سیاست

PM Modi as he inaugurates newly constructed flats for MPs in New Delhi: اراکین پارلیمنٹ کو نیا آشیانہ ملا، پی ایم مودی بولے – نام سے کچھ لوگوں کو دقت بھی ہوگی ، بلکہ بہار کا الیکشن دکھائی دے گا

وزیر اعظم نریندر مودی نے دہلی کے بابا کھڑک سنگھ مارگ پر اراکین پارلیمنٹ کے لیے تعمیر کیے گئے 184 نئے ٹائپ-VII کثیر المنزلہ فلیٹس کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر وزیر اعظم مودی نے تعمیراتی مزدوروں سے ملاقات کی اور تقریب سے خطاب بھی کیا۔ اپنے خطاب میں وزیر اعظم مودی نے کہا کہ چاروں ٹاورز کے نام ندیوں کے نام پر رکھے گئے ہیں، جو کہ بہت خوبصورت ہیں۔

وزیر اعظم مودی نے کہا: کرشنا، گوداوری، کوسی، ہُگلی – بھارت کی چار عظیم ندیاں، جو کروڑوں لوگوں کو زندگی عطا کرتی ہیں۔ اب ان ندیاں سے متاثر ہو کر ہمارے عوامی نمائندوں کی زندگیوں میں بھی خوشی کی نئی روانی بہے گی۔

اس کثیر المنزلہ کمپلیکس میں 180 سے زائد اراکین پارلیمنٹ ایک ساتھ قیام کریں گے۔ اس کا ایک مالی پہلو بھی ہے — ماضی میں اراکین پارلیمنٹ کے لیے مناسب رہائش کی کمی کی وجہ سے حکومت کے اخراجات میں اضافہ ہوتا تھا۔

2004 سے 2014 کے درمیان ایک بھی نئی ایم پی رہائش نہیں بنائی گئی۔ 2014 کے بعد ہم نے اس کام کو ایک مشن کے طور پر اپنایا، اور ان فلیٹس سمیت تقریباً 350 اراکین پارلیمنٹ کے لیے رہائش گاہیں تعمیر کی گئی ہیں۔

گرین ٹیکنالوجی کی مدد سے تیار کیا گیا منصوبہ

گرین ٹیکنالوجی کی مدد سے تیار کیا گیا یہ منصوبہ GRIHA کی 3-ستارہ درجہ بندی اور نیشنل بلڈنگ کوڈ (NBC) 2016 کے معیار کے مطابق ہے۔ جدید تعمیراتی تکنیک، خاص طور پر ایلومینیم شٹرنگ کے ساتھ مونولتھک کنکریٹ کے استعمال سے اس منصوبے کو بروقت مکمل کیا گیا۔ یہ رہائشی کمپلیکس معذور افراد کے لیے بھی موزوں ہے۔ ہر رہائشی یونٹ میں ذاتی اور سرکاری کاموں کے لیے کافی جگہ موجود ہے۔ اس میں ملازمین کے لیے رہائش اور ایک کمیونٹی سینٹر بھی موجود ہے۔ سیکورٹی کے پیشِ نظر تمام عمارتوں کی تعمیر اسٹرکچرل سیفٹی کے مطابق کی گئی ہے اور یہ زلزلہ مزاحم ہیں۔

نام سے کچھ لوگوں کو دقت ہوگی – وزیر اعظم مودی

انہوں نے کہا، کچھ لوگوں کو مسئلہ بھی ہوگا۔ اگر کوسی ندی کے نام پر کوئی ٹاور رکھا گیا ہے، تو ان کو ندی نظر نہیں آئے گی، بلکہ بہار کا الیکشن دکھائی دے گا۔ ایسے تنگ نظر لوگوں کے ذہنوں کی پریشانیاں بھی سامنے آئیں گی۔ ندیوں  کے نام رکھنے کی روایت ہمیں ملک کی یکجہتی کے دھاگے میں باندھتی ہے۔

اراکین پارلیمنٹ کو رہائش کی کمی کا سامنا تھا

اراکین پارلیمنٹ کو مناسب رہائش نہ ملنے کے باعث اس منصوبے پر کام کیا گیا۔ زمین محدود ہونے کے سبب، دستیاب زمین کے بہتر استعمال اور دیکھ بھال کے خرچ کو مدنظر رکھتے ہوئے عمودی (ہائی رائز) رہائش پر زور دیا گیا۔ ان فلیٹس کے افتتاح کے موقع پر لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا، مرکزی وزیر منوہر لال کھٹّر اور کرن رجیجو بھی موجود تھے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Nobel Prize in Medicine 2026: کارل ڈائسروتھ، پیٹر ہیگیمن اور جارج ناگل مشترکہ طور پر طب کے نوبل اعزاز سے سرفراز

2026 کے نوبیل انعامات کے شیڈول کے مطابق پیر کو میڈیسن کے انعام کا اعلان…

20 minutes ago

India Switzerland Talks: وزیراعظم مودی اور سوئس صدر گائے پارمیلن کی وفد کی سطح پر ملاقات، دوطرفہ تعاون پر تبادلۂ خیال

وزیراعظم نریندر مودی اور سوئٹزرلینڈ کے صدر گائے پارمیلن نے پیر کے روز نئی دہلی…

1 hour ago