سیاست

Massive Protest by INDIA Bloc Led by Rahul Gandhi: انڈیا بلاک کے زبردست احتجاج کے درمیان راجیہ سبھا کی کارروائی دوپہر 2 بجے تک ملتوی

انڈیا بلاک کے رہنما پارلیمنٹ کے مکر دوار (مین گیٹ) پر قومی ترانہ گاتے ہوئے جمع ہوئے اور بہار میں انتخابات کے لیے جاری “اسپیشل سمری ریویژن” (SIR) اور 2024 کے لوک سبھا انتخابات میں “ووٹروں کے ساتھ دھوکہ دہی” کے الزامات کے خلاف پارلیمنٹ سے الیکشن کمیشن تک مارچ شروع کیا۔

کانگریس کے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی کی قیادت میں انڈیا بلاک کے ارکان پارلیمنٹ آج بروز پیر دارالحکومت دہلی میں اپنی طاقت کا مظاہرہ کررہےہیں۔ بہار میں ووٹر لسٹ میں گڑبڑی اور انتخابات میں ‘مبینہ دھاندلی’ کے خلاف لوک سبھا اور راجیہ سبھا کے 300 ارکان پارلیمنٹ، پارلیمنٹ ہاؤس سے الیکشن کمیشن کے دفتر تک پیدل مارچ کرنے کی کوشش کررہے ہیں ۔ دہلی پولیس نے SIR کے خلاف مارچ کرنے والے ارکان پارلیمنٹ کو الیکشن کمیشن کے دفتر پہنچنے سے پہلے ہی روک لیا۔ اس مارچ میں کانگریس کے صدر ملکارجن کھڑگے،  پرینکا گاندھی ،سماجوادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو، ٹی ایم سی کے رکن پارلیمنٹ ابھیشیک بنرجی سمیت کئی ارکان شامل ہیں۔ یہ مارچ صبح تقریباً 11:30 بجے شروع ہوا ہے ۔ اسی دوران ایک وفد الیکشن کمیشن کے حکام سے بھی ملاقات کرے گا۔

راجیہ سبھا کی کارروائی دوپہر 2 بجے تک ملتوی

پارلیمنٹ کی کارروائی شروع ہوتے ہی ہنگامہ آرائی شروع ہو گئی۔ اپوزیشن نے SIR کے خلاف نعرے بازی کی، جس کے سبب راجیہ سبھا کی کارروائی دوپہر 2 بجے تک ملتوی کر دی گئی۔

بہار SIR کے خلاف اپوزیشن کا مارچ شروع

بہار میں ووٹر لسٹ میں گڑبڑی کے الزام پر اپوزیشن کے 300 ارکان پارلیمنٹ نے، کانگریس رہنما راہل گاندھی کی قیادت میں پیر 11 اگست کو دہلی میں پیدل مارچ شروع کر دیا ہے۔ وہ پارلیمنٹ ہاؤس سے الیکشن کمیشن کے دفتر جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق ان ارکان کو باہر ہی روکنے کی تیاری کی گئی ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

PM Modi Boosts Morale of Para-Athletes: وزیراعظم مودی نے پیرا ایتھلیٹس کا حوصلہ بڑھایا، کہا-عزم ہو تو کوئی بھی ہدف ناممکن نہیں

وزیر اعظم مودی نے کہا کہ عالمی کھیلوں کے میدان میں ہندوستان کی شناخت مسلسل…

9 hours ago

PM Modi to visit Vaishali: بہار میں این ڈی اے حکومت کا ایک سال مکمل، 21 نومبر کو وزیر اعظم مودی کا ویشالی دورہ ممکن، بڑے جشن کی تیاریاں

وزیر اعظم کے مجوزہ بہار دورے اور پروگرام کی تیاریوں کے سلسلے میں جمعرات کو…

9 hours ago

Nepal’s Prime Minister Balen Shah Praises PM Modi: نیپال کے وزیر اعظم بالیندر شاہ نے پی ایم مودی کی ستائش کی، بھارت کے تعاون پر ادا کیا شکریہ

نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو میں جمعرات کے روز بھارت کے خارجہ سکریٹری وکرم مسری نے…

10 hours ago