وزیراعظم نریندر مودی نے آج ایک سرکاری تقریب کے دوران ایک بار پھر اپوزیشن کو ہدف تنقید بنایا ہے جس کی وجہ سے اپوزیشن چراغ پا ہے۔ اپوزیشن پر “منفی سیاست” کرنے کا الزام لگاتے ہوئے، وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ ‘کوئٹ انڈیا’ تحریک سے متاثر ہو کر پورا ملک بدعنوانی اورپریوارواد کے خلاف ‘کوئٹ انڈیا’ کی حمایت کر رہا ہے۔ پی ایم مودی کے اس بیان پر انڈیا اتحاد کے اہم رکن اور کانگریس کے صدر ملکارجن کھڑگے نے پلٹ وار کیا ہے ۔ انہوں نے طول طویل پوسٹ لکھ کر پی ایم مودی کو جواب دیا ہے۔ انہوں نے آج ایکس پر لکھا ہے کہ
وزیر اعظم مودی، پچھلے 10 سالوں سے آپ نےصرف توڑنے کی منفی سیاست کی ہے۔ آپ کی آواز سے اب ‘انڈیا’ کے لیے بھی تلخ الفاظ نکل رہے ہیں۔ آپ پچھلے 3 مہینوں سے منی پور کے تشدد پر قابو نہیں پا سکے ہیں۔ آپ کی تفرقہ انگیز سیاست نے برادریوں کو ایک دوسرے کے خلاف کھڑا کر دیا ہے جس سے خانہ جنگی جیسے حالات پیدا ہو گئے ہیں۔اب تک 150 سے زیادہ لوگ مارے جا چکے ہیں۔ پورا ملک دیکھ رہا ہے کہ ہریانہ میں کیا ہو رہا ہے۔ جہاں دہائیوں سے کوئی فساد نہیں ہوا، وہاں آپ کی حکومت اور آپ کے سنگھ پریوار کے لوگ بھائی کو بھائی سے لڑا رہے ہیں۔ بنیاد پرست مجرم معاشرے کے دشمن ہیں چاہے وہ کسی بھی مذہب سے تعلق رکھتے ہوں۔
آپ نے اس ملک کو پچھلے 10 سالوں میں صرف بے روزگاری، مہنگائی، معاشی عدم مساوات، غربت، خواتین کی عدم تحفظ، دلتون پر ظلم اور سماجی ناانصافی دی ہے۔ ان تمام کوختم کرنے کی ضرورت ہے۔ یہ آپ کی حکومت کے لیے ناممکن لگتا ہے۔ عوام میں مایوسی ہے۔ وزیر اعظم مسائل حل کرنے کے بجائے اپنے لیے روزانہ ایک نیا افتتاحی پروگرام ڈھونڈتے ہیں۔ حکومتی تقریبات میں سیاست کرتے ہیں اور اپوزیشن پر حملہ کرتے ہیں۔آپ کے سیاسی آباؤ اجداد نے ہندوستانیوں کو ہندوستانیوں کے خلاف کھڑا کیا، برطانوی راج کی حمایت کی، مخبری کی اور بھارت چھوڑو مہم کی شدید مخالفت کی۔ گاندھی کے قتل کی سازش میں مشتبہ کردار تھا۔ قومی پرچم – ترنگے کی مخالفت کی۔ اسے آزادی کے 52 سال تک نہیں لہرایا گیا۔ سردار پٹیل کو انہیں ترنگا کا بائیکاٹ کرنے کی تنبیہ کرنی پڑی۔کوئٹ انڈیا جو 75 سال سے یاد نہیں تھا اب یاد کیا جا رہا ہے۔یہ ہماری جیت ہے۔بھارت جڑےگا، انڈیا جیتے گا۔
بھارت ایکسپریس۔
یہ واقعہ ممبئی جانے والی پشپک ایکسپریس کے جلگاؤں اور پرانڈا اسٹیشنوں کے درمیان پیش…
جے پی سی کے اراکین سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ مجوزہ بل میں…
قابل ذکر بات یہ ہے کہ اگست 2022 میں جے ڈی یو نے ایک بار…
آکاش چوپڑا نے ابھیشیک شرما کی فارم پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ…
ہندوستان کی پیٹرو کیمیکل صنعت کو عالمی حد سے زیادہ گنجائش سے مقابلہ کا سامنا…
کیرالہ کے وزیر صنعت نے کہا کہ ان کی حکومت آئندہ ماہ انویسٹ کیرالہ گلوبل…