سیاست

Mukesh Ambani on PM Modi: ریلائنس انڈسٹریز کے چیئرمین امبانی نے سمٹ کی کامیابی کا سہرا وزیر اعظم نریندر مودی کو دیا

Mukesh Ambani on PM Modi:  ریلائنس انڈسٹریز لمیٹڈ (RIL) کے چیئرمین مکیش امبانی نے 10 جنوری کو وائبرینٹ گجرات گلوبل سمٹ 2024 سے خطاب کیا۔ اس دوران انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی کی بہت تعریف کی۔ مکیش امبانی نے کہا کہ جب پی ایم مودی بولتے ہیں تو پوری دنیا سنتی ہے۔ ریاست کے دارالحکومت گاندھی نگر میں وائبرنٹ گجرات گلوبل سمٹ کا انعقاد کیا جا رہا ہے، جہاں کاروباری رہنما پہنچے ہیں۔

وائبرینٹ گجرات سمٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے، ریلائنس انڈسٹریز کے چیئرمین امبانی نے سمٹ کی کامیابی کا سہرا وزیر اعظم نریندر مودی کو دیا۔ گجرات وائبرینٹ سمٹ کا انعقاد اس وقت سے کیا جا رہا ہے۔ جب مودی گجرات کے وزیر اعلیٰ تھے۔ یہ سربراہی اجلاس 2003 میں شروع ہوا تھا۔ پہلے سمٹ میں 700 مندوبین اس کا حصہ تھے ۔لیکن اب اس میں شرکت کرنے والے مندوبین کی تعداد بڑھ کر ایک لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔

‘وائبرینٹ گجرات سمٹ’ کیا ہے؟
وائبرینٹ گجرات گلوبل سمٹ کا 10 واں ایڈیشن گاندھی نگر، گجرات میں 10 سے 12 جنوری 2024 تک منعقد ہو رہا ہے۔ اس کا تھیم ‘گیٹ وے ٹو دی فیوچر’ ہے۔ یہ ایڈیشن ‘وائبرینٹ گجرات کے 20 سال کو کامیابی کے عروج کے طور پر منائے گا۔ اس سال کے سربراہی اجلاس کے لیے 34 شراکت دار ممالک اور 16 شراکت دار تنظیمیں ہیں۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Modi’s Focus on Water Education: پانی کے تحفظ پر مودی حکومت کا بڑا زور، اسکولوں کے نصاب میں شامل ہوں گے آبی انتظام سے متعلق موضوعات

نئی دہلی میں ایمپاورڈ ٹاسک فورس (ETF) کے 20ویں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے سی…

2 hours ago

UDMA Day 2026: جامعہ ملیہ اسلامیہ میں اُڈما ڈے 2026 کا انعقاد 10 اکتوبر سے، یونانی طب، ادویہ سازی، تحقیق، تعلیم اور صحت سے وابستہ نمائندگان کی شرکت

میلے میں ڈسٹری بیوٹرز اور ایجنسیوں کو کمپنی مالکان اور سینئر نمائندگان سے براہِ راست…

3 hours ago

INDIA Alliance Protest: ایس آئی آر کے خلاف اپوزیشن کا ملک گیر احتجاج، پٹنہ میں تیجسوی کا مارچ، لکھنؤ اور بنگلورو میں بھی مظاہرے

بہار کے دارالحکومت پٹنہ میں اپوزیشن کے ’انڈیا‘ اتحاد کے لیڈروں نے سڑکوں پر اتر…

3 hours ago