بھارت کی خفیہ ایجنسیوں کو ایک بڑا ان پٹ موصول ہوا ہے۔ اطلاعات کے مطابق جیشِ محمد کا سربراہ اور بھارت کا انتہائی مطلوب دہشت گرد مسعود اظہر، پاکستان کے زیر قبضہ کشمیر (PoK) کے گلگت بلتستان کے علاقے میں چھپا ہوا ہے۔ یہ مقام اُس کے پرانے گڑھ بہاولپور سے تقریباً 1000 کلومیٹر دُور ہے، جس سے سیکیورٹی ایجنسیوں کی تشویش میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔
اس سے قبل پاکستان کے سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے دعویٰ کیا تھا کہ مسعود اظہر شاید افغانستان میں ہو۔ ان کا کہنا تھا:”اگر بھارت یہ معلومات فراہم کرے کہ وہ پاکستان میں ہے تو ہم اُسے گرفتار کرنے کو تیار ہیں۔”
لیکن اب جو نئی اطلاعات سامنے آئی ہیں وہ اس دعوے کو کمزور کرتی ہیں اور عالمی سطح پر پاکستان کے مؤقف کو مزید مشکوک بناتی ہیں۔
پٹھان کوٹ اور پلوامہ حملوں کا ماسٹر مائنڈ
دہشت گرد مسعود اظہر 2016 کے پٹھان کوٹ ایئر بیس حملے اور 2019 کے پلوامہ دہشت گرد حملے کا ماسٹر مائنڈ مانا جاتا ہے، جن میں سی آر پی ایف کے 40 سے زائد جوان شہید ہوگئے تھے۔ بھارت کے پاس اُس کے خلاف ٹھوس ثبوت موجود ہیں اور اقوام متحدہ پہلے ہی اُسے عالمی دہشت گرد قرار دے چکی ہے۔
جیشِ محمد پھیلا رہا ہے گمراہ کن معلومات
دوسری جانب، جیشِ محمد کے آن لائن پلیٹ فارمز پر مسعود اظہر کے پرانے آڈیو پیغامات کو بار بار چلا کر یہ تاثر دینے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ وہ اب بھی بہاولپور میں موجود ہے، مگر خفیہ ذرائع ان دعوؤں کو گمراہ کن قرار دیتے ہیں۔
گلگت بلتستان کی اہمیت
گلگت بلتستان ایک انتہائی اسٹریٹجک علاقہ ہے، کیونکہ چین-پاکستان اقتصادی راہداری (CPEC) بھی اسی علاقے سے گزرتی ہے۔ ایسے میں مسعود اظہر کی وہاں موجودگی اس خطے کو مزید غیر مستحکم کر سکتی ہے۔
بھارت-پاکستان تعلقات پر ممکنہ اثرات
اگر مسعود اظہر کی گلگت بلتستان میں موجودگی کی تصدیق ہو جاتی ہے، تو یہ پاکستان کے دہشت گردی کے خلاف دعوؤں کی قلعی کھول دے گا۔ بھارت پہلے ہی کئی بین الاقوامی فورمز پر پاکستان سے اس دہشت گرد کو حوالے کرنے کا مطالبہ کر چکا ہے۔ اب اس نئی معلومات کے بعد پاکستان پر بین الاقوامی دباؤ مزید بڑھ سکتا ہے۔
کیا ہوگی اگلی حکمت عملی؟
بھارتی خفیہ ایجنسیاں اب مسعود اظہر کی سرگرمیوں پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔ ساتھ ہی یہ سوال بھی اُٹھ رہا ہے کہ کیا پاکستان واقعی اس کی گرفتاری کے لیے عملی قدم اٹھائے گا یا ایک بار پھر بہانوں کا سہارا لے گا؟
بھارت ایکسپریس اردو
’ٹائمز آف انڈیا‘ کی رپورٹ کے مطابق، ترنمول کانگریس کے ترجمان اور بیلی گھاٹا کے…
پولیس رتن سنگھ کی شکایت کی بنیاد پر تحقیقات کر رہی ہے۔ اس سلسلے میں…
پیر کو قائم مقام چیف جسٹس نتن سامبرے نے دو عرضیوں کو سماعت کے لیے…
وزیر اعظم مودی نے کہا، ’’مصنوعی ذہانت (اے آئی) مختلف شعبوں میں ہمارے کام کرنے…
آر جے ڈی لیڈر تیجسوی یادو ایس آئی آر کے معاملے پر مسلسل حکومت اور…
متوفی دلجیت پیشے سے ڈرائیور تھا اور رگھوبیر نگر کا رہنے والا تھا۔ ذرائع کے…