بھارت میں پیر سے شردیہ نوراتری کا تہوار شروع ہو چکا ہے۔ اس موقع پر پی ایم نریندر مودی نے ملک کے عوام کو نوراتری کی دلی مبارکباد پیش کی۔ انہوں نےپراتھنا کی کہ یہ روحانی تہوار عوام کی زندگی میں نئی توانائی اور اعتماد لے کر آئے۔
پی ایم مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ پر لکھا:”آپ سبھی کو نوراتری پر خلوص مبارکباد۔ ہمت ے، تحمل اور عزم سے بھرا یہ بھکتی کا اہم تہوار ہر کسی کے جیون میں نئی شکتی اور نیا وشواس لے کر آئے۔ جے ماتا دی۔”
مرکزی وزراء نے بھی دی نیک تمنائیں
پی ایم مودی کے ساتھ ساتھ دیگر مرکزی وزراء نے بھی عوام کو نوراتری کی مبارکباد پیش کی
وزیرِ دفاع راج ناتھ سنگھ
شردیہ نوراتری کے موقع پر آپ سب کو دلی مبارکباد۔ ماں درگا کا آشیرواد ہمارے جیون میں شکتی، سادھنا اور سمردھی کا سنچار کرے۔ ان کی کرپا سے بھارت خودانحصاری، ترقی اور خوشحالی کی نئی بلندیوں کو چھوئے اور دنیا میں شانتی اور کلیان کا رہنما بنے۔
نتن گڈکری (وزیر برائے سڑک و ٹرانسپورٹ
“سرو منگل منگلے، شیوے سروارتھ سادھیکے، شرنئے تریمبکے گوری، نارائنی نمستو تے۔تمام دیش واسیوں کو نوراتری تہوار کی دلی شبھ کامنائیں۔
مرکزی وزیر پیوش گوئل
ماں کا آغمن۔ شردیہ نوراتری ہر سال اپنے ساتھ اننت خوشیوں کا خزانہ لے کر آتی ہے اور بھکتوں کے دکھوں کو مٹا کر جیون میں نئی توانائی اور روشنی پھیلاتی ہے۔اس مبارک تہوار پر ماں درگا میں آستھا رکھنے والے تمام سناتن پریمیوں کو جے ماتا دی۔
اتر پردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کا پیغام
تمام عقیدت مندوں اور پردیش واسیوں کو ماں بھگوتی جگدمبا کی آرا دنا و اپاسنا کے پَون پرو ‘شاردیہ نوراتری’ کی دلی شبھکامنائیں۔ ماں سبھی کے جیون کو سکھ، سواستھ (صحت) اور ساوبھاگیہ (خوش نصیبی) کے آشیرواد سے سنچت کریں، یہی پرارتھنا ہے۔
بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ دنیش شرما نے بھی دی مبارکباد
آپ سبھی بھکتوں کو ماں بھگوتی جگدمبا کی آرادنا کے اس تہوار ‘شردیہ نوراتری’ کی دلی شبھ کامنائیں۔ ماں سے میری یہی کامنا ہے کہ وہ آپ سبھی کو سکھ، صحت اور ساوبھاگیہ کا آشیرواد دیں۔ جے ماتا دی۔
شردیہ نوراتری بھارت میں نہ صرف ایک مذہبی تہوار ہے بلکہ سماجی و ثقافتی لحاظ سے بھی اس کی بڑی اہمیت ہے۔ حکومت اور عوامی نمائندے جب اس طرح یکجہتی سے تہنیت پیش کرتے ہیں، تو یہ تہوار مذہبی ہم آہنگی اور قومی جذبات کو بھی فروغ دیتا ہے۔
بھارت ایکسریس اردو
سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس بھوشن رام کرشن گوائی نے کہا کہ محض سیاسی…
مرکزی وزیر اور راشٹریہ لوک دل (آر ایل ڈی) کے صدر جینت چودھری نے جمعہ…
پرتگال 24 ستمبر کو گھریلو میدان پر ویلز کے خلاف نیشنز لیگ مہم کا آغاز…
ہرارے اسپورٹس کلب میں کھیلے گئے مقابلے میں آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 50…
جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے زمین سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں کارروائی روکنے کی درخواست…
ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی کی جانب سے نندی گرام میں کانگریس امیدوار کی…