جموں و کشمیر کے اننت ناگ میں ایک بڑا حادثہ سامنے آیا ہے۔ اننت ناگ میں فوج کی ایک گاڑی کھائی میں گرگئی۔ اس حادثے میں ایک فوجی اہلکار ہلاک اور نو زخمی ہو گئے۔ ابتدائی معلومات کے مطابق یہ حادثہ جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع کے ویریناگ علاقے میں پیش آیا۔
ایک اہلکار نے بتایا کہ 19 آر آر کی فوجی گاڑی بٹاگنڈ ویریناگ میں سڑک سے کنٹرول کھو کر کھائی میں گر گئی۔ اب تک ایک فوجی کی موت کی تصدیق ہو چکی ہے۔جب کہ نو زخمی ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا، “تمام زخمی فوجیوں کو فوری علاج کے لیے قریبی اسپتال لے جایا گیا ہے۔”
اننت ناگ پولیس نے حادثے کی تصدیق کی ہے
حادثے کے بارے میں معلومات دیتے ہوئے اننت ناگ پولیس نے کہا کہ سوشل میڈیا کے کچھ پلیٹ فارمز پر یہ خبر دکھائی گئی ہے کہ دورو کے بٹاگنڈ ٹاپ پر دہشت گردوں نے فوج کی گاڑی پر حملہ کیا ہے، جو پوری طرح سے بے بنیاد ہے۔ ہم واضح کرنا چاہیں گے کہ یہ دہشت گردانہ حملہ نہیں تھا بلکہ ایک حادثہ تھا۔
افواہیں پھیلانے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی
پولیس کے مطابق فوجی اہلکاروں کو لے جانے والی گاڑی بے قابو ہو کر کھائی میں جاگری۔ اس حادثے میں ایک فوجی کی موت ہو گئی ہے، جب کہ 9 فوجی زخمی ہوئے ہیں۔ پولیس نے کہا کہ عوام سے گزارش ہے کہ ایسی افواہوں پر توجہ نہ دیں۔ افواہیں پھیلانے والوں کے ساتھ قانون کے مطابق سختی سے نمٹا جائے گا۔
بھارت ایکسپریس
کیرالہ کے وزیر صنعت نے کہا کہ ان کی حکومت آئندہ ماہ انویسٹ کیرالہ گلوبل…
آئی ڈی ایس اے کے مطابق شمال مشرقی خطے کی دیگر سات ریاستیں کل فروخت…
امانت اللہ خان نے دہلی میں جاری بلڈوزر کارروائی کے خلاف احتجاج بھی کیا تھا…
ایجنسی نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ "مجموعی توانائی کے مکس میں قابل تجدید ذرائع…
تقریب کے دوران، عہدیداروں نے اسپورٹس فار آل فاؤنڈیشن کے تعاون کی تعریف کی، جو…
ٹاٹا گروپ ہندوستان کا سب سے اعلیٰ درجہ کا برانڈ بننا جاری رکھے ہوئے ہے۔…