سیاست

11 Years of NDA Government: مودی حکومت کی کامیابیاں قابل ستائش، 11 سالوں میں ملک کی سوچ بدلی: سبھاش گھئی

مشہور فلم پروڈیوسر ہدایت کار سبھاش گھئی نے وزیر اعظم نریندر مودی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 11 سالوں میں انہوں نے نہ صرف ملک کے لیے ترقی کی راہیں کھولیں، بلکہ لوگوں کی سوچ کو بھی مثبت بنایا۔ سبھاش گھئی نے کہا کہ مودی حکومت نے ملک کو حب الوطنی اور خود اعتمادی سے بھر دیا ہے۔

سبھاش گھئی نے فلم کانچی کا ذکر کیا

سبھاش گھئی نے اپنی فلم ‘کانچی’ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے یہ فلم 11 سال قبل بنائی تھی، جس میں ایک گانا تھا، “سارے جہاں سے اچھا، وو ہندوستان کہاں ہے” اس وقت ملک میں مایوسی کا ماحول تھا۔ لیکن  سال 2014 میں مودی حکومت کے آنے کے بعد تبدیلی کی امید تھی۔

’’پی ایم مودی لوگوں کی سوچ بدلنا چاہتے ہیں‘‘

سبھاش گھئی نے کہا، “پی ایم مودی صرف ملک کی ترقی نہیں چاہتے ہیں، بلکہ وہ لوگوں کی سوچ کو بدلنا چاہتے ہیں۔ وہ قوم کو مزید مضبوط بنانا چاہتے ہیں، جو مجھے بہت پسند آیا۔” انہوں نے کہا کہ ان 11 سالوں میں انفراسٹرکچر، ٹیکنالوجی، دفاع اور تعلیم جیسے شعبوں میں ترقی ہوئی ہے۔ حکومت کا وژن 2047 تک  کاہے ،جو طویل مدتی اور مضبوط ہے۔ سبھاش گھئی نے کہا، “آج ہمارا ملک حب الوطنی سے بھرا ہوا ہے۔ کوئی دشمن ہمیں چیلنج نہیں کر سکتا۔ ہمارے تعلیمی نظام اور بچوں کی سوچ میں تبدیلی آئی ہے۔ آج ہمارا ملک بین الاقوامی سطح پر سر فہرست ہونے کی طرف بڑھ رہا ہے۔” سبھاش گھئی نے یاد دلایا کہ 1947 میں آزادی کے وقت ہندوستان کو ایک غریب ملک سمجھا جاتا تھا، لیکن آج صورتحال بدل گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ “پہلے بیرونی ممالک میں ہمیں ایک غریب ملک کے شہری کے طور پر دیکھا جاتا تھا۔ آج ہمیں عزت ملتی ہے۔ لوگ ہمیں صارف نہیں بلکہ پروڈیوسر کے طور پر دیکھتے ہیں۔” سبھاش گھئی نے مودی حکومت کو مبارکباد دی انہوں نے اس پیشرفت کے لئے پی ایم مودی اور ان کی حکومت کو مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا، “مودی حکومت کی کامیابیاں قابل ستائش ہیں۔ ملک اب محفوظ اور مضبوط ہے، اور شہریوں میں اعتماد اور حب الوطنی کے جذبات میں اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ تبدیلی نہ صرف بنیادی ڈھانچے میں آئی ہے، بلکہ لوگوں کی سوچ میں بھی آئی ہے۔ یہ ملک کے مستقبل کے لیے ایک مضبوط بنیاد ہے۔”

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Home Minister Amit Shah: گریٹر نوئیڈا میں دو خفیہ ڈرگ لیب کا پردہ فاش، مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے اسے بڑی کامیابی قرار دیا

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے گریٹر نوئیڈا میں دو خفیہ ڈرگ لیب کا پردہ…

9 hours ago

Non Bailable Warrant Against Rakhi Sawant: راکھی ساونت کے خلاف ناقابل ضمانت وارنٹ جاری، کیا ہے 16 سال پرانا معاملہ؟

16 سال پرانے رئیلٹی شو تنازع اور خودکشی کے لیے اکسانے کے معاملے میں جھانسی…

9 hours ago

Kolkata Durga Puja Accident: کولکاتا میں درگا پوجا کے دوران پنڈال گرنے سے بھگدڑ، 17 افراد کی موت، پوجا کمیٹی پر لاپروائی کا الزام

درگا پوجا کی خوشیوں کے درمیان سپتمی کی شام شمالی کولکاتا کے چورباگان سروجنین پوجا…

10 hours ago

Air India Flights: سعودی عرب جانے والی ایئر انڈیا کی پروازیں 24 اکتوبر تک منسوخ، حوثی باغیوں کی دھمکی کے بعد فیصلہ

ایئر انڈیا نے اپنے بیان میں کہا، ’’موجودہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے ایئر انڈیا اور…

10 hours ago