سیاست

نڈا اور شاہ نے راجستھان میں کی بھاجپا نیتاؤں سے ملاکات

بی جے پی صدر جے پی نڈا اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے راجستھان میں  بی جے پی کور کمیٹی کے رہنماؤں کے ساتھ میٹنگ کی تاکہ ریاستی اسمبلی انتخابات کے لیے حکمت عملی تیار کی جا سکے اور ریاست میں اشوک گہلوت کی قیادت والی حکومت کو گرایا جا سکے۔  جمعہ کو پارٹی کے قومی ہیڈکوارٹر میں بلائی گئی میٹنگ میں پارٹی کی قومی تنظیم کے جنرل سکریٹری بی ایل  سنتوش، سابق وزیر اعلیٰ وسندھرا راجے سندھیا، ریاستی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف گلاب چند کٹاریہ، ریاستی صدر ستیش پونیا، ریاستی انچارج ارون سنگھ، ریاستی تنظیم کے جنرل سکریٹری چندر شیکھر، اوم پرکاش ماتھر، ریاستی کو انچارج وجے رہاتکر اور ریاستی انچارج  مرکزی وزیر گجیندر سنگھ شیخاوت، ریاست کے علاوہ کور کمیٹی کے دیگر ارکان بھی موجود رہے۔

پارٹی لیڈروں نے وزیر اعظم نریندر مودی کے ریاست کے مجوزہ دورے کی تیاریوں پر بھی تبادلہ خیال کیا، اس کے علاوہ گہلوت حکومت کو اس کی چوتھی سالگرہ کے موقع پر گھیرنے پر بات چیت کی۔

 میٹنگ کے دوران ریاستی قائدین سے کہا گیا کہ وہ پارٹی کے اندر دھڑے بندی کا مسئلہ حل کریں اور اشوک گہلوت حکومت کو گھیرنے کے لیے متحد ہوجائیں۔

 کور کمیٹی کی میٹنگ کے بعد نڈا نے سینئر لیڈروں کے ساتھ الگ میٹنگ کی۔  اس کے بعد ریاستی عہدیداروں کا تیسرا اجلاس منعقد ہوا جس میں کور کمیٹی میں کئے گئے فیصلوں پر عملدرآمد اور آئندہ کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 ملکارجن کھرگے کے کانگریس صدر کا عہدہ سنبھالنے کے بعد امید کی جا رہی ہے کہ پارٹی راجستھان کو لے کر کوئی بڑا فیصلہ لے سکتی ہے۔

 پارٹی ہائی کمان اشوک گہلوت یا سچن پائلٹ کا ساتھ لے سکتی ہے، لیکن یہ یقینی ہے کہ راجستھان کانگریس میں رسہ کشی ضرور شروع ہو سکتی ہے اور ایسے میں بی جے پی کوئی کسر نہیں چھوڑنا چاہتی۔

Bharat Express

Recent Posts

LPU Student Protest: ایل پی یو میں طلبہ کا احتجاج بے قابو، پولیس کے ساتھ جھڑپ، فگواڑا-جالندھر ہائی وے جام، کئی گاڑیاں میں لگائی آگ

لولی پروفیشنل یونیورسٹی کے باہر احتجاج نے اختیار کی پُرتشدد شکل، طلبہ نے نعرے بازی…

8 hours ago

Ashok Singhal Birth Centenary: اشوک سنگھل کی جنم صدی پر گونجا ’رام نام‘، مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے نوجوانوں سے کیا اپیل

بھارت منڈپم میں منعقدہ افتتاحی تقریب میں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے اشوک سنگھل…

9 hours ago

Virat Kohli Century: ترواننت پورم میں ’کنگ کوہلی‘ کا طوفان! سنچری جڑ کر ویسٹ انڈیز کو کیا بے حال، ہندوستان نے 8 وکٹ سے ہرایا

 ہندوستان نے وراٹ کوہلی اور کپتان شبھمن گل کی شاندار سنچریوں کی بدولت اتوار کو…

9 hours ago

Amit Shah Congress Challenge: امت شاہ کی کانگریس کو دوٹوک للکار، کہا- بے بنیاد دعوؤں کے بجائے اعداد و شمار کے ساتھ کریں بات

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے اتوار کو کانگریس پر حملہ تیز کرتے ہوئے سابق…

10 hours ago