مغربی بنگال کی ممتا بنرجی حکومت نے کولکتہ کے آر جی کار میڈیکل کالج میں جونیئر ڈاکٹر کی عصمت دری اور قتل کے خلاف احتجاج کرنے والے جونیئر ڈاکٹروں کو بات چیت کے لئے پانچویں بار بلایاہے۔ جونیئر ڈاکٹروں نے اس وقت تک کام پر واپس آنے سے انکار کر دیا ہے، جب تک انہیں انصاف نہیں مل جاتا اور کئی سینئر افسران کو ہٹا نہیں دیا جاتا۔ ریاستی حکومت اور ڈاکٹروں کے درمیان اس سے پہلے کی میٹنگ لائیوا سٹریمنگ جیسے کئی معاملے پراختلاف کی وجہ سے منسوخ کر دی گئی تھیں۔
احتجاج کرنے والے ڈاکٹروں کو بھیجے گئے ایک حالیہ ای میل میں چیف سکریٹری منوج پنت نے کہا کہ سپریم کورٹ کی 9 ستمبر کی ہدایت کے مطابق ڈاکٹروں کو اپنے کام پر واپس آنا ہوگا۔ خط میں کہا گیا، ‘یہ پانچواں اور آخری موقع ہے ،جب ہم معزز وزیر اعلیٰ اور آپ کے نمائندوں کے درمیان ملاقات کے لیے آپ سے رابطہ کر رہے ہیں۔ ہماری گزشتہ روز کی میٹنگ کے مطابق، ہم آپ کو ایک بار پھر معزز وزیر اعلیٰ کے ساتھ کالی گھاٹ میں ان کی رہائش گاہ پر کھلے ذہن کے ساتھ میٹنگ کے لیے مدعو کر رہے ہیں۔
میٹنگ کی لائیوا سٹریمنگ نہیں ہوگی
چیف سیکرٹری نے زور دے کر کہا کہ میٹنگ کی ویڈیو گرافی یا لائیو اسٹریمنگ نہیں کی جا سکتی۔ اس معاملے پر ہفتہ کو ہونے والا پچھلا اجلاس منسوخ کر دیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا ہمیں یقین ہے کہ آپ لوگ ہم سے متفق ہیں۔ آپ نے ایک دن پہلے میڈیا کو بتایا تھا کہ ملاقات کی کوئی لائیو اسٹریمنگ یا ویڈیو گرافی نہیں ہوگی، کیونکہ یہ معاملہ ملک کی سپریم کورٹ میں زیر التوا ہے۔ اس کے بجائے ملاقات کی تفصیلات منظر عام پر لائی جائیں گی۔
اجلاس آج شام 5 بجے ہونا ہے
ای میل میں مزید کہا گیا ہے، ‘میٹنگ کے پورے عمل کو ریکارڈ کیا جائے گا اور دونوں فریقوں کے دستخط کئے جائے گے۔’ اس میں کہا گیا ہے، ‘اجلاس آج یعنی 16 ستمبر 2024 کو شام 5 بجے عزت مآب چیف منسٹر کی کالی گھاٹ رہائش گاہ پر مقرر ہے۔گزشہ میٹنگ کے لئے آئے وفدسے گزارش ہے کہ وہ آج شام4:45 بجے پروگرام پنڈال پر پہنچے، ہم آپ کی مثبت تاثرات اور فائدے مند بحث کی امید کرتے ہیں ۔
ممتا بنرجی کی انتظار کی تصویر ہوئی وائرل
اس سے قبل وزیر اعلیٰ اور جونیئر ڈاکٹروں کے درمیان ہونے والی ملاقاتوں میں عجیب و غریب مناظر دیکھے گئے تھے۔ 12 ستمبر کو احتجاج کرنے والے ڈاکٹرسی ایم ممتا بنرجی سے ملاقات کے لیے ریاستی سکریٹریٹ نابنا گئے تھے، لیکن انہوں نے یہ بتانے کے بعد میٹنگ میں شرکت سے انکار کر دیا کہ کارروائی کا براہ راست ٹیلی کاسٹ نہیں کیا جا سکتا۔ اس کے بعد جونیئر ڈاکٹروں کے انتظار میں ممتا بنرجی کی تصویریں وائرل ہوئیں۔
بھارت ایکسپریس
روپ وے پراجیکٹ پر وشنو دیوی سنگھرش سمیتی کے ارکان کا کہنا ہے کہ تشکیل…
اپیندر رائے نے اس ملاقات کے بارے میں اپنی ایکس پوسٹ میں لکھا کہ، ’’چیف…
ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…
وزیر اعظم نریندر مودی کا کویت کا دو روزہ دورہ ختم ہو گیا ہے اور…
مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور
بہار میں گرینڈ الائنس حکومت کے قیام کے بعد خواتین کو 2500 روپے ماہانہ دینے…