کے اس موسم نے ملک کو کئی طریقوں سے آزمایا ہے۔ کئی علاقوں میں گھر تباہ ہوئے، کھیت ڈوب گئے، پل اور سڑکیں پانی میں بہہ گئیں، اور لوگوں کی زندگیاں خطرے میں پڑ گئیں۔ کئی خاندان اجڑ گئے۔
فوج، این ڈی آر ایف اور دیگر ٹیموں کی ستائش
پی ایم مودی نے فوج، این ڈی آر ایف (نیشنل ڈیزاسٹر رسپانس فورس)، ایس ڈی آر ایف (اسٹیٹ ڈیزاسٹر رسپانس فورس) اور دیگر بچاؤ ٹیموں کے عزم اور کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے بتایا کہ ریسکیو آپریشنز میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا، جیسے تھرمل کیمرے، لائیو ڈیٹیکٹرز، سنفر ڈاگز، اور ڈرونز کے ذریعے نگرانی۔
انہوں نے مزید کہا کہ:”جہاں کہیں بھی خطرہ تھا، ہمارے جوان دن رات مصروف رہے۔ ہیلی کاپٹروں کے ذریعے امدادی سامان پہنچایا گیا، اور زخمیوں کو ایئر لفٹ کیا گیا۔”
یہ بھی پڑھیں: چین میں پی ایم مودی کا شاندار استقبال، آج شی جن پنگ سے اہم ملاقات — بھارت-چین تعلقات میں نیا موڑ متوقع
انسانیت کی مثال قائم کرنے والوں کا شکریہ
پی ایم مودی نے کہا کہ اس مشکل وقت میں فوج، مقامی افراد، سماجی کارکنوں، ڈاکٹروں اور انتظامیہ نے مثالی خدمات انجام دیں۔ انہوں نے ہر اس شہری کا دل سے شکریہ ادا کیا جنہوں نے انسانیت کو مقدم رکھتے ہوئے آگے بڑھ کر مدد کی۔
یہ پیغام نہ صرف قوم کو متحد کرنے والا ہے بلکہ ان تمام افراد کی کوششوں کی قدر بھی کرتا ہے جو قدرتی آفات کے دوران فرنٹ لائن پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔
بھارت ایکسپریس اردو
مکسڈ مارشل آرٹس ان چھ نئے کھیلوں میں شامل ہے جنہیں آیچی-ناگویا ایشین گیمز میں…
3 ان 1 ٹی وی، او ٹی ٹی اور وائی فائی پلان کے نئے اور…
25 اور 26 ستمبر کو ہونے والی دو روزہ چوٹی کانفرنس میں خواتین صنعت کاروں،…
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بڑی ٹیک کمپنیاں سیمسنگ الیکٹرانکس اور ایس کے ہائنکس…
پولیس نے اس معاملے میں 2 افراد کو حراست میں لیا ہے۔ دونوں سے پوچھ…
ایشین گیمز 2026 کے دوسرے دن ہندوستان نے دو تمغے اپنے نام کیے تھے۔ 10…