سیاست

Sanjay Singh Press Conference: بھگوان رام نے کر  دیا  بی جے پی کاانصاف ، ایم پی سنجے سنگھ کاطنز، جانئے کیجریوال کی گرفتاری پر کیا کہا

عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا ایم پی سنجے سنگھ نے 30 جون کو ایک پریس کانفرنس کی۔ اس دوران انہوں نے دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کی گرفتاری اور دیگر مسائل کو لے کر بی جے پی کو نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت کی جانچ ایجنسیاں ملک کی سپریم کورٹ کو گمراہ کر رہی ہیں۔

آپ ایم پی سنجے سنگھ نے کہا، “منیش سسودیا کے معاملے میں جب سپریم کورٹ نے ای ڈی سے پوچھا تھا کہ ڈیڑھ سال ہو گیا ہے، تحقیقات کب تک جاری رہے گی؟ تب ای ڈی نے کہا تھا کہ وہ 6 ماہ میں چارج شیٹ داخل کریں گے۔ لیکن وہ وقت بھی گزر گیا، تفتیش ابھی جاری ہے، ٹرائل تو دور کی بات ہے اور چارج شیٹ بھی نہیں آئی۔

بھگوان رام نے بی جے پی کے ساتھ کردیا انصاف

سنجے سنگھ نے ایودھیا میں بی جے پی کی شکست پر تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ بھگوان شری رام نے آپ (بی جے پی) کے ساتھ انصافکردیا۔ ایودھیا میں بھگوان رام کے مندر کے نام پر جہاں چندہ چوری کی وہاں بھگوان نے آپ کو ہرا دیا۔ جہاں جہاں سے بگھوان شری رام ہوکر گزرے  گزرے، شری رام پتھ گمن مارگ، وہاں سے بی جے پی کا صفایا ہوگیا۔

مرکز تحقیقاتی ایجنسیوں کا غلط استعمال کر رہا ہے

سنجے سنگھ نے اروند کیجریوال کی گرفتاری کے معاملے پر بھی بی جے پی کو گھیر لیا۔ انہوں نے کہا کہ سی ایم کیجریوال کو سپریم کورٹ سے ضمانت ملنا یقینی تھا، تب مودی حکومت نے سی بی آئی سے کہا کہ وہ اروند کیجریوال کو فوری طور پر گرفتار کرے۔ اس سے بڑی مثال نہیں ہو سکتی کہ تفتیشی ایجنسیوں کا کتنا غلط استعمال ہو رہا ہے۔

بھارت اتحاد پارلیمنٹ ہاؤس میں احتجاج کرے گا

انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم مودی پورا ملک دیکھ رہا ہے کہ آپ کس بدنیتی کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔ اور کل انڈیا اتحاد کی تمام پارٹیاں آپ کی ED اور CBI کی اس کارروائی کے خلاف پارلیمنٹ ہاؤس کے احاطے میں احتجاج کریں گی۔ ای ڈی، سی بی آئی کے غلط استعمال کے خلاف تحریک چلائیں گے۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Kashi Tamil Sangamam 5.0: کاشی تمل سنگمم 5.0 کے تحت فوٹوگرافی مقابلے اور بھجن شام کا انعقاد، کاشی اور تمل ناڈو کے مشترکہ ثقافتی ورثے کی عکاسی

بنارس ہندو یونیورسٹی کے طلبا نے تاریخی کاماکوٹیشور مندر کے فن تعمیر کو کیمرے میں…

27 minutes ago

PM Modi Shared Nirmala Sitharaman’s Article: وزیر اعظم نریندر مودی نے بتایا کیسے غربت کے خلاف بھارت کی لڑائی بدل رہی ہے کروڑوں لوگوں کی زندگی

وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کے روز وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کا ایک مضمون…

32 minutes ago

مغربی بنگال کا بھی تبدیل ہوگا نام، وزیراعلیٰ نے کردیا بڑا اعلان، شوبھیندو حکومت اسمبلی میں پیش کرے گی تجویز

دراصل مغربی بنگال کو انگریزی میں West Bengal لکھا جاتا ہے، جس کی شروعات انگریزی…

43 minutes ago

Nirmala Sitharaman On Poverty Alleviation India: وزیر اعظم مودی کے کس منتر سے 50 کروڑ لوگ غربت سے باہر نکلے؟ نرملا سیتارمن نے بتائی پوری تفصیل

مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے لنکڈ اِن پر شائع اپنے تفصیلی مضمون میں کہا…

51 minutes ago