سیاست

Umesh Pal Murder Case: مافیا عتیق احمد کے 40 قریبی دوستوں کے گھر ‘بابا کے بلڈوزر’ کے نشانے پر، بلیو پرنٹ تیار

Umesh Pal Murder Case: یوپی کے پریاگ راج میں بی ایس پی ایم ایل اے راجو پال قتل کیس کے گواہ امیس پال کے قتل کرنے والے مجرموں کے اور مافیا عتیق احمد کے قریبی  افراد کے مکانوں کو مسمار کرنے کا خاکہ پریاگ  راج ڈیولپمنٹ اتھارٹی (پی ڈی اے)نے تیار کرلیا گیا ہے ۔ منگل کو پی ڈی اے کی جانب سے مافیا کے قریبی اور قتل میں ملوث 40 افراد کے گھروں کی دستاویزات پر مشتمل فائل کی چھان بین کی گئی ہے اور دو روز میں مسمار کی کارروائی  کئے جانے کی معلومات منظر عام پر آرہی ہے۔

20 افراد کے نام سامنے آئے ہیں۔

امیش پال کے قتل اور قاتلوں کی مدد کرنے کے معاملے میں 20 لوگوں کے نام سامنے آئے ہیں۔ ان کے مکانات گرانے کا عمل دو دن میں شروع ہو سکتا ہے۔قابل ذکر بات یہ ہے  کہ ایک فائل ڈویژنل کمشنر اور ضلع مجسٹریٹ کو بھی بھیجی گئی ہے، جس میں 20 ایسے  جن لوگ کےنام امیش پال کو قتل کرنے اور قاتلوں کی مدد کرنے میں سامنے آیا ہے۔ اطلاعات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ پی ڈی اے شہری علاقوں میں بنائے گئے جرائم پیشہ افراد کے مکانات گرائے گی اور دیہی علاقوں میں بنائے گئے مکانات کو گرانے کے لیے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کارروائی کی جائے گی۔

مافیا کے 10 قریبی دوستوں کی فہرست بھی تیار کر لی گئی ہے

PDA کے ایک اہلکار نے بتایا کہ منگل کو صبح 10 بجے PDA VC نے زونل افسر اور علاقائی انجینئروں کے ساتھ میٹنگ کی اور انہیں جلد از جلد رپورٹ تیار کرنے کی ہدایت کی۔ ذرائع کے مطابق گرانے کے لیے مافیا کے 10 قریبی دوستوں کی فہرست تیار کر لی گئی ہے۔ ان تمام مکانات پر انہدام کے نوٹس چسپاں کرنے کا عمل جلد شروع کیا جائے گا۔

جانئے کن کن علاقوں میں مافیا کے قریبی لوگوں کے گھر ہیں

مافیا عتیق احمد کے  قریبی کے گھر تلیار گنج، چاکیہ، دھوم گنج، سلیم سرائے، دریا آباد، کریلی، ہروارہ، جینتی پور، سعدیہ پور، منڈیرہ، جھلوا، اٹالا، کسری مساری، دیارشاہ اجمل، منہاج پور، گڈو کے علاقوں میں ہیں۔ شہر یہ امیش پال کے قتل میں ملوث مجرموں اور ان کی مدد کرنے والوں کا گھر ہے۔

پی ڈی اے کے نائب صدر نے کیا کہا؟

پی ڈی اے کے نائب صدر اروند چوہان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مافیا ہو یا لینڈ مافیا، سب کو قانون پر عمل کرنا ہو گا، خلاف ضابطہ تعمیرات کرنے والوں کے خلاف انہدام کی کارروائی کی جائے گی۔ قواعد کے برعکس غنڈہ گردی کرکے گھر بنانے والوں کے خلاف جلد کارروائی کی جائے گی۔

-بھارت ایکسپریس

Bharat Express

Recent Posts

Delhi High Court: اناؤ کیس کے مجرم کلدیپ سنگھ سینگر کو دہلی ہائی کورٹ نے دی عبوری ضمانت

دہلی ہائی کورٹ نے بدھ کو اناؤ عصمت دری کیس کے مجرم اور سابق ایم…

8 hours ago

Actor Threaten By Email: راجپال یادو، ریمو ڈی سوزا اور سوگندھا مشرا کو ملی دھمکی، پاکستان سے آئی ای میل

ممبئی کے تین بڑے فنکاروں کو پاکستان سے دھمکی آمیز میل موصول ہوئی ہے۔ ذرائع…

9 hours ago

IND vs ENG 1st T20: پہلے T20 میں ٹیم انڈیا کی شاندار جیت، 7 وکٹوں سے جیتی ٹیم انڈیا

ٹیم انڈیا نے شاندار شروعات کرتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف پہلے T20 میچ میں 7…

9 hours ago

Delhi Election 2025: ترلوک پوری میں جب اذان ہوئی تو اروند کیجریوال نے درمیان میں ہی روک دی اپنی تقریر

ترلوک پوری کے جلسہ عام میں ایک خاص نظارہ دیکھنے کو ملا۔ یہاں ریلی میں…

9 hours ago

Jalgaon Train Accident: جلگاؤں پشپک ٹرین حادثہ میں کیسے ہوئی اتنی اموات؟ ریلوے نے دی واقعے کی مکمل معلومات

یہ حادثہ شمالی مہاراشٹر کے جلگاؤں ضلع میں بدھ (22 جنوری) کی شام کو پیش…

9 hours ago

IND vs ENG T20: ارشدیپ سنگھ نے رقم کی تاریخ، توڑا بڑا ریکارڈ، بن گئے ٹیم انڈیا کے نمبر 1 بولر

ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…

10 hours ago