پی ایم مودی نے دہشت گردی پر ’زوردار ضرب‘ لگانے کیلئے فوج کو دی مکمل آزادی
نئی دہلی: پہلگام میں خوفناک دہشت گردانہ حملے کے بعد، وزیر اعظم نریندر مودی نے ایک ہنگامی اعلیٰ سطحی میٹنگ میں ملک کی سیکورٹی فورسز کو واضح ہدایات دیں – دہشت گردی کو اب مناسب اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔ مسلح افواج کی صلاحیت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پی ایم مودی نے انہیں جوابی کارروائی کا طریقہ، وقت اور ہدف طے کرنے کی مکمل آزادی دی ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے کہا، ’’ہندوستان دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پرعزم ہے‘‘۔ اس بیان سے صاف اشارہ ملتا ہے کہ اب بھارت دہشت گردی کے خلاف بڑے اور فیصلہ کن کارروائی کی تیاری کر رہا ہے۔
یہ میٹنگ ایک ایسے وقت میں ہوئی جب ملک ابھی تک پہلگام میں 26 بے گناہ لوگوں – جن میں زیادہ تر سیاح تھے – کے قتل کے درد سے اُبر نہیں پایا ہے۔ وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ، قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوول اور تینوں افواج کے سربراہان اس اسٹریٹجک میٹنگ میں موجود تھے، جسے سرکاری ذرائع نے ’انتہائی حساس اور غیر معمولی‘ قرار دیا۔
دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر ہوگی فیصلہ کن کارروائی
میٹنگ میں سرحد پار دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو ختم کرنے کی حکمت عملی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ لشکر طیبہ سمیت پاکستان میں مقیم دہشت گرد تنظیموں کو نشانہ بنانے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔
حکومت نے سرحدوں پر فوج کو ہائی الرٹ رکھا ہوا ہے۔ لائن آف کنٹرول اور بین الاقوامی سرحد پر نگرانی بڑھا دی گئی ہے۔ پاک مقبوضہ کشمیر میں واقع دہشت گردوں کے لانچ پیڈز پر ڈرون، سیٹلائٹ اور الیکٹرانک انٹرسیپٹس کے ذریعے کڑی نظر رکھی جا رہی ہے۔
ہندوستان نے پہلگام حملے کے بعد پہلے ہی سخت اقدامات اٹھائے ہیں – جیسے سندھ آبی معاہدہ معطل کرنا اور پاکستانی شہریوں کے ویزے منسوخ کرنا۔ پی ایم مودی پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ ’’ہندوستان ہر دہشت گرد اور اس کے مددگاروں کو زمین کے آخری کونے تک ڈھونڈ نکالے گی‘‘۔
بھارت ایکسپریس۔
گوتم گمبھیر نے نوجوان تیز گیند باز مایانک یادو کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا…
ڈبلیو ایچ او کے مطابق، کئی ممالک کمیونٹی کی سطح پر ذہنی صحت کی خدمات…
سمندری راستے عالمی تجارت کے لیے انتہائی اہم ہیں۔ دنیا کے مختلف ممالک کے درمیان…
جنتر منتر پر احتجاج کے پیش نظر ہوٹل لی میریڈیئن کے قریب واقع گول چکر…
سی جے پی کا کہنا ہے کہ وہ چیف الیکشن کمشنر کے خلاف اپنی تحریک…
نسلی امتیاز کے باعث بھارتی نژاد خاندانوں کے لیے تعلیم، روزگار اور ترقی کے مواقع…