سیاست

Lok Sabha Speaker:اوم برلا نے تمام ممبران پارلیمنٹ کو کووڈ19 کے حوالے سے ماسک پہننے کا مشورہ دیا

لوک سبھا(Lok Sabha) کے اسپیکر اوم برلا نے دنیا کے کئی ممالک میں کووڈ19 کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر تمام ممبران پارلیمنٹ کو ماسک پہننے اور کووڈ پروٹوکول پر مکمل عمل کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ جمعرات کو اوم  برلا کو  ایوان میں ماسک پہنےہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔اور وہ  ایوان کی کارروائی  چلاتے ہوئے آپ انہیں  دیکھ سکتے ہیں۔

لوک سبھا اسپیکراوم  برلا(Om Birla ) نے جمعرات کو وقفہ سوالات کے دوران اپوزیشن ارکان کے ہنگامہ آرائی سے پہلے تمام ارکان پارلیمنٹ سے محتاط رہنے اور کووڈ کے تعلق سے عوامی بیداری پھیلانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ماضی کے تجربات کو دیکھتے ہوئے اس بار مسلسل احتیاط کی ضرورت ہے۔ انہوں نے ملک بھر میں کووڈ پروٹوکول پر عمل کرنے کا مشورہ بھی دیا ہے۔

تمام ممبران پارلیمنٹ کو ماسک استعمال کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے اوم برلا نے ان سے اپیل کی کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں عوامی بیداری کو اجاگر کرنے  کی کوشش کریں۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح پچھلی بار ہم نے اجتماعی کوششوں سے کووڈ پر فتح حاصل کی تھی۔اسی طرح ہم مستقبل میں بھی اس وبا کو روکنے میں کامیاب ہوں گے۔
راجیہ سبھا کی کارروائی میں حصہ لینے کے لئے پی ایم نریندرمودی اور کئی دیگر ممبر پارلیمنٹ ماسک لگائے ہوئے تھے۔ وہیں چین سے تناؤ کے معاملے کو  لے کر لوک سبھا کی کارروائی دوپہر دو بجے تک کے لئے ملتوی کردی گئی ہے۔

سابق وزیر صحت ڈاکٹر ہرش وردھن نے کہا کہ ماسک کورونا کے معاملات میں بہت کارآمد ہے۔ ہمیں ہر وقت محتاط رہنا چاہیے۔ ماسک پہننے میں کوئی حرج نہیں کیونکہ یہ ہمیں ہوا میں موجود آلودگیوں سے بھی بچاتے ہیں۔

  اپوزیشن لیڈروں سے ملاقات

اپوزیشن جماعتوں کے قائدین نے مرکزی حکومت کو گھیرنے کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کرنے کے لئے پارلیمنٹ میں قائد حزب اختلاف ملکارجن کھڑگے سے ان کے چیمبر میں ملاقات کی۔ اجلاس میں چین کے ساتھ سرحدی مسئلہ کو ایوان میں اٹھانے کا متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا۔

 

بھارت ایکسپریس۔

Abu Danish Rehman

Recent Posts

UP Politics: وزیر داخلہ امت شاہ کی تنقید کرنا آرایل ڈی کے لیڈران کو پڑا بھاری! جینت چودھری نے کی کارروائی

راشٹریہ لوک دل کے سربراہ اورمرکزی وزیرجینت چودھری نے پارٹی لیڈران پرسخت کارروائی کی ہے۔…

31 minutes ago

Delhi Assembly Election 2025: اروند کیجریوال کے خلاف بی جے پی امیدوار طے؟ دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی امیدواروں کی پہلی فہرست تیار!

دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی نے امیدواروں کے ناموں پر غوروخوض تقریباً…

2 hours ago

Delhi Riots 2020 Case: دہلی فسادات 2020 کے ملزم رہے دو مسلم نوجوان باعزت بری

صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے کامیاب پیروی پر وکلاء کی ستائش…

2 hours ago